The Karachi Exposer

The Karachi Exposer Prime preference of this page is aware people with the latest news of Karachi.

26/09/2025

رات کو ملیر قائد آباد احسان گراونڈ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو شہری زخمی، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی، شہریوں کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوگئے، ڈاکو موبائل فون، نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

26/09/2025

کیا کیا ہورہا اس بد نصیب شہر میں 😡😡😡

26/09/2025

کراچی ویسٹ اورنگی ٹاؤن بجلی نگر کی ایک کمپنی میں دیوار گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ویڈیو میں صاف صاف دیکھ سکتے ہیں کیا دیوار کس طریقے سے گری ہے

26/09/2025

صبح سویرے شاہراہ فیصل پر کار کو خوفناک حادثہ

تیز رفتار کا بےقابو ہوکر دوسرے ٹریک پر آگئی

‏ڈاکٹر مشعال گلگتی لاپتہ — زندہ سلامت واپس لانے میں مدد کریں۔خدارا اپنی بہنوں بیٹیوں کو لاوارث نہ چھوڑیں کہ کل ان کی لاش...
25/09/2025

‏ڈاکٹر مشعال گلگتی لاپتہ — زندہ سلامت واپس لانے میں مدد کریں۔

خدارا اپنی بہنوں بیٹیوں کو لاوارث نہ چھوڑیں کہ کل ان کی لاشیں نالوں میں تلاش کرنی پڑیں۔

یہ ہیں ڈاکٹر مشعال، جناح اسپتال کراچی میں خدمات سرانجام دینے والی گلگت کی بیٹی۔
محنتی، باصلاحیت اور خوابوں سے بھری ہوئی ایک جوان ڈاکٹر۔

گھریلو پریشانیوں کے باعث وہ شدید دکھی ہوئیں اور خودک ش ی کی کوشش کی۔
راشد منہاس روڈ پر نالے میں چھلانگ لگائی مگر زخمی حالت میں پارک کے بینچ پر دیکھی گئیں۔

والدین اپنی بیٹی کے لئے دن رات رو رہے ہیں۔
کراچی اور سندھ بھر کے دوستوں سے اپیل ہے کہ تلاش میں مدد کریں۔
ایک زندگی اور ایک ڈاکٹر کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

کسی بھی اطلاع کے لئے رابطہ کریں:
📞
00923162529829

25/09/2025

یہ ویڈیو لاوارث ملیر ماڈل کالونی کی ہے، مین نیشنل بینک کے ساتھ جوڑے کی دکان ہے اس کے پاس ایک لڑکی کھڑی ہوئی ہے جس کے پاس ایک بائک پر لڑکا آتا ہے وہ گن دیکھاتا ہے اور موبائل لے کر چلے جاتا ہے پھر وہ لڑکی دوبارہ اپنا دوسرا موبائل بیگ سے نکالتی ہے اور ون فائو فون کرنے کی کوشش کرتی ہے اتنی دیر میں وہ دیکھ لیتا ہے اور دوبارہ گھوم کر آتا ہے موبائل اور قیمتی سامان لے کر چلے جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چلتا پھرتا روڈ ہے ایون کہ رینجرز کے دو اہلکار بھی گزرے ہیں لیکن صبح سویرے یہ واردات ہو رہی ہے اس کے پیچھے کون ہے اور یہ بندہ پچھلے تین مہینے سے وارداتیں کر رہا ہے اکیلا آتا ہے اور وارداتیں کرتا
ہے کوئی پوچھنے والا نہیں لاوارث ماڈل کالونی لاوارث

چوہنگ کا 27 سالہ نوجوان حامد بن اسلم کئی دنوں سے الخدمت کے فلڈ ریلیف کیمپ میں کام کر رہا تھا۔  ایک متاثرہ علاقے میں کھان...
24/09/2025

چوہنگ کا 27 سالہ نوجوان حامد بن اسلم کئی دنوں سے الخدمت کے فلڈ ریلیف کیمپ میں کام کر رہا تھا۔ ایک متاثرہ علاقے میں کھانا تقسیم کرنے کے دوران اسے پاگل کتے نے کاٹ لیا ، کچھ دن پہلے اس میں (Rabies) کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں تو میو ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرایا گیا ، سوشل میڈیا پر یہ کیس ہائی لائٹ ہوا ۔ بتایا گیا کہ پرسوں حالت کچھ بہتر ہوئی، وہ کھانے پینے اور بات چیت کرنے لگا۔ خوشی ہوئی کہ حامد اب ٹھیک ہو رہا ہے ۔ لیکن آج اس کی طبیعت پہلے سے بھی بگڑ گئی ہے ۔اور اسے زنجیروں سے باندھنا پڑا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ربیز میں وقتی بہتری دھوکہ ہوتا ہے، ربیز دنیا کی سب سے جان لیوا بیماریوں میں سے ایک ہے۔ یہ وائرس جیسے ہی یہ دماغ پر حملہ کرتا ہے، اس کے بعد دنیا کی کوئی جڑی بوٹی، کوئی ٹوٹکا، کوئی دوا، کوئی ڈاکٹر، کوئی ہسپتال، کوئی ویکسین کام نہیں آتی۔ربیز کی علامات ظاہر ہو جائیں تو مریض کے زندہ بچنے کے امکانات تقریباً صفر (0–1%) رہ جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک صرف 4,5 ہی کیسز ایسے ہیں جہاں مریض بچ پایا، اور وہ بھی نایاب مثالیں ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہر سال کئی لوگ ربیز کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، اول تو چھوٹے ہسپتالوں میں ربیز کی ویکسین ہی میسر نہیں ہوتی ، ہو بھی تو لوگ لگوانے میں اتنی دیر کردیتے ہیں کہ یہ وائرس اعصاب اور دماغ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ، پھر دنیا کا کوئی علاج ۔۔۔ اس کو ٹھیک نہیں کرسکتا ۔ پاگل کتے کے کاٹنے کے بعد علاج میں سستی ، جھاڑ پھونک، دیسی علاج یا انتظار کرنا ۔۔۔ سیدھا سیدھا موت کو آواز دینا ہے ۔
کل ایک سرکاری ڈاکٹر صاحب بتا رہے تھے کہ اگر کاٹنے کی جگہ چہرے، گردن یا انگلیوں پر ہو، یا زخم بہت گہرا ہو تو ویکسین کے ساتھ ساتھ Rabies Immunoglobulin (RIG) لگانا بھی لازمی ہوتا ہے۔ یہ وائرس کو فوراً زخم پر ہی بے اثر کرتا ہے۔ لیکن ہمارے ہسپتالوں میں (RIG) انجیکشن بروقت دستیاب نہیں ہوتا۔ مریض کو کہا جاتا ہے کل آنا ، ویکسین شارٹ ہے۔ ۔ جبکہ صرف اینٹی ریبیز ویکسین اس صورت میں ناکافی ہوتی ہے

حامد کی زندگی اور صحت کے لیے ہم سب دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی ہی کوئی معجزہ کردے ، اس اسٹیج پر میڈیکل سائنس تو بےبس ہے ۔ لیکن کتے کے کاٹنے کے بعد ، چاہے وہ باؤلا نہ بھی ہو ، 24 گھنٹے کے اندر ویکسین لگوائیں ۔ اور حکومت سے بھی درخواست ہے جگہ جگہ آوارہ کتے پھر رہے ہیں ، کوئی گلی ، کوئی محلہ محفوظ نہیں ، ان کا بندوست کریں ، نہیں ہوسکتا تو ہسپتالوں میں (RIG) ویکسین کا تو بندوبست کرکے رکھیں ۔۔۔تاکہ کسی کا جان کا ٹکڑا ، کسی کا حامد یوں ہسپتال میں نہ تڑپے ۔۔!!

24/09/2025

تباہ شہر

"Yeh to kaam hai !“ مجھے نہیں ابلیس کو گرفتار کریں مجھے ابلیس نے ورغلایا تھا” بچے سے بدفعلی کرنے والے قاری کا بیان راولپ...
24/09/2025

"Yeh to kaam hai !
“ مجھے نہیں ابلیس کو گرفتار کریں مجھے ابلیس نے ورغلایا تھا” بچے سے بدفعلی کرنے والے قاری کا بیان
راولپنڈی دھمیال کیمپ کی مسجد میں قاری صاحب کی بارہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ۔
پولیس کے مطابق ملزم زیادتی کرنے سے قبل اور بعد میں حسب سابق مذہبی عبادات میں مصروف رہا۔ والدین قاری صاحب کے بہ ظاہر اچھے کریکٹر کی وجہ سے یقین کرنے سے قاصر تھے کہ بچے کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے
قاری صاحب کے بقول بچہ غیر مناسب لباس میں تھا جس وجہ سے ان کے اندر سفلی جذبات بیدار ہو گئے ۔قصور میرا نہیں مجھے ابلیس ملعون نے ورغلایا لہذا گرفتاری بھی ابلیس کی ہی کی جائے

24/09/2025

باغ کورنگی ملیر ندی بند والی پٹی پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ

نامعلوم افراد کا اسسٹنٹ کمشنر کورنگی اور ٹیم پر فائرنگ ، پھتراو

پھتراو سے چار افراد زخمی ،اسپتال منتقل،

ملیر ندی بند پر قائم انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن جاری تھا،اے سی کورنگی

کچھ غیر قانونی مکان ٹیم نے گرائے نامعلوم جمع ہوگئے

نامعلوم افراد نے پہلے پھتراو کیا پھر فائرنگ شروع کردی،اے سی کورنگی

نامعلوم افراد نے ایک ٹرک کو نقصان پہنچایا اور جلانے کی بھی کوشش کی

اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے چار ملازم پھتر لگنے سے زخمی ہوئے ،

پولیس کی مذید نفری طلب کرلی ،

افغانی پٹھان بچہ، اتوار کی صبح کابل سے دہلی آنے والی کام ایئر کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں ایک 13 سالہ ...
23/09/2025

افغانی پٹھان بچہ، اتوار کی صبح کابل سے دہلی آنے والی کام ایئر کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں ایک 13 سالہ افغان لڑکا زندہ پایا گیا، جو قندوز سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے کابل ایئرپورٹ میں چپکے سے داخل ہو کر طیارے کے عقبی حصے میں خود کو چھپا لیا اور تقریباً دو گھنٹے کا خطرناک سفر طے کیا۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد عملے نے اسے دیکھا اور فوراً سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ صرف تجسس کی بنا پر طیارے میں سوار ہوا تھا۔ حکام نے واقعے کو نہایت غیر معمولی اور سیکیورٹی کے لیے تشویش ناک قرار دیا، کیونکہ اس طرح کے حالات میں زندہ بچ جانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف حیران کن ہے بلکہ اس کم عمر پٹھان لڑکے کی بے مثال بہادری، حوصلے اور جرات کا مظہر بھی ہے، جو شدید سردی، آکسیجن کی کمی اور جان لیوا سفر کے باوجود زندہ سلامت پہنچا

23/09/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😭 ملیر کے علاقے لانڈھی سیکٹر 36 بی میں کچرا کنڈی سے سات سالہ بچے سعد علی کی بوری بند لاش ملی، سعد چھ روز قبل لاپتہ ہوا تھا اور اس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج کیا گیا تھا، بچے کو قتل کیا گیا یا معاملہ کچھ اور ہے، اس پہلو پر تحقیقات جاری ہیں، والد کے مطابق سعد 18 ستمبر کو شام کے وقت گھر سے چیز لینے نکلا تھا، وہ اسکول کے اپنے پہلے دن سے واپس آیا ہی تھا کہ لاپتہ ہوگیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی علاقے کے کیمرے چیک کیے۔
🇵🇰

Address

Karachi
75050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Karachi Exposer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share