Breaking Updates

Breaking Updates Stay informed with Breaking Updates for in-depth coverage on the stories that matter most. Follow us for accurate, timely, and comprehensive news coverage.

From global events to local happenings, we bring you the latest updates as they unfold.

10/09/2026

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف خان پر تشدد کا معاملہ
تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کونین شاہ کو سچل پولیس نے حراست میں لے لیا

کراچی: غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے کال سینٹر پر چھاپہ، 6 ملزمان گرفتارکراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گی...
10/09/2026

کراچی: غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے کال سینٹر پر چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار

کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نےغیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر مالی فراڈ کا نشانہ بنانے والے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی طارق نواز کے مطابق کارروائی گلستانِ اقبال بلاک 6 میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ایک کال سینٹر پر کی گئی، جہاں سے متعدد لیپ ٹاپس، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی بینکوں کے افسران کا روپ دھار کر بیرون ملک شہریوں سے رابطہ کرتے اور دھوکا دہی کے ذریعے ان کی ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرتے تھے۔ ان معلومات میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات بھی شامل تھیں، جنہیں مبینہ طور پر غیر قانونی مالی سرگرمیوں اور فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران کال سینٹر کے مبینہ مالکان اور آپریٹرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت بلال ولد متین، طٰہٰ منظور ولد منظور احمد، مواز بن سمیع ولد محمد سمیع الدین، سائرس زکریا ولد زکریا انور، طیب مشتاق ولد مشتاق احمد اور طلحہ خان ولد خلیل خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 78/26 درج کرلیا گیا ہے، جس میں پیکا 2025 کی دفعات 3، 4، 13، 14، 16 اور 26 جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 109 اور 34 شامل کی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز کا کہنا ہے کہ مبینہ فراڈ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں

10/09/2026
کراچی: سونے اور کرنسی مارکیٹ کے تازہ اشارتی نرخ جاریکراچی: سونے کا عالمی ریٹ 4411 جبکہ چاندی کا ریٹ 67.28 ریکارڈلاہور: س...
10/09/2026

کراچی: سونے اور کرنسی مارکیٹ کے تازہ اشارتی نرخ جاری

کراچی: سونے کا عالمی ریٹ 4411 جبکہ چاندی کا ریٹ 67.28 ریکارڈ

لاہور: سونے کا پیس ریٹ 4 لاکھ 54 ہزار 700 روپے، دوسرا ریٹ 4 لاکھ 54 ہزار روپے

لاہور: پٹھور سونے کا ریٹ 4 لاکھ 49 ہزار 500 اور 4 لاکھ 47 ہزار 500 روپے

کراچی: سونے کی فروخت کا ریٹ 4 لاکھ 54 ہزار روپے ریکارڈ

پشاور: سونے کی فروخت کا ریٹ 4 لاکھ 71 ہزار روپے ریکارڈ

مارکیٹ: ایک کلو بار پر سیل 7 ہزار روپے ریکارڈ

کرنسی مارکیٹ: امریکی ڈالر کا اشارتی ریٹ 278 روپے 30 پیسے

کرنسی مارکیٹ: یورو 322 روپے 70 پیسے، برطانوی پاؤنڈ 376 روپے

کرنسی مارکیٹ: سعودی ریال 73 روپے 95 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 65 پیسے

نوٹ: فراہم کردہ تمام نرخ اشارتی (Indicative Rates) ہیں

10/09/2026

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مختلف...
10/09/2026

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مختلف کیٹیگریز کے امیدواروں کو عمر میں اضافی چھوٹ دی جائے گی
جاری اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثا کیلئے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے۔ تاہم وہ سرکاری ملازمین جنہوں نے مسلسل 2 سال کی سرکاری سروس مکمل کرلی ہے، ان کیلئے عمر کی بالائی حد 50 سال ہوگی
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن سرکاری آسامیوں کیلئے پہلے ہی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم مقرر ہے، ان پر نئی عمر کی رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق امیدواروں کو عمر کی حد میں اس کے علاوہ مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ عمر میں دی گئی نئی رعایت نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے 3 سال تک نافذ العمل رہے گی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے میں خریدا اور 278 روپے 40 پیسے میں فروخت ہونے لگا
10/09/2026

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے میں خریدا اور 278 روپے 40 پیسے میں فروخت ہونے لگا

10/09/2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال 23ویں ہیلتھ ایشیا کی افتتاح کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں

کراچی میں تین روزہ 23ویں ہیلتھ ایشیا کا انعقاد 10 سے 12 ستمبر 2026 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں انعقاد کیا گیا ہے

10/09/2026

‏میر رضا کیس
‏وزیر داخلہ سندھ نے جوڈیشل کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی

‏ہم ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے جوڈیشل کمیشن سے رویے پر معذرت خواہ ہیں، ضیا لنجار

پنجاب میں فضائی آلودگی کے خلاف محکمہ ماحولیات نے نائٹ آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔ نائٹ سکواڈز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ...
10/09/2026

پنجاب میں فضائی آلودگی کے خلاف محکمہ ماحولیات نے نائٹ آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔ نائٹ سکواڈز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 256 سے زائد ریسٹورنٹس کی انسپکشن کی، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 47 سے زائد ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں 30 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 27 کو سیل جبکہ 3 کو نوٹس جاری کیے گئے۔ بی بی کیو اور گرِلنگ کرنے والے ریسٹورنٹس کے لیے مناسب سکشن ہُڈ اور فعال ایگزاسٹ سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دھواں پیدا کرنے والی کوکنگ سکشن ہُڈ کے بغیر کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا جائے گا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ سکشن ہُڈ کوئی اختیاری سہولت نہیں بلکہ ریسٹورنٹس کے لیے لازمی ماحولیاتی شرط ہےنائٹ سکواڈز ہر ریسٹورنٹ میں سکشن ہُڈ اور ایگزاسٹ سسٹم کی موجودگی اور فعالیت چیک کریں گے، جبکہ صرف ریسٹورنٹس ہی نہیں بلکہ آلودگی پھیلانے والے ہر ادارے کی نگرانی کی جائے گی۔
ترجمان محکمہ ماحولیات نے کہا کہ نائٹ سکواڈز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا دیا گیا ہے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دن ہو یا رات، کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں آلودگی پھیلانے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Address

Karachi

Telephone

+923447651244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share