Tafteeshnewspk

Tafteeshnewspk تفتیش نیوز پیپر اور ویب ٹیلی ویژن، شہر شہر گاوں گاوں او?

13/04/2025

One More Fake ID Find, Plz Carefully,
میرے نام سے کسی نے ایک اور فیک ائی ڈی بنا لی ہے اور وہ اس کا غلط استعمال کرسکتے ہیں دوستوں سے درخواست ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی اسکیم نہ ہوجائے، محتاط رہیں اور اداروں سے اپیل ہے کہ اس کے خلاف کاروائی کرکے اس فیک آئی ڈی کو بلاک کیا جائے،

16/02/2025
16/02/2025
12/02/2025
19/01/2025

اسلامی جمعیت طلبہ اپر سوات KMU مٹہ اور پشاور کے انتظامیہ کو خبردار کرتی ہیں۔کہ کل صبح 10 بجے تک KMU مٹہ طلباء کئیلے Paid internship کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا تو KMU مٹہ کیمپس تو بند رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مٹہ چوک اور KMU پشاور کیمپس بھی بند کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا
شریف احمد
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اپر سوات

18/10/2024

Nihari ❤️ Karak Naan 🧿 Sheermaal 😍

18/10/2024

This is Called Confidens, Congratulations Team Pakistan & every players

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس،کراچی  (پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ٹارگیٹڈ کاروائی، پولیس اہلکار عبدالغفار کو مقابلے کے دوران شہی...
18/10/2024

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس،کراچی
(پریس ریلیز)

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ٹارگیٹڈ کاروائی، پولیس اہلکار عبدالغفار کو مقابلے کے دوران شہید کرنے والے باقی دو ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی

گزشتہ روز صبح خلیل مارکیٹ کے قریب تین مسلح ملزمان سبزی منڈی جانے والے افراد کی سوزوکی روک کر واردات کا نشانہ بنارہے تھے اسی دوران پولیس کانسٹیبل عبدالغفار جو ڈیوٹی پر آرہے تھے انہوں نےبہادری کا مظاہرا کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عبدالغفار کو شہید اور سوزوکی ڈرائیور اعجاز کو زخمی کیا تھا اور پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران 01 ملزم تاج الدین ولد دن یار جہنم واصل ہوگیا تھا، جبکہ دو ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

رات گئے پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹارگیٹڈ کاروائی کی تو ملزمان نے پھر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے لئے جوابی کاروائی کے دوران 02 ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتارہوئے جو بعد ازاں ہلاک ہوگئے ، جبکہ ان کے 02 ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت نجیب اللہ ولد فیض اللہ اور فہیم ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی ، جبکہ ایک ملزم شہید اہلکار کے ہاتھوں گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوا تھا، ہلاک ہونے والے تین ملزمان میں سے دو ملزمان غیر ملکی افغان شہری نکلے۔

ہلاک ملزمان کےقبضے سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، 02 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ واقع/واردات میں استعمال ہونے والی 125 موٹرسائیکل بھی ملزمان کے زیراستعمال تھی جوکہ برآمد ہوگئی ہے۔

ہلاک ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے، مضروب سوزوکی ڈرائیور کی مدد سے ہلاک ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی۔ الحمدللہ ویسٹ پولیس نے اپنے شہید ساتھی کے تینوں قاتلوں کو چند گھنٹوں کے قلیل وقت میں انجام تک پہنچایا اور کیس کو حل کردیا گیا۔


ہلاک ملزم نجیب اللّٰہ ولد فیض اللّٰہ غیر ملکی افغانی باشندہ تھا جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات ذیل ہیں۔

1. مقدمہ الزام نمبر 222/2022 بجرم دفعہ 6/9 بی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سرسید ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 223/2022 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ سرسید ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 288/2022 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 280/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ سعید آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبر 282/2023 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ سعید آباد ۔

دیگر دو ہلاک ساتھی ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

طارق الٰہی مستوئی(پی ایس پی)
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی

کراچی/وزیراعلیٰ ہائوس/17 اکتوبر2024وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی  زیر صدارت یونیورسٹی اینڈ بورڈ  اور وائس چانسلرز ک...
17/10/2024

کراچی/وزیراعلیٰ ہائوس/17 اکتوبر2024

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت یونیورسٹی اینڈ بورڈ اور وائس چانسلرز کا اجلاس؛ ترجمان

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر یو اینڈ بی محمد علی ملکانی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور دیگر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز شریک؛ ترجمان

وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ میں تمام سرکاری یونیورسٹیز کو تعلیمی سرگرمیاں مزید بہتر کرنے کی ہدایت؛ ترجمان

یونیورسٹیز شعبہ تحقیق پر خصوصی توجہ دیں؛ مراد علی شاہ

میں چاہتا ہوں کہ سندھ حکومت کی یونیورسٹیاں ریسرچ کے شعبے میں بہتر رہنمائی کریں ؛ وزیراعلیٰ سندھ

میڈیکل یونیورسٹیز کو اپنے شعبے میں بہت کام کرنا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

معیاری تعلیم و تربیت اور سائنٹیفک ریسرچ یونیورسٹیز کے 3 اہم کام ہیں،؛ مراد علی شاہ

یونیورسٹیز نیم سرکاری ادارہ ہوتاہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز جائزہ لیں کہ اُن کو کن کن شعبوں میں مزید کام کرنا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹیز کو ڈیجیٹل ایگزامینیشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا؛ ترجمان

جن یونیورسٹیز نے امتحانی سسٹم ٹیکنالوجی پر شفٹ نہیں کیا وہ شفٹنگ پر کام کریں ؛ وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ

ایگزامینیشن سسٹم صاف و شفاف اور کمپیوٹرائزڈ ہونا چاہیے؛ وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے رابطہ وتعاون بڑھائیں؛ مراد علی شاہ

ہمیں اپنی یونیورسٹیز کے معیار کو ہر لحاظ سے بہتر کرنا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

یونیورسٹیز اپنی مالی حالت کو بھی بہتر کریں؛ مراد علی شاہ

حکومت سندھ یونیورسٹیز کی مالی مدد کرتی رہے گی لیکن یونیورسٹیز کو اپنا سسٹم خود بھی ٹھیک کرنا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن جنوبی میں شہید کانسٹیبل عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔کانسٹیبل عبدالغفار ولد حاجی خان تھان...
17/10/2024

پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن جنوبی میں شہید کانسٹیبل عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کانسٹیبل عبدالغفار ولد حاجی خان تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران،شہید کے ورثاء اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے جنازے میں شریک شہید کے ورثاء سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہید کی محکمہ پولیس سندھ کے لیئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔آئی جی سندھ

محکمہ پولیس ہر مشکل وقت میں آپکے ساتھ ہے اور رہیگی۔شہید کے ورثاء کو آئی جی سندھ کی یقین دہانی

شہید کی محکمانہ مراعات کے لیئے دستاویزی امور کو جلد مکمل کیا جائے۔آئی جی سندھ

Address

Ibrahim Ismail Chandrigar Raod Jung Press Karachi
Karachi
76800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tafteeshnewspk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tafteeshnewspk:

Share