Media Focus

Media Focus We are Media House. We provide set designing, Sound and video making, Editing, production, post-prod

Asadullah Bhatti Sahib Ka Intiqal | CEO Media Focus | Aik Azeem Insan Ko Khiraj-e-Aqeedat**إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَي...
04/09/2026

Asadullah Bhatti Sahib Ka Intiqal | CEO Media Focus | Aik Azeem Insan Ko Khiraj-e-Aqeedat
**إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲**

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پمز سانحے میں بچ جانے والی بچی ایزل کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہ...
02/09/2026

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پمز سانحے میں بچ جانے والی بچی ایزل کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرِ علاج ہے۔

’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کی والدہ آصفہ بی بی نے بتایا کہ ایزل 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی۔ایزل ہماری پہلی اولاد ہے، قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی کمزور ہے جبکہ وہ دھویں سے بھی متاثر ہوئی ہے۔ بچی کی طبیعت ایک دن بہتر ہوتی ہے اور دوسرے دن بگڑ جاتی ہے۔

بچی کے والد وقاص کے مطابق بچی کو خون بھی لگوایا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود ایزل کی حالت بگڑ رہی ہے۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کرکٹر سعید اجمل نے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب...
02/09/2026

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کرکٹر سعید اجمل نے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کے سابق سپنر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم میں حالیہ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انتظامی فیصلوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے کہ میچ ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے جو ایک غیر سنجیدہ طریقہ کار ہے۔

سعید اجمل کے مطابق سیریز کے دوران ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں اتنی بڑی تبدیلیاں سمجھ سے بالاتر ہیں اور ایسے فیصلے ٹور کے بعد کیے جانے چاہئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امام الحق سے کوئی غلطی ثابت ہوتی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم ہو سکے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ سرفراز کو تو کوچنگ سے ہٹادیا لیکن مائیک ہیسن کا آپ ماتھا چوم رہے ہیں، مائیک ہیسن نے وائٹ بال میں کیا رزلٹ دیے ہیں؟۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کیا اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد سمیت بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم 5ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی، جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 3 میچوں کی سیر...
02/09/2026

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم 5ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی، جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی قومی ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو کوریا کے خلاف سیریز اور ایشیئن گیمز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق کوریا کے خلاف3 میچ کھیلنے سے ایشیئن گیمز کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

پاکستانی ٹیم 15ستمبر کو ایشین گیمز کے لیے ایچی ناگویا پہنچے گی۔ ایشیئن گیمز میں پاکستان کے گروپ میں ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق صدر پی ایچ ایف کے مطابق قومی چیمپئن شپ کے لیے 2کروڑ 80 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے، جبکہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر ففٹین ہاکی چیمپئن شپ جنوری میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ قومی کھیل کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم نتائج آنے میں وقت لگے گا۔ ان کے مطابق ماضی میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل ختم کرنے اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ڈومیسٹک سطح پر بھی کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ای...
02/09/2026

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 11300 روپےسستا ہوکر 454036 روپے پرآگیا۔

10 گرام سونےکی قیمت 9688 روپےکم ہوکر 389262 روپےپرآگئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے گرکر 6859 روپےپرآگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 113 ڈالر گر کر 4315 ڈالر پر آ گیا۔

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی،  پاکستان ٹیسٹ ٹیم ک...
02/09/2026

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے سعود شکیل 15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے۔

محمد رضوان کی 7 درجے تنزلی 33ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی 41 ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ
بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے میچل سٹارک پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں اور سری لنکا کے اسیتھا فرینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے محمد عباس 15ویں، انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

02/09/2026

Cricket Mein Siyasat Ya Naqis Nizam? | PCB Ke Faislon Par Aham Sawalat 😯
Pakistan cricket ke masail ki asal wajah kya hai? Cricket mein siyasat ka asar ya phir naqis nizam? 🏏🇵🇰 Is aham mawzu par apni rai zaroor dein.

02/09/2026

31/08/2026
31/08/2026

Sehat Ka Nizam: Ameer Mehfooz, Ghareeb Bebas | 🤔🔥
Kya Pakistan ka sehat ka nizam sab ke liye barabar hai? Ameer logon ko behtareen private hospitals mein ilaj ki sahulat milti hai, jabke ghareeb log aksar sarkari hospitals mein bunyadi sahuliyat ke liye bhi pareshan nazar aate hain. Kya sehat ka haq sirf paisay walon ke liye hai?

Address

Media Focus, Plot A 16, Block 13 A Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Focus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Media Focus:

Shortcuts

Share