18/08/2026
مرسلین صاحب کی کچھ باتوں کی تعریف کرنی پڑے گی۔ باپ سے واقعی محبت کرتے ہیں۔ اور بیوی سے بھی کرواتے ہیں ۔ بہت اچھی بات کی انہوں نے۔۔۔۔
" کبھی کسی کے سامنے سے کھانا مت ہٹاؤ۔"
یہ گر کی بات ہے۔ رزق بانٹنے سے بڑھتا ہے۔ جو لقموں کا حساب رکھتے ہیں انکے رزق میں کبھی برکت نہیں ہوتی۔
دوسری اچھی چیز یہ تھی کہ بیوی کو علیحدہ لے جاکر سمجھایا۔ باپ اور بہو کے اگے اسکی عزت رکھ لی۔ جو مرد ان باتوں کا خیال نہیں رکھتے ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیوی بچوں سے انکا رشتہ کمزور پڑجاتا ہے یا ماں باپ کی نظروں سے گرجاتے ہیں۔
لیکن انکے اندر موجود ایک خامی سب خوبیوں پر بھاری ہے ــــــ
وہ صرف اپنی اولاد کی ترقی چاہتے ہیں باقی سب جائیں بھاڑ میں۔۔۔۔۔
اولاد کی محبت میں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
اور شاید یہی خامی انکے زوال کی وجہ بنے گی۔
آپ کیا سوچتے ــــــــمـــــــ
latest episode 31
بس تیرا ساتھ ہو