WSWO Digital Channel

WSWO Digital Channel Welcome to wswo digital channel official news/reports

⸻إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَوسوہ کے سینئر نائب صدر محمد اسحاق بشیر صاحب کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس ہے...
17/08/2025



إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

وسوہ کے سینئر نائب صدر محمد اسحاق بشیر صاحب کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔
وہ ایک نیک سیرت، بااخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ ان کی کمیونٹی کے لیے خدمات اور اعلیٰ کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

وسوہ کے صدر، کامران نیازی، نے ایک شادی کی تقریب میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سی ...
25/10/2024

وسوہ کے صدر، کامران نیازی، نے ایک شادی کی تقریب میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سی بی سی وارڈ-9 کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں کامران نیازی نے علاقے کی فوری ضروریات اور بہتری کی تجاویز پیش کیں۔ کامران نیازی نے مرتضیٰ وہاب کو وارڈ-9 کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ عوامی مسائل کا براہ راست جائزہ لے سکیں۔ مرتضیٰ وہاب نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ-9 ان کے دل کے قریب ہے اور وہ علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے-

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، جو اپنی عوامی خدمت اور سماجی فلاح کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، نے کامران نیازی کی اس دعوت کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ وارڈ-9 کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ان کے دل کے قریب ہے اور اس کی بہتری کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وہ علاقے کے ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بہتری، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ ان کے بقول، وارڈ-9 کی فلاح و بہبود ان کے لیے صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے، اور وہ علاقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں

ترجمان
وسوہ

گزشتہ دنوں علاقے میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ تاہم، اللہ کا شکر ہے کہ...
14/10/2024

گزشتہ دنوں علاقے میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ تاہم، اللہ کا شکر ہے کہ اب صلح ہوگئی ہے۔ اس صلح میں اہم کردار ادا کرنے والوں کا شکریہ اس صلح میں وسوہ کے صدر کامران نیازی شرکت کی، جن کے ساتھ عرفان چوہدری، ماجد خان، عبدالرحیم اور کاشف بھی شریک تھے۔ صلح کا عمل ہمیشہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

ہم سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے، اور ان غلطیوں کو معاف کرنا اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر رہنا ہی اصل حکمت ہے۔ اس موقع پر تمام افراد نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا رشتہ مضبوط کرنا چاہیے۔ ہم سب ایک ہی وطن کے شہری ہیں اور سندھ میں بسنے والے بھائی ہیں۔

پاکستانی قوم کو رنگ، نسل، برادری یا سیاست کی تقسیم سے بالاتر ہو کر ایک متحد قوم کی طرح سوچنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے درمیان اختلافات چاہے کسی بھی قسم کے ہوں، ہمیں ان سے اوپر اٹھ کر اپنے ملک اور قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ صلح اور اتحاد ہی وہ راستہ ہے جس سے ہم اپنے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

آخر میں سب نے دعا کی کہ یہ صلح ہمیشہ قائم رہے اور علاقے میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہو۔

ترجمان
وسوہ

فری میڈیکل کیمپ درالعلوم قمرالاسلام  ہسپتال
02/10/2024

فری میڈیکل کیمپ درالعلوم قمرالاسلام ہسپتال

17/09/2024
تاجداری ختم نبوت کانفرنس کی عزمِ شان محفل، آرائیں کمیٹی کی جانب سے پنجاب کالونی بازار ایریا وارڈ-۹ میں منعقد ہوئی۔ اس مب...
07/09/2024

تاجداری ختم نبوت کانفرنس کی عزمِ شان محفل، آرائیں کمیٹی کی جانب سے پنجاب کالونی بازار ایریا وارڈ-۹ میں منعقد ہوئی۔ اس مبارک محفل میں معزز علماء کرام نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں ناموسِ رسالت ﷺ پر دلنشین بیانات پیش کیے۔ وسوہ کے صدر کامران نیازی، جنرل سیکریٹری عرفان چوہدری اور ان کے ہمراہ شہازیب، ماجد خان، عبدالرحیم خان، اور کاشف انیس نے بھی بھرپور شرکت کی۔

یہ کانفرنس اس تاریخی موقعے پر منعقد ہوئی جب 07 ستمبر 1974 کو پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو اقلیت اور غیر مسلم قرار دینے کا تاریخی فیصلہ سنایا، جس کو آج 50 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر تمام اہلِ اسلام کو تحفظ ختمِ نبوت کی مبارک باد پیش کی گئی۔

آرائیں کمیٹی کی جانب سے اس عظیم الشان پروگرام کی کامیاب انعقاد پر وسوہ کے صدر کامران نیازی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تمام مقررین نے ایک فرد ایک فرد کی محنت اور کوشش کو سراہا اور اس جدوجہد کو اسلام کے مقدس عقیدے کی حفاظت کے لئے ایک عظیم قدم قرار دیا۔

آرائیں کمیونٹی نے ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے جو مثالی کردار ادا کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کی مذہبی اور سماجی خدمات ہمیشہ نمایاں رہی ہیں، اور حالیہ کانفرنس کا انعقاد ان کی دین سے گہری وابستگی کا ثبوت ہے۔ آرائیں کمیونٹی کی محنت، اتحاد، اور محبتِ رسول ﷺ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

"تاجدارِ ختمِ نبوت زندہ باد!"

ترجمان
وسوہ

پورے علاقے کی بجلی  اج صبح  11 بجے سے نہیں تھی اور کہیں آرہی تھی اور جارہی تھی اور کہا گیا کہ گلی نمبر ۱۸ میں PMT (پاور ...
05/09/2024

پورے علاقے کی بجلی اج صبح 11 بجے سے نہیں تھی اور کہیں آرہی تھی اور جارہی تھی اور کہا گیا کہ گلی نمبر ۱۸ میں PMT (پاور اینڈ ٹرانسمیشن لائن) اڑ گئی تھی، جس کی وجہ سے پورا علاقہ متاثر ہو رہا تھا۔ وسوہ ٹیم کی بروقت کارروائی اور علاقے کے عوام کی بھرپور حمایت سے جو مسئلہ ایک یا دو دن میں حل ہونا تھا، وہ بہت جلد حل ہو گیا۔ وسوہ کے صدر، کامران نیازی اور عرفان چوہدری نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور فوری طور پر نئی پی اینڈ ٹی لائن کا بندوبست کروایا، جس کی تنصیب کا عمل فوری طور پر مکمل کیا گیا۔

ہم کے-الیکٹرک کے سی ای او اور جنوبی آپریشنز ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے وسوہ کی درخواست پر فوری عمل کیا اور پورے علاقے کو بجلی کی بحالی میں مدد فراہم کی۔ وسوہ کی ٹیم موقع پر پہنچی جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لوگوں نے وسوہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تنظیم ہر علاقے میں ہونی چاہیے جو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

اس موقع پر علاقے کے معززین بھی وسوہ کے ساتھ موجود تھے، جن میں سرفہرست عمران سعیدی، حنیف اعوان، ماجد خان، زبیر، مقبول خان، نعمان خٹک، عزیز بابو، عبد الرحیم خان اور دیگر معززین شامل تھے۔ وسوہ کی کاوشوں نے عوام کو درپیش ایک بڑی مشکل سے نکالا اور عوامی حمایت نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

وسوہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایسی مزید تنظیمیں بھی عوام کی بھلائی کے لیے آگے آئیں گی۔

ترجمان
وسوہ

وسوہ کی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلی افسران سے درخواست ہے کہ فوری طور پر سی-بی-سی وارڈ-۹ میں مچھرمار اسپرے کیا جائے—ترجما...
04/09/2024

وسوہ کی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلی افسران سے درخواست ہے کہ فوری طور پر سی-بی-سی وارڈ-۹ میں مچھرمار اسپرے کیا جائے—ترجمان وسوہ

وسوہ کے صدر کامران نیازی، جنرل سیکریٹری عرفان چوہدری، اور انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحیم نیازی، زویب اور ماجد خان کے ساتھ،...
03/09/2024

وسوہ کے صدر کامران نیازی، جنرل سیکریٹری عرفان چوہدری، اور انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحیم نیازی، زویب اور ماجد خان کے ساتھ، وارڈ ۹ پی پی پی کے سابقہ صدر شوکت تنولی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دیگر معززین بھی موجود تھے جن میں علاقہ کونسلروارڈ-۹ حمید چانڈیو، نعمان خٹک، فیاض پیرزادہ، اختر، سلمان، اور دیگر افراد شامل تھے۔ سب نے مرحوم کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی اور انہیں یقین دلایا کہ اس مشکل وقت میں پوری کمیونٹی ان کے ساتھ ہے۔

ترجمان
وسوہ

27 اگست 2024 بروز منگل،  ملاقات جس میں علاقے کی معزز شخصیات شامل تھیں۔ ان شخصیات میں فیاض پیرزادہ، محمد اختر، نعمان خٹک،...
28/08/2024

27 اگست 2024 بروز منگل، ملاقات جس میں علاقے کی معزز شخصیات شامل تھیں۔ ان شخصیات میں فیاض پیرزادہ، محمد اختر، نعمان خٹک، حنیف، ماجد خان، سلمان، غلام حسین، عمیر ،افضل اور وسوہ کے صدر شامل تھے۔ اس ملاقات میں وارڈ-۹ کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

محترم فیاض پیرزادہ اور محمد اختر نے اس موقع پر کہا کہ علاقے کی بہتری اور خوشحالی کے لیے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے وسوہ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم علاقے کے لوگوں کی آواز بنتی ہے اور ان کے جائز مطالبات کے لیے بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسوہ کی ٹیم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر وارڈ-۹ کے حقوق کی مؤثر نمائندگی کرتی ہے۔

یہ ایک خوشگوار محفل تھی جہاں علاقے کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ سب نے مل کر علاقے کی بہتری کے لیے تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فیاض پیرزادہ اور محمد اختر نے یہ بھی کہا کہ وسوہ ٹیم کی سوچ بہت مثبت ہے اور یہ ٹیم ہمیشہ علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔

ترجمان
وسوہ

24/08/2024

ایک ہونگے تو سب کام ہوگے وسوہ کی تنظیم کے صدر اور ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا، اُن کے ہمراہ معزز شخصیات بھی شامل کی اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد از کونسلر وارڈ-۹ کی دعوت دلیم میں شرکت کی اور، انہوں نے ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ علاقے کے لوگوں نے وسوہ کی تنظیم کی کوششوں کو سراہا اور تنظیم نے علاقے کی بہتری کے لئے مزید کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Address

Street No. 17 Punjab Colony Clifton
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WSWO Digital Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to WSWO Digital Channel:

Share