Relatable Vibes

Relatable Vibes Fun & Entertainment!

برصغیر کے مرد غیر محرم عورتوں کو "پیار" دیتے ہیںپڑھ کر عجیب لگا؟مگر نہیں جناب ہم معمول میں یہ سب دیکھتے ہیں مگر ہمیں عجی...
01/08/2026

برصغیر کے مرد غیر محرم عورتوں کو "پیار" دیتے ہیں
پڑھ کر عجیب لگا؟
مگر نہیں جناب ہم معمول میں یہ سب دیکھتے ہیں مگر ہمیں عجیب نہیں لگتا!

کیونکہ اسے شفقت اور رواج کے لبادے میں میٹھی کوٹنگ کر کے پیش کیا جاتا ہے

اور چونکہ ہمارے ذہن میں نا محرم سے مراد مستری، پلمبر، الیکٹریشن، دکاندار یا ہمسائے وغیرہ وغیرہ ہی آتے ہیں
تو قریبی رشتے دار نامحرم مرد تو ہمیں نامحرم لگتے ہی نہیں!

تو ہمارے سامنے ہماری بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کے سر پر "دستِ شفقت" رکھتا نامحرم ہمیں کھٹکتا ہی نہیں

❓بات یہ ہے کہ جب منہ کے ساتھ سلام کیا جا سکتا ہے تو یہ غیر محرم مرد سر پر ہاتھ رکھتے کیوں ہیں؟ مجھے بتائیں اس رواج سے لوگوں کو ملتا کیا ہے؟ نہیں کریں گے تو کیا نقصان ہوگا؟

سر پر ہاتھ خاتون سے دو چار سال بڑا مرد بھی رکھ رہا ہے اور بیس سال بڑا بھی یعنی کوئی جیٹھ ہے، کوئی کزن ہے، کوئی دور یا نزدیک کا رشتہ دار۔

اسی طرح بوڑھی خواتین نامحرم نوجوان بالغ رشتے دار لڑکوں کو گلے لگانے، سر پر بوسہ دینے یا ہاتھ پھیرنے سے بھی نہیں جھجھکتیں

اب چونکہ معاشرے میں ہر طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں تو کسی کی نیت اور نظریں خراب نہیں ہوتی زیادہ جما کر ہاتھ نہیں رکھتے بس خانہ پوری کرتے ہیں۔

تو کسی کی نیت اور نظریں گندی ہوتی ہیں جما جما کر سر پر ہاتھ رکھتے یا پھیرتے ہیں بال خراب کرتے ہیں وقت زیادہ لگاتے ہیں تو خصوصاً کنواری لڑکیاں بولنے کی جرات نہیں کر پاتیں اور اگر اپنی ماؤں کو بتائیں بھی تو چپ رہنے کی ہی تلقین کی جاتی ہے

بیسویں صدی میں یہ عام پریکٹس تھی!

ہمارے لوگ مسئلہ صرف اس صورت میں سمجھتے ہیں جب نیت گندی ہو ورنہ اس "شفقت" کی حمایت کی جاتی ہے۔

ہم ایک غیر شرعی طریقے کو تب تک جاری رکھتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ کوئی گندی نیت والا معاملہ پیش آظے تو ہم مسئلے کو مسئلہ سمجھیں اور دوسرا ہمیں لوگوں سے ڈر بہت لگتا ہے کہ "لوگ کیا کہیں گے"۔

پر مسئلہ یہ ہے ہمارے لیے حجت دین ہے اگر دین کہتا ہے یہ بات درست ہے جائز ہے تو ہمیں کرنی چاہیے

اگر دین کہتا ہے کہ میں اس کی اجازت نہیں دیتا تو کوئی کتنی ہی تاویلیں دے، فوائد بتائے، نیک نیتی سے ہو، وہ کام جائز نہیں ہو سکتا وہ ہمارے حق میں بہتر نہیں ہو سکتا۔

مسلمان ہونے کا تقاضا ہے کہ اس غلط رواج کو، اپنے آباء واجداد کی شریعت سے ٹکراتی روایتوں کو چھوڑ دیا جائے

چلیں اسلامی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں یہ عمل کیسا ہے جائز ہے؟ نہیں ہے یا کس صورت میں کس کو جائز ہے ؟

دیکھیں پہلی بات تو یہ کہ محرم نامحرم کی لسٹ ہمیں اللہ تعالیٰ نے خود بتائی ہے جس کی تفصیل قرآن اور احادیث میں موجود ہے۔

ہم اپنی مرضی سے کسی خالو، پھوپھا، کزنز، بہنوئی، دیور، جیٹھ، نندوئی، شوہر کے بھانجے، بھتیجے، ماموں، چاچو، خالو، اور پھوپھا کو *محرم* نہیں بنا سکتے ‼️

اور حدیث میں ہے کہ :
كسی آدمی كے سر میں لوہے كی كیل ٹھونک دی جائے یہ اس كے لئے اس بات سے بہتر ہے كہ وہ ایسی عورت كو چھوئے جو اس كے لئے حلال نہیں۔
(السلسلہ 1657)

یہ جو بے ضرر سا رواج آپ کو لگ رہا ہے اس کی یہ حقیقت ہے دراصل ہماری نظر میں دین اور آخرت کی وہ اہمیت نہیں ہے ہم گناہوں کو بڑا معمولی سمجھتے ہیں بخشش کی امید پر خواہش نفس کی پیروی کرتے رہتے ہیں۔

اس معاملے میں جب ہم نبی کریم ﷺ کے عمل کو دیکھتے ہیں تو بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ آپ ﷺ نے ساری زندگی کسی نا محرم عورت کو نہیں چھوا، حتیٰ کہ بیعت کے موقع پر بھی نہیں۔

وہ نبی اور رسول تھے ان سے بڑھ کر "نیک نیت" کون ہوگا مگر یہ آپ ﷺ کے لیے بھی جائز نہیں تھا۔ اور نہ انہوں نے کیا۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں
قسم اللہ کی ! بیعت کرتے وقت آپ ﷺ کے ہاتھ نے کسی بھی عورت کے ہاتھ کو کبھی نہیں چھوا ، بلکہ آپ صرف زبان سے بیعت لیا کرتے تھے ۔
(صحیح بخاری 2713)

تو کیا رسول اللہ ﷺ کے پیروکار اب بھی غیر شرعی رواجوں کی حمایت کریں گے ؟

✨ سر پر ہاتھ رکھنے کا رواج برا نہیں ہے
جب تک کہ مقابل غیر محرم نہ ہو
🌸 سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرنا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے

حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
میری خالہ مجھے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میرا یہ بھانجا بیمار ہے ، آپ ﷺ نے میرے سر پر اپنا ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا فرمائی ،
(صحیح بخاری 190)

اسی طرح کچھ اور احادیث ہیں حتیٰ کہ جریج والی لمبی حدیث میں بھی بچے کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا ذکر ہے یعنی پہلی امتوں میں بھی یہ رواج تھا اور حدیث میں یتیم بچے کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا بھی ذکر ہے

نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرے اور صرف اللہ کی رضا کے لئے پھیرے تو جتنے بالوں پر اس کا ہاتھ پھر جائے گا ، اسے ہر بال کے بدلے نیکیاں ملیں گی اور جو شخص اپنے زیر تربیت کسی یتیم بچے یا بچی کے ساتھ حسن سلوک کرے ، میں اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے ، یہ کہہ کر نبی ﷺ نے شہادت والی اور درمیانی انگلی میں تھوڑا سا فاصلہ رکھ کر دکھایا ۔
(مسند احمد 22505)

ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے شکایت کی کہ اس کا دل بہت سخت ہے۔ آپ نے اس سے کہا: اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا دل نرم ہو جائے تو مسکین کو کھانا کھلاؤ، اور یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرو
(السلسلہ 281)

(یاد رہے بالغ ہونے سے پہلے کا زمانہ یتیمی میں آتا ہے بالغ ہونے کے بعد یتیم، یتیم نہیں کہلایا جاتا)

📍 چلئے جانتے ہیں کہ جائز صورتیں کیا ہیں؟
● محرم بزرگ مرد یا عورت اپنے سے چھوٹوں کو پیار دے سکتے ہیں، چاہے وہ بالغ ہوں۔
● غیر محرم بزرگ مرد یا عورت نابالغ بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ سکتے ہیں۔

📍ناجائز صورتیں:
● غیر محرم بزرگ مرد کا بالغ لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھنا۔
● غیر محرم بزرگ عورت کا بالغ لڑکے کو پیار دینا۔
● جب بزرگ کے لیے بھی مخالف جنس کے بالغ کو چھونا جائز نہیں، تو جوان، تھوڑی بڑی عمر یا ادھیڑ عمر والوں کے لیے تو بالکل بھی جائز نہیں۔

✍️ امید ہے کہ آپ سب اس مسئلے پر غور کریں گے اور اصلاح کی طرف قدم بڑھائیں گے۔
اگر آپ میری تحریر سے متفق ہیں تو پوسٹ کو کاپی کر کے شیئر کریں تاکہ معاشرے میں اصلاح اور بہتری آ سکے۔
جزاکم اللہ خیر

25/05/2026

this will make your heart melt �

اسلام کے خلاف جانے کا انجام دیکھنا ہے؟  #لاہور کی ایک خاتون اپنا بندہ مار کر ڈیڑھ سال مظلوم بنی رہی لیکن پھر ایک روز اچا...
16/02/2026

اسلام کے خلاف جانے کا انجام دیکھنا ہے؟ #لاہور کی ایک خاتون اپنا بندہ مار کر ڈیڑھ سال مظلوم بنی رہی لیکن پھر ایک روز اچانک کیسے پکڑی گئی؟
2 سالہ پرانا مگر عبرتناک واقعہ
روبینہ نامی اس خاتون کا شوہر دکاندار تھا دکان کے اوپر ہی انکا گھر تھا ، جہاں روبینہ اپنے تین بچوں کے ساتھ مقیم تھی ، عمر نامی یہ لڑکا 15 سال کی عمر سے دکان پر کام کررہا تھا ، روبینہ کا شوہر سارا دن نیچے دکان پر رہتا وہیں چائے کھانا منگواتا ، عمر یہ سارے کام کرتا۔ اس کا دن میں کئی مرتبہ اوپر جانا ہوتا ، 40 سالہ روبینہ کو کم عمر لڑکا پسند آگیا اور اسے اپنے دام میں پھنسا لیا ، چوری چھپے تعلقات جاری رہے ، اس دوران روبینہ نے اپنے بھائی عمران کے کان بھرنے شروع کر دیے ، اور اسے اپنے شوہر کے خلاف بھڑکا لیا ، اب روبینہ اور عمران نے ایک منصوبہ بنایا ، اس منصوبے کے تحت روبینہ نے صبح کے وقت اپنے شوہر کو ناشتے میں نیند کی گو۔لیاں دے دیں ، اور یہ صوفے پر بیٹھا بیٹھا سو گیا ، دوسرے مرحلے میں روبینہ نے اپنے بھائی کو بلا لیا اور دکان میں موجود عمر اور ایک اور ملازم گل میران کو بھی بلا لیا ۔ ملزمہ اور تینوں ملزمان نے ملکر بدقسمت تاجر کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسکا سانس روک دیا یوں وہ جان بحق ہو گیا ۔۔۔ روبینہ کا بھائی سکون سے اپنے گھر چلا گیا جبکہ لڑکے نیچے دکان پر آگئے ، چند گھنٹوں بعد روبینہ نے شوہر کو دل کا دورہ پڑنے کا شور مچایا ، کسی کو ذرا بھی شک نہ ہوا رشتہ دار محلے والے سب اکٹھے ہو گئے اور مق۔تول مرحوم کو عزت و تکریم سے دفنا دیا گیا ، جنازے ، قل اور دیگر مواقع پر ملزمہ دھاڑیں مار کر روتی رہی جبکہ عمر ہر کسی کو کہتا میرے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ۔۔۔ قصہ مختصر اسکے بعد عمر نئی نویلی 40 سالہ بیوہ کے ساتھ ڈیڑھ سال اس گھر میں قیام پذیر رہا ، روبینہ نے پوری دکان کا کام اسے سونپ دیا تھا لیکن قدرت کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں ۔ گل میراں نامی دکان ملازم جو اس جرم میں ایک شریک راز تھا اسے ہوائی فائیر۔نگ کے جرم میں پولیس نے پکڑ لیا جب اسے معمول کے مطابق الٹا لٹا کر پوچھا گیا : ہاں: دس بھئی جوانا ، ہور کی کیتا ای ۔۔۔۔ تو گل میراں نے اس دکاندار کے ق۔ت۔ل کا بھی انکشاف کیا اور ساتھی ملزمان کے نام بھی بتا دیے ۔ پولیس حرکت میں آئی اور ایک رات محو خواب روبینہ اور اسکے آشنا عمر کو گرفتار کر لیا گیا ، انکے اعتراف پر عمران بھی پکڑا گیا ۔

22/09/2025

کراچی صوبہ!
انشاء اللّٰہ ❣️

22/09/2025

میرا رب بھولنے والا نہیں ہے
😇🥀



















مسئلہ کھالوں کا نہیں مسئلہ یہ ہے کہ 9ہزار گدھوں کا گوشت کدھر گیا 😜😁Don't say Lahore 🙊🙊🔥🔥🔥🔥🔥Tag your Lahori friend 🤭     ...
20/08/2024

مسئلہ کھالوں کا نہیں
مسئلہ یہ ہے کہ 9ہزار گدھوں کا گوشت کدھر گیا 😜😁
Don't say Lahore 🙊🙊🔥🔥🔥🔥🔥
Tag your Lahori friend 🤭

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Relatable Vibes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Relatable Vibes:

Shortcuts

Share