Pak Awami News

Pak Awami News ہر خبر وثوق سے

ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملز نے آج سے  ملک بھر میں گندم کی پسائی اور  آٹا سپلائی بند کردی جس کے باعث آٹے کا بحران پی...
11/07/2024

ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملز نے آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کردی جس کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھرسے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔

چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے بعد آج گوجرانوالہ ضلع کی 73 فلور ملز مکمل بند ہیں، ملتان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف ضلع کی60 سے زائد فلور ملز بند ہیں جب کہ ڈویژن کےچاروں اضلاع میں تمام 100 فلور ملز بند ہیں۔

ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹےکے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ کمالیہ شہر کی تمام 10 اور ضلع خوشاب کی 4 فلور ملز بند ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں دوپہر کے بعد کہیں  آندھی  تو کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیا...
09/07/2024

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں دوپہر کے بعد کہیں آندھی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش متوقع ہے، دوپہر کے بعد کہیں آندھی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹےکے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکاامکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی جس کے ...
08/07/2024

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی جس کے بعد ٹریڈنگ روک دی گئی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز روانہ کردیے گئے۔

فائر حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔

07/07/2024
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کردہ نو...
06/07/2024

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس پر 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔ حکومت نے بجٹ میں پیٹرول پمپس پر فی لیٹر 0.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا تھا جبکہ پیٹرول پمپس اپنے مارجن پر پہلے ہی 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کر رہے تھے۔

گزشتہ روز پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اضافی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی اور آج صبح 6 بجے سے شام تک پمپس بند رہے جس کی وجہ سے شہریوں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

آج شام پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے اور پمپس کھولنے کا اعلان کیا۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈیلرز میں کوئی گروہ بندی نہیں، اس ٹیکس کے نفاذ سے 10 لاکھ روپے ایک پمپ سے ٹیکس لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہمارا مسئلہ حل کر دیں گے لیکن ابھی مسائل ختم نہیں ہوئے ہیں۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم دوبارہ ہڑتال کریں گے لیکن ابھی پورے ملک میں پمپس کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جو سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ذرائع کے مطابق ...
04/07/2024

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جو سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جب کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا، اور معیشت کی بہتری کے لیے تاحال کیے جانے...
03/07/2024

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا، اور معیشت کی بہتری کے لیے تاحال کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کا معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے، نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہو چکے ہیں، مئی سے اب تک پاکستان نے بیش تر پیشگی اہداف حاصل کر لیے، پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر لینے کا قرض پروگرام لینا چاہتا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ قرض کے لیے زیادہ شرائط ماننا ہوں گی۔

وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ تمام شرائط قبل از وقت مکمل کی گئی ہیں، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے قرض پروگرام کا حجم ہماری ضرورت کے مطابق کیا جائے، دوسری طرف حکومت پاکستان کی بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کے لیے متبادل طریقہ کار کی تلاش میں ہے

اگلے ماہ کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔   حکومت کی جانب سے یکم جولائی 202...
28/06/2024

اگلے ماہ کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024 سے اگلے 15 روز تک پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

وزارت توانائی کے حکام کا کہنا تھا کہ اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔

27/06/2024

Weather update

Address

Gulshan Block 1 Near Bagh E Wasim
Karachi

Telephone

+923068108004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Awami News:

Share