Mubashir Sindhu

Mubashir Sindhu This is the official page of Muhammad Mubashir Sindhu.

12/08/2025

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔۔۔

منقول

10/08/2025

تمام تر روشنائیاں سرکار علیہ السّلام کی آنکھوں کی چمک پہ
قربان ۔۔۔
🫀

10/08/2025

حدبندی میں حکمت
تحریر ✍🏻 #مبشرسندھو
عموماً تمام تعلقات مختلف جذبات سے مربوط ہوتے ہیں، جیسے بعض نفرت کی نذر ہوتے ہیں جبکہ بعض محبت سے پیوست ہوتے ہیں۔ انسانی حیات کئی ایک جذبات کی بنیاد پر روز بروز بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

مگر کئی ایسے اصول ہمارے تعلقات میں اثر انداز ہوتے ہیں جن پر ہم نے شاید کبھی غور نہیں کیا، مگر تجربہ اکثر لوگوں نے ضرور کیا ہوگا۔

محبت اور اتفاق کی پیدائش لازماً حدود کی رعایت اور فاصلوں کی پابندی کی صورت میں ہوتی ہے۔ اگر حد بندی یا مناسب فاصلے کا خیال نہ رکھا جائے تو محبت کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ بالکل اس کے برعکس، جب ہر طرح سے قربت چاہی جائے اور حدود کی خلاف ورزی ہو تو نفرت جنم لیتی ہے اور محبت نفرت کے روپ میں بدل جاتی ہے۔
یقیناً نفرت قربت میں جنم لیتی اور محبت دوری میں پروان چڑھتی ہے۔

اگر آپ دوسروں سے دور رہیں گے تو ممکن ہے کہ آپ کو محبت ملے۔
اسی لیے بہتر ہے کہ خود کو ہر طرح سے محدود رکھیں تاکہ آپ محبت کئے جائیں یا صرف یہ بھی کافی ہوگا کہ نفرت کیے جانے سے محفوظ رہیں۔۔

09/08/2025

سو سو جوڑ سنگت دے ویکھے آخر وِتّھاں پیّاں
😔
جِنّاں باجوں اک پل نئیں سی لنگدہ اج شکلاں یاد نہ رہیّاں

09/08/2025

!...افسوس
ہم فقط پاں کی مذمّت اور چھاں کا دفاع ہی کر سکے اب تک عملی اقدامات سے قاصر ہیں۔
#مبشرسندھو

09/08/2025

عیب چھپاؤ: سنہری درس
تحریر ✍🏻 #مبشرسندھو
ہم جس سوسائٹی کے فرد ہیں، اس میں ایک سے بڑھ کر ایک فساد، فتنہ اور برے افعال موجود ہیں، جو ہماری سرکشی اور ، نافرمانی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں۔
مگر سب سے زیادہ شرمناک اور قبیح فعل، جو عوام میں عام ہو چکا ہے، وہ دوسروں کے عیوب کو لیبل لگا کر اجاگر اور نمایاں کرنا ہے۔
فرض کرو ! اگر یہ عمل جائز بھی ہوتا تو شاید صرف وہ لوگ اس کی اجازت کے حامل ہوتے جو خود ہر عیب سے پاک ہوتے۔ مگر شکر ہے شارع علیہ السلام کا کہ اس فعل کو اخلاقی اور شرعی دونوں اعتبار سے قبیح قرار دے دیا گیا۔
ہر دور میں جو سب سے اعلیٰ و برتر ہے، وہ ہمارے انبیاء کرام علیہم السلام ہیں،جو عیوب سے منزہ و بری ہیں۔ مگر ان کی حیاتِ طیبہ پڑھو، تو وہ ہر طرف سے لوگوں کے عیوب کو چھپاتے اور ہر کسی کی اصلاح و درستی کی فکر کرتے تھے۔
اگر ہمارے رہبر و مقتدا اس قبیح فعل کی مذمّت اور خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرتے آئے اور ہمیں چھپانے کا سلیقہ سکھاتے آئے ، تو ہم کیوں اپنے اس سنہری درس کو فراموش کر بیٹھے؟ کیوں ہم نے اپنے معاشرے کے سکون کو برباد کر ڈالا؟
یاد رکھو! یہ صرف ایک معمولی سا برا عمل نظر آتا ہے، مگر اس کا نتیجہ بدگمانی، رشتوں میں طویل و عریض فاصلے اور خلا کی صورت میں نکلتا ہے، جو گھروں کو توڑنے اور معاشرتی مسائل کو جنم دینے کا سب سے بڑا سبب ہے۔
خدارا! اپنے معاشرتی ماحول کو ان برے افعال سے بچاؤ، کیونکہ اسی ماحول میں تمہاری نئی نسلیں پروان چڑھیں گی۔

08/08/2025

احساسِ کمتری: بطور قاتل
تحریر ✍🏻 #مبشرسندھو
یوں تو ہمارا معاشرہ ہر طرف سے فتنوں اور فسادات کی زد میں ہے۔ ہر روز نئی سے نئی خرابیاں جنم لے رہی ہیں، یہاں تک کہ ایک عام انسان کے لیے سکون و اطمینان سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔ ان فتنوں میں ایک خطرناک اور جدید بیماری یہ ہے کہ لوگ دوسروں کو حقیر اور کم وقعت سمجھنے لگے ہیں۔
یہ رویہ اس وقت مزید خطرناک ہو جاتا ہے جب لوگ اپنی نمود و نمائش کے ذریعے خود کو بڑا اور دوسروں کو کم تر ظاہر کرتے ہیں۔ معاشرے کے وہ افراد جو کم وسائل میں بڑی مشکل سے زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، اس رویے کو دیکھ کر خود کو واقعی ناکام اور کم تر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ نتیجتاً وہ احساسِ کمتری کا شکار ہو کر خودکشی، منشیات کے استعمال اور زندگی میں کامیابی سے محرومی جیسے سنگین راستوں پر چل پڑتے ہیں۔ یہ سب رویے معاشرتی زندگی پر گہرے منفی اثرات چھوڑتے ہیں۔
اس فساد کا سب سے بڑا آلہ کار آج کا سوشل میڈیا ہے، جو بڑے فخر اور آب و تاب سے اس زہر کو پھیلا رہا ہے۔ دکھاوا، جھوٹی چمک دمک، اور غیر حقیقی معیارِ زندگی کو عام کر کے یہ لوگوں کے دلوں میں محرومی اور حسد کا بیج بو رہا ہے۔ گھروں کے گھر ٹوٹ رہے ہیں، تعلقات زہر آلود ہو رہے ہیں، اور ذہنی سکون ناپید ہوتا جا رہا ہے۔
میرے عزیز! یاد رکھو کہ تم جیسے ہو، سب لوگ ویسے ہی قیمتی اور نایاب ہیں۔ کسی کو احساسِ کمتری میں مبتلا نہ ہونے دو۔ تمہاری یہ چھوٹی سی سعی معاشرے میں امید، خوشی اور نئی تازگی کی لہر پیدا کر سکتی ہے۔ معاشرتی اصلاح کا آغاز ہمیشہ دلوں سے ہوتا ہے، اور دلوں کو سنوارنے کے لیے محبت، عزت اور حوصلہ سب سے قیمتی ہتھیار ہیں۔

ہاں یہ بھی ہے کہ کنارے لگا ہوا ہوں میںمگر نگاہ میں ہے کون کتنے پانی میں ہے #مبشرسندھو
08/08/2025

ہاں یہ بھی ہے کہ کنارے لگا ہوا ہوں میں
مگر نگاہ میں ہے کون کتنے پانی میں ہے
#مبشرسندھو

08/08/2025

یا مصطفیٰ گناہوں کی عادتیں 😞نکالو
جذبہ مجھے عطا ہو سنت کی پیروی کا😟

سفر لقاء مولیٰ تعالیٰ، درود شریف کے ساتھ تحریر✍🏻  #مبشرسندھو یقیناً، ہر مسلمان کے نزدیک محبوب ترین ہستی حضور نبی کریم صل...
07/08/2025

سفر لقاء مولیٰ تعالیٰ، درود شریف کے ساتھ
تحریر✍🏻 #مبشرسندھو
یقیناً، ہر مسلمان کے نزدیک محبوب ترین ہستی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ یہ محبت محض جذباتی نہیں، بلکہ عملی تقاضا بھی رکھتی ہے۔ بطور مسلمان، ہم سب پر لازم ہے کہ کثرت سے درود شریف کا نذرانہ سرکار دو عالم ﷺ کی معطر بارگاہ میں پیش کیا کریں۔ درود شریف، دراصل ہمارے عشق کا اظہار اور ہماری نجات کی کنجی ہے۔

یقیناً ہر باشعور مسلمان کی اصل ترجیح قربِ الٰہی ہے،مگر یہ آسانی سے حاصل نہیں ہوتا۔ یہ راستہ نفس کے لیے مشقت بھرا ہے۔ انسان گناہوں بھری کثافتوں کی دلدل میں گرا ہوا ہے، اور سفر لقاءِ مولا اُس کے لیے ایک دشوار گزار راستہ پہ بن چکا ہے۔

تاہم، خوشخبری یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا

اگر وہ جو اپنی جانوں پر ظلم کریں تیرے پاس حاضر ہو کر خدا سے بخشش چاہیں اور رسول ان کی مغفرت مانگے تو ضرور خدا کو توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔(64النساء)

اس سے ثابت ہوا کہ حضور ﷺ کی بارگاہ میں حاضری، اُن کے وسیلے سے دعا، اور درود شریف کے ذریعے اُن سے روحانی تعلق، اللہ کی مغفرت کو قریب کر دیتا ہے۔

درود شریف ایک مختصر، جامع اور پراثر برق رفتار وظیفہ ہے، جو مسلمان کو گناہوں سے پاک کرتا ہے، دل کو صاف کرتا ہے، اور روح کو جلا بخشتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ جتنی بھی باطنی کثافتیں اور روحانی آلودگیاں ہیں، وہ سب درود شریف کی برکت سے دھل سکتی ہیں، تو یہ ہرگز مبالغہ آرائی نہیں۔

یاد رکھیے، قربِ الٰہی کا پہلا مرحلہ معافی ہے۔ جب دل گناہوں سے پاک ہو جائے تو پھر اللہ کی محبت دل میں اترتی ہے، اور یہی روحانی ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔

تو آئیے، آج ہم سب عزم کریں کہ قربِ الٰہی کی تلاش کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں گے، اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے درود شریف کو اپنا مستقل وظیفہ بنائیں گے۔ ان شاء اللہ، اللہ کا کرم شاملِ حال ہوا، تو یہ راستہ آسان ہو جائے گا اور لقاءِ مولا کی منزل عنقریب نصیب ہوگی۔

07/08/2025
06/08/2025

میرے بہت سے عزیز گردش ایام میں کہیں کھو گئے ہیں مگر ان کے حالات کے متعلق مجھے کوئی منفی اشارہ ملے تو اپنی بے بسی کو کوستا ہوں۔۔۔ بہر حال دعا میں تو یاد کرتا ہی آیا ہوں اور یہ سلسلہ تا دم آخر جاری رہے گا۔

Address

Karachi

Telephone

+923096148326

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubashir Sindhu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mubashir Sindhu:

Share