The Daily Masai Karachi

The Daily Masai Karachi Media/News Company

*مورخہ* : 10 اپریل 2025نارتھ کراچی پاور ہاؤس ڈمپر آتشزدگی اپڈیٹایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق کے احکامات پر ڈمپر آت...
10/04/2025

*مورخہ* : 10 اپریل 2025

نارتھ کراچی پاور ہاؤس ڈمپر آتشزدگی اپڈیٹ

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق کے احکامات پر ڈمپر آتشزدگی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن

پولیس نے متعدد افراد کو چھاپے مار کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا

آتشزدگی میں ملوث ملزمان کی شناخت کا سلسلہ CCTV فوٹیج اور ویڈیو سمیت گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مسلسل جاری ہے

پاور ہاؤس دونوں جانب کی سڑکیں کھلی ہی ٹریفک رواں دواں ہے

پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے امن و امان کو سبوتاز کرنے کی کوشش کرنے والے شر پسند عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا

*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
کراچی: ڈمپرز کو آگ لگانے کا معاملہ

کراچی: ڈمپرز ڈرائیور کی جانب سے سہراب گوٹھ پراحتجاج شروع

کراچی: احتجاج کے باعث آل آصف اسکوائر سے سپر ہائی وے آنے اور جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی:احتجاج کے باعث سپر ہاٸی جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند

04/04/2025
از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔۔درخواست برائے ٹکرزکراچی،28مارچ 2025:-سندھ پولیس کی جانب سے...
29/03/2025

از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔۔
درخواست برائے ٹکرز
کراچی،28مارچ 2025:-

سندھ پولیس کی جانب سے ٹرک و ڈمپمرز مالکان کو اندورن 3 ماہ گاڑیوں میں کیمرے،ٹریکرز اور وہیلز کے گرد حفاظتی شیلڈز کی تنصیب کے احکامات۔۔۔
کراچی شہر میں ٹریفک مسائل کے مستقل او پائیدار حل سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انتہائی اہم اجلاس۔

• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن زیدی،ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز،ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک،ضلعی و ٹریفک ایس ایس پیز، سیکریٹریز،پی ٹی اے، آرٹی اے،سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
• اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی کی شاہراہوں پر درپیش ٹریفک کے مسائل،حادثات اور ان کی وجوہات،کل وقتی و جز وقتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
• گذشتہ چند ماہ کے دوران کراچی بالخصوص ضلع ملیر اور ویسٹ میں ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ڈی آئی جی ٹریفک بریفنگ
• ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کا گاڑی چلانا،گاڑیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی،ڈرائیورز کی ذہنی اور جسمانی صحت،ٹریفک لائٹ سگنلز اور دیگر انفرااسٹکچر کی عدم دستیابی اور چالان ٹکٹس کے اجراء کا روایتی نظام ہے ۔بریفنگ
• ڈرائیونگ کی تربیت/کورس کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر مستند ڈرائیونگ اسکولز کی اشد ضرورت ہے۔بریفنگ
• مہلک اور جان لیوا ٹریفک حادثات میں ہیوی اور لائٹ وہیکلز دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی
• ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہمیں مل کر فوری طور پر قابل عمل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کمشنر کراچی
• محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کمرشل وہیکل کی فٹنس انسپیکشن کا آغاز ہوچکا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن
• صوبے میں 2 فٹنس سینٹرز قائم کردیئے ہیں جبکہ مذید 6 بھی آئندہ چند ماہ میں فعال کردیئے جائیں گے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ
• ڈرائیونگ لائسنس بالخصوص کمرشل وہیکل لائسنس کا حصول مستند ڈرائیونگ اسکول سرٹیفیکیشن سے مشروط کیا جانا لازمی بنایا جائے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ تجویز
• ہمیں فوری طور پر ہیوی وہیکلز میں ٹریکرز اور کیمروں کی تنصیب کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مل کر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔ایڈشنل آئی جی کراچی
• ڈرائیورز ٹریننگ اسکول وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں فوری طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسکول قائم کرنے ہونگے۔ایڈیشنل آئی جی
• ٹرک و ڈمپمرز مالکان سے اندرون 3 ماہ گاڑیوں میں اوور اسپیڈنگ پر چیک رکھنے کے لیئے کیمرے، ٹریکرز اور وہیلز/پہیوں کے گرد حفاظتی شیلڈز نصب کروائی جائیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت
• کیمرے،ٹریکرز اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوامی سطح پر ٹرک ڈرائیورز و مالکان کو آگاہ کیاجائے۔آئی جی سندھ
• ڈرائیورز کے رویوں/برتاؤ کی تشخیص کے لیئے ڈیش بورڈ،کیبن کیمراز اور پچھلے/ٹیلز کیمراز کی تنصیب لازمی بنائی جائے۔آئی جی سندھ
• ٹریفک انجینئرنگ بیورو شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی حد رفتار کا ناصرف تعین کرے بلکہ شاہراہوں کے اطراف میں آویزاں بھی کرے۔آئی جی سندھ
• ٹریفک انجنئرنگ بیورو کو ٹریفک اتھارٹی بنانے سے متعلق تجویز سندھ حکومت کو ارسال کی جائے۔آئی جی سندھ
• ڈرائیورز کے ڈوپ/فٹیگ ٹیسٹ،چالان کی عدم ادائیگی پر جرمانہ کی رقم دگنی کرنے، مقررہ وزن کی خلاف ورزی،موٹر سائیکل نمبر پلیٹس ڈیزائن اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے سندھ حکومت کو سفارشات ارسال کی جائیں۔آئی جی سندھ
• وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کراچی کی 6 شاہراہوں کو ماڈل بنانے کی ہدایت پر فوری حکمت عملی ترتیب دی جائے۔آئی جی سندھ
• محکمہ پولیس، ایکسائز،ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے ٹریفک مسائل کے حوالے سے ڈیجیٹلی انٹیگریٹ کیے جائیں۔آئی جی سندھ

29/03/2025

*ضلع کورنگی پولیس*
29 مارچ 2025

*ٹی پی ایل پروپرٹیز نزد سالم حبیب یونیورسٹی کورنگی کریک زیر زمین پانی کے حصول کیلئے ڈرلنگ کے دوران آگ لگنے کا واقعہ*

تھانہ زمان ٹاؤن کے حدود میں دوران ڈرلنگ (واٹر بورنگ) اچانک شدید آگ بڑھک اٹھی

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز جائے حادثہ پر ہمراہ ایس پی لانڈھی و متعلقہ ایس ایچ او کے موجود

آگ لگنے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں موجود

اہستہ اہستہ آگ کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام قریبی تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اضافی نفری کے ہمراہ طلب کر لیا گیا

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دیگر ادارہ جات ایمبولینس سروس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی طارق نواز بذات خود آگ پر قابو پانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

*ترجمان ایس ایس پی کورنگی*

29/03/2025

تحریک نوجوان پاکستان کراچی ڈیویژن کے صدرشفیق الڑحمان کی سربراہی میں ایک وفدنے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر 12اپریل کی احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی**مؤرخہ: 27 مارچ 2025**ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل ملزم ریڈہینڈڈ گر...
27/03/2025

*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی*
*مؤرخہ: 27 مارچ 2025*

*ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل ملزم ریڈہینڈڈ گرفتار۔*

ملزمان گرومندر چوک کے قریب راہگیر سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پہ پہنچی اور ایک ملزم صدیق ولد طیب کو بروقت گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

*ترجمان ایسٹ پولیس*

*بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کلمت میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ مسافروں کی ہلاکت – اظہار افسوس اور ...
27/03/2025

*بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کلمت میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ مسافروں کی ہلاکت – اظہار افسوس اور مذمت*

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر کیپٹن (ر) نعیم فیروز نے بلوچستان کے ضلع گوادر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ معصوم مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات اور قومی شاہراہوں پر عسکریت پسندوں کی کارروائیاں ہر مسافر کے لیے عدم تحفظ کا باعث بن رہی ہیں۔ شناخت کے بعد معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا ظلم، بربریت اور درندگی کی بدترین مثال ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں، مگر قوم ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

آخر میں، کیپٹن (ر) نعیم فیروز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور دشمن عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں ناکام کرے۔

*عاصم منیر*
*انفارمیشن سیکرٹری*
*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، ڈسٹرکٹ ملیر*

25/03/2025

Address

Karachi
79400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03452017393

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Daily Masai Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share