Stubborn Soul

Stubborn Soul Don't give the past the power to define your future
I'm an author and a poet. I don't write on paper
I bleed on paper .
(1)

proud to be a Muslim �
BTS army �
Love yourself

Admin founder owner :
Sumaira shafi (Jaana)

06/01/2026

Big shout-out to my newest top fans! Mohammad Yaseen

06/11/2025

اگر آپ کو یہ لگے کہ آپ کسی تعلق میں آپ دوسرے انسان پر مسلط ہو رہے ہیں تو تعلق ختم نہیں کرنا چاہیئے بلکہ خاموشی اختیار کر لینی چاہیئے اگر آپ کی خاموشی سے کسی کو الجھن ہو تو سمجھ جائیں آپکا تعلق مضبوط ہے اور اگر آپکی خاموشی سے آپ اس شخص کو اپنی طرف متوجہ نہ کر سکے تو سمجھ جائیں آپکی جگہ کسی اور نے لے لی ہے اور اس انسان کی زندگی کی رونقیں کسی اور سے ہیں۔ لہذا بہتر ہے کہ آپ اپنی محبت کا سروسامان اٹھا کے کوچ کر جائیں۔ اس میں ہی اپکا بھرم باقی رہے گا۔

#جاناں

سوڈان میں کیا ہورہا ہے؟؟سوڈان میں اس وقت سوڈانی آرمی SAF اور ریپڈ سپورٹ فورس یعنی RSF حالتِ جنگ میں ہیں۔ دونوں کی لڑائی ...
02/11/2025

سوڈان میں کیا ہورہا ہے؟؟
سوڈان میں اس وقت سوڈانی آرمی SAF اور ریپڈ سپورٹ فورس یعنی RSF حالتِ جنگ میں ہیں۔ دونوں کی لڑائی نے ملک کو جہنم میں بدل دیا ہے۔ کئی شہر جل کر راکھ ہوگئے ، گاؤں تباہ اور بارہ ملین سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے۔ مرنے والی نہتی عوام کی تعداد اس قدر کہ درست اعداد و شمار ابھی ممکن نہیں۔
سوڈانی آرمی کو مبینہ طور پر ترکی و مصر جبکہ ریپڈ فورس کو متحدہ عرب امارات سپورٹ کر رہا ہے۔
یوں یہ سونے کے ذخائر پر قبضے کی جنگ پراکسی میں بدل چکی ہے۔ اور اب اس جنگ میں RSF والے نہتے سوڈانیوں خصوصا غیر عربی قبائل کی نسل کشی پر اتر آئے ہیں۔

دارفر میں بدترین نسل کشی کے ساتھ اب غزہ کی ہی طرز پر سوڈان کا Alfasher سفاک ریپڈ فورس کے گھیرے بلکہ قبضے میں ہے۔ لاشیں سڑکوں پر پڑی گل سڑ رہی ہیں اور اندر موجود زندہ لوگ بھوک کے ہاتھوں غیر انسانی خوراک کھانے پر مجبور ہیں۔
شدید قتل و غارت اور قحط۔۔

یونہی رہا تو کب تک سروائیو کرسکیں گے

جس طرح عرب امارات سونے کی خاطر سوڈانیوں کی اس خانہ جنگی میں اسلحہ دے کر نہتی عوام کے قتل عام کا ذمہ دار بن رہا ہے اس سے صاف سمجھ آ رہا ہے کہ ان بے ضمیروں کو غزہ نسل کشی سے کوئی مسئلہ کیوں نہیں تھا۔ کیوں یہ اسرائیل کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
کیونکہ یہ ایک ہی جیسے ہیں۔
بس نام اور حلیہ مختلف۔۔

بس الله تعالیٰ مسلمانوں پر رحم کرے آمین ثم آمین

سوڈان میں قیامت صغریٰ برپا ہے 💔
نہتے لوگ بھوک، گولی اور آگ کے درمیان پس رہے ہیں…
شہر ویران، لاشیں گل سڑ گئیں، اور دنیا خاموش ہے!
یہ جنگ طاقت یا سیاست کی نہیں — لالچ، سونا، اور بے ضمیری کی جنگ ہے۔
کاش انسانیت جاگ جائے…
اللّٰہ سوڈان کے مظلوموں پر رحم فرمائے 🤲





#اللّٰہ_رحم_فرما












30/10/2025

تم سمجھتے ہو کہ تم انٹروورٹ ہو کیونکہ تمہیں اکیلے رہنا پسند ہے۔ !
لیکن حقیقت یہ ہے کہ تم تنہائی نہیں، سکون چاہتے ہو۔
اور جب تمہیں کوئی ایسا انسان ملتا ہے جو تمہیں وہ سکون دیتا ہے، تو تم خاموش نہیں رہتے ۔ !! تم کھل کر بات کرتے ہو، ہنستے ہو۔ اور اپنے اصل روپ میں آجاتے ہو ۔ ۔ !!
#جاناں

27/10/2025

کھوئی ہوئی چیزوں سے زیادہ ـــــ پائی ہوئی نعمتوں پر شکر ادا کریں 🤍
#جاناں

27/10/2025

وقت تُم کو وہ بـہاریـں بخشـے جن کـے لیـے تُم نـے مُجھ کو خِــزاں کیا۔❤️‍🩹
#جاناں

26/10/2025

جِس کیلٸے لِکھا جب اُسی نے نہ پڑھا تو....!!🥀
پِھر عالمِ کُل بھی پڑھ لے تو مُجھے کیا....!!🖤
#جاناں

25/10/2025

‏تھکن تو ہو گی
جب تُم اُسے قبول نہیں کر رہے جس کا رُخ تمہاری طرف ہے اور بھاگ اُس کے پیچھے رہے ہو جس کی پُشت تمہاری طرف ہے۔
یاد رکھو ! کہ جو تُمہاری طرف آتا ہے وہ درحقیقت بھیجا ہوا ہوتا ہے اور جو تُم سے دور جاتا ہے وہ تم سے ہٹایا گیا ہوتا ہے بس تُم اس کو قبول نہیں کر پاتے ✌️
#جاناں

08/10/2025

کیا حاصل کر لیں گے، انہیں حاصل کر کے ،
جو ہمہیں حاصل ہی نہیں کرنا چاہتے۔۔😌🍂

#جاناں

اس خاتون کا گزشہ روز ہم سےرابطہ ہواانکا کہنا ہے کہ میں چار یا پانچ سال کی تھی جب اغواء ہوئی تھی۔مجھے میرے ماں باپ کے نام...
30/08/2025

اس خاتون کا گزشہ روز ہم سےرابطہ ہوا
انکا کہنا ہے کہ میں چار یا پانچ سال کی تھی جب اغواء ہوئی تھی۔
مجھے میرے ماں باپ کے نام یاد نہیں ہیں۔
میں شاید ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی(اگر بہن بھائی تھے بھی تو مجھے یاد نہیں)۔ مجھے میرا نام بھی نہیں معلوم بس اتنا یاد ہے مجھے گھر میں بےبی کہتے تھے۔
گھر میں اردو بولتے تھے۔
اور اتنا سنتی تھی کہ جہاں ہمارا گھر تھا وہ شہر راولپنڈی تھا (ہوسکتا ہے کوئی اور شہر ہو)۔
گھر کے قریب مین روڈ پر گاڑیوں کا پل تھا اور آرمی کی چھاونی تھی قریب میں مسجد تھی اس محلے میں ہمارا گھر تھا۔
میری والدہ جب کپڑے دھوتی تھی تو والد کا یونیفارم دھوتی سکھاتی تھی شاید میرے والد فوج میں تھے۔
رمضان کے مہنے میں سحری کے وقت امی نے دودھ لینے بھیجا،میں ہوٹل کے پاس پہنچی تو ایک شخص مجھے کمبل میں لپیٹ کر لےگیا۔
مجھے سندھ لے آیا۔جب اپنے گھر لے گیا تو اس کو اسکے والدین نے یہ کہتے ہوئے گھر سے نکالا تھا کہ تم ابھی جیل سے چھوٹ کر آئے تو اور اب کسی کی اتنی چھوٹی بچی اٹھاکر لائے ہو؟
وہ مجھے لایا ایک کرائے کا گھر لیا خود ہوٹل میں کام کرنے جاتا اور مجھے گھر میں تالا کرکے بند کرتا۔
میں جب تنھا ہوتی تھی باپر بچوں کے کھیلنے کی آواز سنتی تو بہت دل کرتا کہ انکے ساتھ کھیلوں میں اوپر سے انکو دیکھتی تھی۔اس دوران ایک عورت نے دیکھا تو اس نے پوچھا تم کون ہو جو اکیلی ہو اس گھر میں؟ میں نے اسکو سارا بتایا تو وہ مجھے ایک دن اس شخص کے ہوٹل جانے کے بعد آکر وہاں سے نکال کر لے گئی۔ پھر میں ہاتھ در ہاتھ حیدرآباد پہنچی کسی نے پالا بڑا کیا شادی ہوئی۔اب تو میں 65 سال سے بھی زیادہ کی ہوئی ہونگیں لیکن میرا ارمان ہے کہ اپنے رشتےداروں کو یا اگر کوئی بہن بھائی ہو انکو دیکھ سکوں۔

آپ پاکستان کے کسی بھی کونے سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہوں،اگر اپنے بزرگوں سے اس سے ملتا جلتا واقعہ اپنے خاندان یا کسی جاننے والے کے خاندان میں سنا ہوں تو اس ماں جی کی فوٹو ان تک پہنچائیں اگر انکے عزیز و اقارب ہوں تو ڈی این اے کرکے تصدیق کریں گے۔
اگر آپ اس اماں کو اپنوں سے ملانے کا سبب بنیں تو دنیا اور آخرت کی کامیابی آپ کے لئے ان شاءاللہ یقینی ہوگی۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں۔

+923162529829

31 aug 2025


#جاناں

🖤 "میری ڈیڈ باڈی آفس سے آ کر لے جانا" — ایک آخری پیغام 🖤ملتان سے تعلق رکھنے والا ایک خوبرو نوجوان، وقاص رضا، جو ریئل اسٹ...
21/06/2025

🖤 "میری ڈیڈ باڈی آفس سے آ کر لے جانا" — ایک آخری پیغام 🖤
ملتان سے تعلق رکھنے والا ایک خوبرو نوجوان، وقاص رضا، جو ریئل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا — اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جانے سے پہلے صرف ایک جملہ فیملی کو بھیجا:
"میری ڈیڈ باڈی آفس سے آ کر لے جانا"
یہ خبر فیس بک پر دیکھی، دل دہل گیا…
کیوں؟ کیسے؟
یہ تو صرف اللہ جانتا ہے… مگر یہ واقعہ بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔
❗ مسئلہ صرف وقاص کا نہیں ❗
ہمارے معاشرے میں نوجوانوں کا ذہنی دباؤ، احساسِ تنہائی، ڈپریشن اور مایوسی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کئی خوبصورت چہرے اندر سے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں — بس ہمیں نظر نہیں آتا۔
ہم اپنے بچوں کو ریاضی، سائنس، اردو، انگلش تو پڑھاتے ہیں…
مگر زندگی جینا نہیں سکھاتے۔
🔎 ہمیں اسکولوں میں کیا سکھانا چاہیے؟
👨‍🏫 لائف اسکلز (Life Skills)
یہ کوئی "اضافی مضمون" نہیں بلکہ اصل تعلیم ہے۔
ہمیں سکھانا چاہیے:
مایوسی سے کیسے نکلیں؟
ڈپریشن سے کیسے نمٹیں؟
گرنے کے بعد دوبارہ کیسے اٹھیں؟
ناکامی کے بعد ہمت کیسے جمع کریں؟
اپنے جذبات کیسے کنٹرول کریں؟
مدد مانگنا کمزوری نہیں، ہمت ہے۔
مگر ذہنی بیماریوں کا دکھ چھپتا ہے — مسکراہٹوں کے پیچھے۔
💔 اکثر خودکشی کرنے والے لوگ آخری دنوں میں "بالکل نارمل" لگتے ہیں۔
اسی لیے ہمیں اپنے دوستوں، کولیگز، رشتہ داروں پر نظر رکھنی چاہیے۔
🤝 کیا کرنا چاہیے؟
✅ اگر کوئی چپ ہو جائے — اس سے بات کریں
✅ اگر کوئی حد سے زیادہ ہنسنے لگے — اس کے دل کا حال پوچھیں
✅ اگر کوئی بہت زیادہ تنہا رہنے لگے — اس کا ہاتھ تھامیں
✅ اگر کوئی زندگی سے مایوس باتیں کرے — اس کو سنیں، جج نہ کریں
"زندگی ختم کرنے کا نام نہیں…
زندگی لڑنے کا نام ہے!"
وقاص جیسے نوجوان اگر ہمارے سسٹم میں Life Skills سیکھتے، تو شاید آج زندہ ہوتے…
اور یاد رکھیں: یہ وقت گزر جائے گا… زندگی بہت قیمتی ہے۔

fans

#جاناں

29/04/2025

حال ہی میں ایک 16 سالہ نوجوان کا انتقال ہوا۔ وہ اور اس کا بھائی ایک ہی کمرے میں سوتے تھے۔ رات گئے وہ جھٹکے سے اٹھا، اس کے بھائی نے کہا کہ اس نے اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھا اور باتھ روم چلا گیا۔

قے کے بعد اس نے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔ بعد میں اس کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹر نے کہا کہ اس نے اپنی الٹی کو اندر رکھا، جب تک کہ وہ باتھ روم نہ جائے تاکہ وہ بستر یا قالین کو گندا نہ کرے، جس کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔

قے براہ راست اس کے ایئر ویز میں چلی گئی...

بچوں کو جہاں چاہیں قے کرنے دیں۔ ہمیں انہیں کبھی بھی قے کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے جب تک کہ وہ باتھ روم نہ جائیں۔

قالین ہمیشہ دھویا جا سکتا ہے، لیکن ہم بچے کو واپس نہیں لا سکتے۔
یہ معلوماتی ہے اور زندگی بچا سکتا ہے۔🔥♥️


#جاناں

Address

Karachi
75800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 23:20
Sunday 09:30 - 11:30

Telephone

+923442835022

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Stubborn Soul posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Stubborn Soul:

Share