RTS Learn&Earn

RTS Learn&Earn Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RTS Learn&Earn, Digital creator, Gulshan Iqbal Karachi, Karachi.

RTS Learn & Earn
یہ پیج ان لوگوں کے لیے ہے جو آن لائن اسکلز سیکھ کر اپنی آمدنی بڑھانا چاہتے ہیں۔
🔹 فری لانسنگ گائیڈ
🔹 آن لائن ارننگ آئیڈیاز
🔹 ڈیجیٹل اسکلز ٹپس
آج ہی اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں ہمارے ساتھ
Follow
کریں اور اپنی کامیابی کا سفر شروع کریں

28/04/2026

انویسڑز کے پاس کتنی کمپنیز ہونی چاہئیں ؟

ویسے تو کمپنیز کی تعداد انویسٹمنٹ پر منحصر ہے۔۔۔

جتنی انویسٹمنٹ زیادہ ہو اتنی زیادہ کمپنیز رکھی جا سکتی ہیں ۔۔۔

ایک درمیانے انویسڑ کے پاس پانچ سے سات کمپنیز کافی ہو سکتی ہیں۔۔۔

اگر انویسٹمنٹ کم ہے تو تین کمپنیز بھی کافی ہیں۔۔۔

ایک لاکھ کی انویسٹمنٹ پر دس بارہ کمپنیز میں انویسٹ کرنا مناسب حکمت عملی نہیں ہوتی۔۔۔

انویسڑ جب ایک کمپنی میں انویسٹ کرتا ہے تو اس کمپنی پر ہر طرح سے نظر رکھتا ہے۔۔۔

آپ اتنی ہی کمپنیز میں انویسٹ کریں جن کو آپ آسانی سے دیکھ سکیں۔۔۔

کیا سٹاک مارکیٹ  کو فل ٹائم آمدن کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے؟ذریعہ آمدن کی دو اقسام ہیں ۔۔۔ایسا ذریعہ آمدن جہاں آپ محنت سے...
23/04/2026

کیا سٹاک مارکیٹ کو فل ٹائم آمدن کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے؟

ذریعہ آمدن کی دو اقسام ہیں ۔۔۔

ایسا ذریعہ آمدن جہاں آپ محنت سے اور وقت دے کر آمدن حاصل کرتے ہیں۔ ۔فعال ذریعہ آمدن (Active Source Of Income)کہلاتا ہے

مثلاً نوکری یا کاروبار ۔۔۔

ایسا ذریعہ آمدن جہاں آپ مسلسل محنت یا وقت کی بجائے کچھ وقت یا انویسٹمنٹ کے بدلے آمدن حاصل کرتے ہیں غیر فعال ذریعہ آمدن (Passive Source of Income) کہلاتا ہے

سٹاک مارکیٹ عموماً غیر فعال ذریعہ آمدن ہے ۔۔۔۔

فعال ذریعہ آمدن سے بچت کر کے غیر فعال ذریعہ آمدن کا پودا لگایا جاتا ہے۔۔۔

اس پودے سے درخت بننے کا انتظار کیا جاتا ہے۔۔۔

جب درخت بڑا ہوکر پھل دینا شروع کر دے۔۔۔

تو وہ آپ کا فعال ذریعہ آمدن پر انحصار ختم کر دیتا ہے۔۔۔

آپ اپنی جاب کرتے ہیں یا کاروبار ۔۔۔

سٹاک مارکیٹ میں اپنی بچت سے کچھ انویسٹمنٹ کرتے ہیں ۔۔۔

آپ مستقل بنیادوں پر اپنی بچت اچھی کمپنیز میں انویسٹ کرنا جاری رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔

ان کمپنیز سے آپ کو ڈیویڈنڈ ملتا رہے گا۔۔۔

مطلب ایک اضافی ذریعہ آمدن بن چکا ہے۔۔۔

آپ ڈیویڈنڈ واپس انویسٹ کرتے رہیں۔۔۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہ انویسٹمنٹ بڑھتی رہے گی۔۔۔۔

ایک وقت آئے گا کہ سٹاک مارکیٹ سے ملنے والا ڈیویڈنڈ آپ کے فعال ذریعہ آمدن جتنا یا اس سے زیادہ ہو چکا ہوگا۔۔۔۔

لیکن۔۔۔۔۔

آپ کا کوئی فعال ذریعہ آمدن نہیں ہے ۔۔۔۔

اور سٹاک مارکیٹ کو شروع سے ہی فعال ذریعہ آمدن بنانا چاہتے ہیں ۔۔۔

تو زیادہ چانسز نقصان کے ہیں۔۔۔

یہ بہتر حکمت عملی نہیں ہے۔۔۔

سٹاک مارکیٹ اس کے لیے ہے۔۔۔

جس کا فعال ذریعہ آمدن موجود ہے۔۔۔

اور وہ سٹاک مارکیٹ کو غیر فعال ذریعہ آمدن کے طور پر لے کر چلنا چاہتا ہے۔۔۔۔

20/04/2026

آپ سٹاک مارکیٹ میں نئے ہیں....

زیادہ معلومات نہیں رکھتے ۔۔۔

پانچ ، دس یا بیس سال کے لیے انویسٹ کرنا چاہتے ہیں ۔۔

اور اپنی انویسٹمنٹ کو کمپاونڈ کرنا چاہتے ہیں۔۔۔

وہ بھی کم سے کم رسک کے ساتھ۔۔

تو پانچ بہترین کمپنیز جن میں انویسٹمنٹ شروع کی جا سکتی ہے ۔۔۔

1۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی
2۔ حب پاور کمپنی
3۔ میزان بینک
4۔۔ ماڑی انرجیز
5۔۔ سسٹم لیمیٹڈ

یہ پانچوں کمپنیز بلیو چپس ہیں۔۔۔۔

یہ مالی طور پر مضبوط کمپنیز ہیں۔۔۔۔

ان کے اندر مستقبل میں اچھا گروتھ پوٹینشل بھی موجود ہے ۔۔۔

پہلی چار کمپنیز اچھا ڈیویڈنڈ دیتی ہیں ۔۔

ان کے ڈیویڈنڈ کو ری انویسٹ کر کے کمپاونڈنگ کر سکتے ہیں ۔۔۔

سسٹم لیمیٹڈ بھی ڈیویڈنڈ دیتی ہے لیکن کم۔۔۔

سسٹم کو کیپیٹل گین کے لیے رکھا جا سکتا ہے ۔۔۔

ایک ایسا انویسٹر جس کے پاس سٹاک مارکیٹ کا زیادہ علم نہیں ہے وہ ان کمپنیز میں انویسٹمنٹ شروع کر سکتا ہے۔۔۔۔

نوٹ:

ان کمپنیز میں لانگ ٹرم کے لیے انویسٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آج انویسٹمنٹ شروع کی جائے اور دس سال بعد دیکھا جائے۔۔۔ یہ کمپنیز اس وقت بہترین ہیں لیکن انویسڑ کو مستقل طور پر ان کی مالی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
جس کمپنی کی کارکردگی خراب ہونا شروع ہو تو انویسٹمنٹ کو کسی اور اچھی کمپنی میں شفٹ کیا جائے ۔

یہ کمپنیز اچھی کیسے ہیں؟
کمپنی کی کارکردگی کیسے چیک کی جاتی ہے؟
کیسے پتہ چلتا ہے کہ اب کمپنی کی کارکردگی خراب ہونا شروع ہو چکی ہے؟

انشاللہ اس پر تفصیل سے لکھتا رہوں گا ۔۔۔۔

17/04/2026

پاور آف کمپاونڈنگ ۔۔۔۔۔

اینگرو فرٹیلائزرز نے پچھلے دس سال میں سالانہ اٹھارہ فیصد کا ایوریج ریٹرن دیا ہے۔۔۔۔

اگر کسی نے دس سال پہلے کمپنی میں ہر ماہ پانچ ہزار انویسٹ کرنا شروع کیا ۔۔۔۔

تو دس سال میں اس کی انویسٹمنٹ ہوئی چھ لاکھ۔۔۔۔

آج وہ چھ لاکھ تقریباً سترہ لاکھ ہوتا۔۔۔۔

اب فرض کیا اگلے دس سال بھی ایوریج ریٹرن اٹھارہ فیصد سالانہ ہی رہتا ہے۔۔۔۔

اور ہر ماہ پانچ ہزار ہی انویسٹ کیا جاتا ہے۔۔۔

تو اگلے دس سال بعد ہر ماہ پانچ ہزار کی انویسٹمنٹ بیس سال گزرنے پر ہوگی بارہ لاکھ۔۔۔۔

اور یہ بارہ لاکھ کمپاونڈ ہوکر ایک کروڑ سترہ لاکھ ہو چکے ہوں گے۔۔۔۔

دس سال بعد چھ لاکھ کا سترہ لاکھ۔۔۔۔

بیس سال بعد بارہ لاکھ کا ایک کروڑ سترہ لاکھ۔۔۔۔

اسی طرح تیس سال میں اٹھارہ لاکھ کی انویسٹمنٹ سے۔ سات کروڑ بنتا ہے۔۔۔

کمپاونڈنگ کا مسلہ یہ ہے کہ یہ شروع میں نظر نہیں آتی ۔۔۔۔

لگتا ہے فضول میں پیسہ ضائع کر رہے ہیں ۔۔۔

کچھ سو کے ڈیویڈنڈ کا کیا کریں گے۔۔۔۔

یہی کچھ سو کا ڈیویڈنڈ کمپاونڈ ہو کر لاکھوں بنتا ہے۔۔۔۔

جتنا جلدی شروع کریں گے وقت کے ساتھ ساتھ اتنا ریٹرن بن سکتا ہے ۔۔۔۔

اسی لیے میری نظر میں ٹریڈنگ کا سب سے بڑا نقصان وقت کا ضائع ہونا ہے۔۔۔۔

16/04/2026

کمپاونڈنگ ۔۔۔۔۔

منافع پر منافع حاصل کرنے کے عمل کو کمپاونڈنگ کہا جاتا ہے۔۔۔۔

کمپاونڈنگ ہی وہ چیز ہے جو سٹاک مارکیٹ کو گولڈ یا پراپرٹی سے ممتاز کرتی ہے ۔۔۔۔

گولڈ کی قیمت بڑھتی ہے۔۔۔گولڈ سے گولڈ پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔۔

آپ نے دس سال پہلے ایک تولہ خریدا تھا تو اس کا ریٹ ضرور بڑھ چکا ہے لیکن وہ آج بھی ایک تولہ کی ہے۔۔۔۔

پلاٹ کا بھی ریٹ بڑھتا ہے۔۔۔پلاٹ سے پلاٹ نہیں بنتا۔۔۔۔

مکان اگر رینٹ پر لگائیں گے تو رینٹ سے دوسرا مکان لے سکتے ہیں۔۔۔ لیکن سالوں رینٹ اکٹھا کرنا ہوگا۔۔۔۔

سٹاک مارکیٹ میں ڈیویڈنڈ دینے والی کمپنیز میں انویسٹمنٹ ایک ایسی چیز ہے۔۔۔

جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید شئیرز پیدا کرتی رہے گی ۔۔۔۔

منافع پر منافع بنتا رہے گا۔۔۔۔۔

مثال کے طور پر ۔۔۔

کسی کمپنی کے ایک لاکھ روپے کے ایک ہزار شئیرز بائی کیے۔۔۔

کمپنی نے دس روپے کا ڈیویڈنڈ دیا۔۔۔

آپ کو دس ہزار ملا۔۔۔

واپس انویسٹ کریں ۔۔۔ شئیرز بڑھائیں۔۔۔

مطلب شئیرز نے مزید شئیرز پیدا کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔۔۔۔

جب تک آپ کے پاس ایک مناسب مقدار میں شئیرز جمع نہیں ہو جاتے۔۔۔ اس مشق کو جاری رکھیں ۔۔۔

جب شئیرز اتنے ہو جائیں کہ اس سے آپ کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں ۔۔۔۔

تو آپ ڈیویڈنڈ اپنے استعمال میں لائیں ۔۔۔

آپ کمانے کی فکر سے آزاد ہو چکے ہیں ۔۔۔۔

14/04/2026

CDC sub account (Broker Account)
vs
CDC Investor Account

سٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی سیل پرچیز کے لیے جو اکاؤنٹ بروکر کے پاس اوپن ہوتا ہے۔۔
وہ سی ڈی سی سب اکاؤنٹ کہلاتا ہے۔۔

یہ اکاؤنٹ ضروری ہوتا ہے۔۔۔
اس کے بغیر آپ سٹاک مارکیٹ میں کام نہیں کر سکتے۔۔۔

سی ڈی سی انویسڑ اکاؤنٹ ڈائریکٹ سی ڈی سی کے پاس اوپن ہوتا ہے۔۔۔

یہ ضروری نہیں ہوتا ۔۔۔
بلکہ ایک اضافی اکاؤنٹ ہے۔۔۔
جو بہت لانگ ٹرم والے یا بڑے انویسڑز اوپن کرتے ہیں ۔۔۔
اس اکاؤنٹ میں شئیرز صرف رکھے جا سکتے ہیں، سیل پرچیز نہیں کر سکتے ۔۔۔

مثال کے طور پر۔۔۔

ایک دکاندار اپنی دکان میں سامان رکھ کے سیل کرتا ہے۔۔۔
ساتھ میں ایک سٹور بناتا ہے جہاں اضافی سامان رکھتا ہے۔۔۔
جب سامان بیچنا ہوتا ہے تو سامان سٹور سے دکان میں شفٹ کرتا ہے اور پھر بیچتا ہے۔۔۔

سب اکاؤنٹ دکان ہے۔۔۔۔
انویسڑ اکاؤنٹ سٹور ہے ۔۔

07/04/2026

SAUDI ARABIA JUST BECAME THE BIGGEST WAR PROFITEER IN HISTORY
Saudi Arabia is America's closest ally. And they are getting rich from a war America is fighting. Here is the proof.
💀 Saudi exports BEFORE the war: 6,660,000 barrels per day.
💀 Saudi exports NOW: 3,330,000 barrels per day.
💀 That is a 50% DROP.
💀 Oil price BEFORE the war: $67 per barrel.
💀 Oil price NOW: $130 per barrel.
💀 Saudi added $19.50 per barrel premium on Asian buyers.
💀 That is the HIGHEST premium in history.
⚠️ They are selling HALF the oil at DOUBLE the price with a RECORD fee on top.
⚠️ The math says they are making MORE money than before the war.
⚠️ The IEA called this the largest supply disruption in global oil market history.
⚠️ The supply loss is 10,000,000 barrels per day. OPEC+ fixed 206,000 of it. On purpose.
Let that sink in.
Now the part nobody will say out loud.
Saudi bypassed the Strait of Hormuz entirely. Their East-West pipeline now carries 7,000,000 barrels per day to the Red Sea.
Korean and Indian refiners are rerouting to Saudi's Yanbu port for the first time ever.
Saudi does not need Hormuz open. Saudi was NEVER going to suffer from Hormuz closing.
And Gulf states including Saudi Arabia, UAE, Kuwait, and Bahrain are PRIVATELY urging Trump to keep fighting Iran. They want Iran weakened further before any ceasefire deal happens.
Because every week of war is another week of record oil prices. Every week of record prices is another week of record Saudi revenue.
If Saudi wanted Hormuz reopened, why did they spend billions on a pipeline to avoid it?
If Saudi was suffering, why are they charging the highest markup in history right now?
If Saudi is a loyal ally, why are they privately pushing for more bombing of a country America is already bombing?
Complete silence.
This is not an oil story. This is not a US-Iran story. This is a war profiteering story.
And the profiteer is the country hosting American military bases.

06/04/2026

⚡️JUST IN: 🇸🇦 Saudi Arabia raises oil prices to Asia to a record high.

02/04/2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ذریعے فنانشل فریڈم حاصل کیجیے ۔۔۔۔۔

آپ سٹوڈنٹ ہیں ۔۔

جاب کرتے ہیں۔۔۔

یا آپ کا چھوٹا سا کاروبار ہے ۔۔

تو سٹاک مارکیٹ آپ کو فنانشل فریڈم حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔۔۔

اپنی بچت یا پاکٹ منی کا چھوٹا سا حصہ اچھی کمپنیز میں انویسٹ کرنا شروع کریں۔۔۔۔

بہتر ہے کہ ڈیویڈنڈ دینے والی کمپنیز میں انویسٹ کریں۔۔۔

ڈیویڈنڈ کو ری انویسٹ کر کے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے شئیرز کو بڑھاتے رہیں۔۔۔

شئیرز بڑھیں گے تو ڈیویڈنڈ زیادہ آئے گا ۔۔۔

اسی مشق کو چند سال جاری رکھیں۔۔۔۔

آپ فنانشل فریڈم حاصل کر لیں گے۔۔۔

پھر آپ کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے جاب کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔۔۔۔

بلکل ایسے جیسے سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی پینشن کی وجہ سے مالی پریشانی سے آزاد ہو جاتے ہیں ۔۔

آپ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے بھی انویسٹ کر سکتے ہیں۔۔۔

یہ انویسٹمنٹ آپ جتنا جلدی شروع کریں گے اتنا زیادہ ریٹرن حاصل کریں گے۔۔۔

آپ سٹوڈنٹ ہیں تو آج بہترین موقع ہے۔۔۔

ہر ماہ اپنی پاکٹ منی میں سے بچایا ہوا ایک، دو ، تین یا پانچ ہزار آپ کو فنانشل فریڈم تک پہنچا سکتا ہے۔۔۔۔

سٹاک مارکیٹ سے بہتر راستہ فنانشل فریڈم حاصل کرنے کا اور کوئی نہیں ہے ۔۔۔۔

01/04/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! ZaheeR Ali PanwaaR, Hussain Khan Jarwar, Mohmmad Hassan, Rana Ramzan, Naveed Arshad Khan, Mumtaz Mumtaz, Amjad Ali, اظهر علي لانگاھ, Javed Langah

01/04/2026

Big shout out to my newest top fans! ZaheeR Ali PanwaaR

Address

Gulshan Iqbal Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTS Learn&Earn posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share