Tez Tareen

Tez Tareen Your daily dose about Politics, Education, and Sports updates. Join the community and stay updated with the latest trends. ✨"

11/03/2026


HAYE MERE BABA ALI AS

21 رمضان المبارک شہادت مولائے کائنات امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔مولا علی علیہ السلام نے اپنی حیات میں ک...
10/03/2026

21 رمضان المبارک شہادت مولائے کائنات امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
مولا علی علیہ السلام نے اپنی حیات میں کئی جنگیں لڑی ہیں اور کئی کفار و مشرکین اور خوارج کو واصل جہنم کیا لیکن کبھی بھی کامیابی کا اعلان نہیں کیا لیکن جب فجر کی نماز میں ملعون عبد الرحمن بن ملجم کی ضرب لگی تو مولا نے تب کہا تھا کہ " رب کعبہ کی عزت کی قسم آج علی کامیاب ہوا۔
آج مولا علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مولا علی علیہ السلام کی ان جنگوں کا جائزہ لیں گے جس میں مولا نے خود شرکت کی اور جنگ کی۔
مولا علیہ السلام کی جنگوں کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں ایک حصہ وہ جس میں مولا علی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سربراہی میں شرکت کی تھیں اور دوسرا حصہ جس میں مولا خود بطور امیر المومنین جنگ میں شرکت کی تھیں۔
رسول اکرم کی حیات میں جو جنگیں لڑی گئیں وہ کفر اور مشرکین کے خلاف تھی جب بطور خلیفہ مولا جنگ لڑا تو سامنے مسلمان تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات میں جو جنگیں لڑی گئیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

جنگ بدر (624 عیسوی) – اسلام کی پہلی بڑی لڑائی جس میں مولا علی نے تقریباً 70 میں سے 35 کفار کو اکیلے جہنم واصل کیا تھا

جنگ احد (625 عیسوی) – جب سارے مسلمان میدان چھوڑ کر بھاگ گئے تو مولا علی علیہ السلام نے پیغمبر ﷺ کا دفاع کیا تھا۔ اسی جنگ میں پروردگار عالم کی طرف سے ذولفقار نازل ہوئی تھی

جنگ خندق / احزاب (627 عیسوی) – عمرو بن عبدود کے ساتھ مشہور مقابلہ۔ ایک ایسا پہلوان جس کے بارے میں عرب میں مشہور تھا کہ وہ اکیلے 40 پہلوانوں کو بچھاڈ سکتا ہے اس کو مولا علی علیہ السلام نے واصل جہنم کیا تھا۔ اسی جنگ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ علی ع کی آج کی ایک ضربت ثقلین کی عبادت سے افضل ہے

فتح خیبر (628 عیسوی) – خیبر کے قلعے کے دروازے توڑے۔ مشہور ہے کہ خیبر کا دروازہ اتنا وزنی اور بڑا تھا کے اسے 40 افراد کھولنے تھے اور بند کرتے تھے اس دروازے کو مولا علی علیہ السلام نے اکیلے اکھاڑ پھینکا تھا اور اسی جنگ میں مولا نے مرحب و انتر کو واصل جہنم کیا تھا
جنگ حنین (630 عیسوی) – حوازین قبیلے کے خلاف۔ جب بنو ہوازن کے تیر اندازوں کے حملے سے مسلمان منتشر ہو گئے تو حضرت علیؓ رسول اللہ ﷺ کے اردگرد موجود چند وفادار صحابہ میں شامل تھے
حضرت علیؓ نے بنو ثقیف کے علمبردار عثمان بن عبد اللہ کو قتل کیا، جس سے دشمن کے حوصلے ٹوٹ گئے

فتح مکہ (630 عیسوی) – قبضے میں اسٹریٹجک کردار ادا کیا۔
فتح مکہ (8 ہجری) میں حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام نے حضور نبی کریمﷺ کے ساتھ مل کر کعبۃ اللہ سے بتوں کو گرانے کی سعادت حاصل کی، جس میں آپ ﷺ کے کندھوں پر سوار ہو کر بلند بتوں کو پاش پاش کیا۔

جنگ تبوک (630 عیسوی) کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؑ کو مدینہ میں پیچھے چھوڑا تاکہ وہ اہل بیت اور مسلمانوں کی حفاظت کریں۔اس حکم کا بنیادی مقصد منافقین کو مدینہ میں کوئی کارروائی کرنے سے روکنا تھا، کیونکہ حضرت علیؑ کی موجودگی ان کی سازشوں کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ تھی
جب منافقین نے طعنے دیے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم مجھ سے وہی نسبت رکھتے ہو جو ہارونؑ کو موسیٰؑ سے تھی؟ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں"۔
۔

امام علی علیہ السلام کے خلافت کے دور میں:

جنگ جمل / اونٹ کی جنگ (656 عیسوی) – عائشہ، طلحہ اور زبیر کے خلاف۔
جنگ صفین (657 عیسوی) – معاویہ بن ابی سفیان کے خلاف
جنگ نہروان (658 عیسوی) – خوارج باغیوں کے خلاف۔

Disclaimer:
This content is shared for educational and historical purposes only. The information about the battles involving Imam Ali (علیہ السلام) is based on commonly known historical sources. Different Islamic schools of thought may have varying interpretations of historical events. The purpose of this content is to inform and educate, not to offend or promote any sectarian views. Respect for all Islamic personalities and beliefs is maintained

10/03/2026

Haye Ay Imam Hum Yateem Ho gaye | Measum Abbas New Noha |

اپنا ہالی ووڈ کیریئر کھونے سے نہیں ڈرتا، اور میں فلسطین کے لیے بات کرنا جاری رکھوں گا: مارک روفالو
10/03/2026

اپنا ہالی ووڈ کیریئر کھونے سے نہیں ڈرتا، اور میں فلسطین کے لیے بات کرنا جاری رکھوں گا: مارک روفالو

09/03/2026

Mein Zainab Hun Pechano Zara | Mir Hassan Mir | Shahadat Mola Imam Ali as | #بےشمار

Syed Mojtaba Khamenei has been designated as the new supreme leader of Iran by the Assembly of Experts, replacing his fa...
09/03/2026

Syed Mojtaba Khamenei has been designated as the new supreme leader of Iran by the Assembly of Experts, replacing his father, Ali Khamenei, Iranian media reports.

08/03/2026

مولا علی علیہ السلام کی شہادت اسلام کی تاریخ کا ایک انتہائی دردناک واقعہ ہے۔ آپ کو 19 رمضان 40 ہجری کو مسجدِ کوفہ میں نمازِ فجر کے دوران ایک خارجی شخص عبد الرحمن بن ملجم نے زہر آلود تلوار سے وار کر کے زخمی کیا۔ دو دن بعد 21 رمضان کو آپ شہید ہو گئے۔ آپ اپنی عدالت، بہادری اور علم کی وجہ سے اسلام کی عظیم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کا مزار نجف میں واقع ہے۔

ایام مولا علی علیہ السلام کے موقع پر آپ بھی ایک لعنت ابن ملجم پر بھیج سکتے ہیں کمنٹ کر کے

#بےشمار

17 رمضان کو مسلمان تاریخی جنگ بدر میں شرکت کی یاد تازہ کرتے ہیں، یہ اسلامی تاریخ کا ایک قابل ذکر واقعہ ہے۔ پیغمبر اسلام ...
08/03/2026

17 رمضان کو مسلمان تاریخی جنگ بدر میں شرکت کی یاد تازہ کرتے ہیں، یہ اسلامی تاریخ کا ایک قابل ذکر واقعہ ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) کی سربراہی میں 313 مومنوں کی ایک چھوٹی سی جماعت نے 1000 کے قریب افراد پر مشتمل دشمن لشکر کے خلاف جرات کا مظاہرہ کیا۔ یہ جنگ روحانیت، لچک اور مشکل حالات میں جرات کی فتح کی علامت ہے۔
Disclaimer: The image is AI generated & used for reference only.

مہنگائی کے اس عالم میں اگر ویزے فری کردیے جائیں تو ملک میں تین طبقے ہی رہ سکتے ہیں ۔ایک طبقہ: پٹواری دوسرا طبقہ: جیالے ت...
07/03/2026

مہنگائی کے اس عالم میں اگر ویزے فری کردیے جائیں تو ملک میں تین طبقے ہی رہ سکتے ہیں ۔
ایک طبقہ: پٹواری
دوسرا طبقہ: جیالے
تیسرا طبقہ: سمجھا کریں ☺️
خیر پاکستان سے ذندہ بھاگ 😃

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tez Tareen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share