Pak viral info

11/06/2026

گوجرانوالہ 11جون
گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ہیومن ریسورس کمیٹی کے اجلا س میں 10 سال سے عارضی طورپر تعینات 2 ڈاکٹروں سمیت 14 افسران کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ جن ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ان میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر وصال اسحاق، کلینیکل سائیکالوجسٹ زیب النسائ، نیوٹریشنسٹ حرا شجاعت، ہومیو ڈاکٹر تقی بٹ، اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر عرفان حسین، فارماسسٹ قرآت العین، فارماسسٹ حفظہ نواز، فارماسسٹ شاہدہ سلیم، فارماسسٹ احسان اللہ، لاء آفیسر عاصم علی گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول ندیم ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول جواد علی، میڈیکل ٹیکنالوجسٹ حمزہ اشتیاق، سافٹ وئیر ڈویلپر رفاقت علی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں 10 کا تعلق گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور 4 کا تعلق میڈیکل کالج ہسپتال سے ہے فارغ کئے جانے والے ملازمین ایڈہاک بنیاد پر کام کر رہے تھے۔ انہیں سابق بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا اور اب دوسرے بورڈ نے ان کی تعیناتی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بورڈ نے ڈینٹل سرجن، کلینیکل سائیکلوجسٹ نیوٹر شنیسٹ ، ہومیو ڈاکٹر اور اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر کی سیٹیں غیر ضروری قرار دیکر انہیں ختم کرنے کی سفارش کی ہے اور باقی پوسٹوں کے لئے از سر نوقواعد کے مطابق بھرتی کے احکامات دیئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ابھی دونوں ہسپتالوں میں بڑی تعداد میں یومیہ اجرت پر کئی چھوٹے ملازمین بھی ایک عرصہ سے کام کر رہے ہیں ان میں زیادہ تر سفارشی ہیں۔

11/06/2026


:::

27/05/2026
27/05/2026

, , , , , , , ゚viralシ

10/01/2025

Pak viral info

15/08/2024

Address

Karachi
1342

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak viral info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share