Sandesa News

Sandesa News "Sandesa News is your one-stop destination for the latest news and entertainment updates."

You will also find here tourism and travel, Poetry, Songs, Funny Videos, Pakistani Culture and much more.

سونے کی قیمت چار لاکھ فی تولہ تک پہنچ گئی
23/09/2025

سونے کی قیمت چار لاکھ فی تولہ تک پہنچ گئی

20/09/2025

اگر اور کچھ نہیں کر سکتے ،
ویڈیو تو شیئر کر سکتے ہیں











11/09/2025

سچ کی آواز ، نیا انداز

کالا باغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے،  بننا چاہئے، علی امین گنڈا پوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالاباغ ڈیم...
02/09/2025

کالا باغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے،
بننا چاہئے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالاباغ ڈیم کی حمایت کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے، صوبائیت کے چکر میں پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائیت کے چکر میں پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا،تحفظات دور کرکے کالاباغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی تیزی سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام نہیں ہوا جتنا ہم نے کیا،اگر ہم نے وقت پر ڈیم بنائے ہوتے تو اتنا نقصان کبھی نہ ہوتا،ہم خیبرپختونخوا میں مزید ڈیم بنا رہے ہیں
بارشوں سے صوبے کے کئی شہروں میں نقصانات ہوئے،بونیر، شانگلہ ، صوابی اور سوات بہت زیادہ متاثر ہوئے۔
سیلابی صورتحال میں تمام ادارے متحرک رہے اور بھرپور کام کیا،24گھنٹوں میں تمام لوگوں تک پہنچ کر ریسکیو کیا گیا، سیلاب متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں۔

سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 ،20 لاکھ روپے دیئے گئے،مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو10، 10 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔





امریکا کا بھارت کو صاف انکار واشنگٹن، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر درآمدی ٹیرف مکمل طو...
01/09/2025

امریکا کا بھارت کو صاف انکار

واشنگٹن، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر درآمدی ٹیرف مکمل طور پر ختم کرنے کی حالیہ پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا تعلق ہمیشہ یکطرفہ رہا ہے ہم نے ہمیشہ رعایت دی لیکن بدلے میں کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف مکمل طور پر صفر کرنے کی پیشکش کی ہے تو یہ پیشکش اب قابلِ قبول نہیں رہی کیونکہ بہت دیر ہو چکی ہے، انہیں یہ پہلے کرنا چاہیے تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ جب وہ صدارت میں تھے تو انہوں نے بھارت کیساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے قیام کیلئے متعدد اقدامات کئے مگر نئی دہلی حکومت نے اسوقت مناسب ردعمل نہ دیا، بھارت کو اب احساس ہوا ہے لیکن وقت گزر چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے، بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدرنے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا۔





افغانستان میں شدید زلزلہ ،600 سے زائد افراد جاں بحق سیکڑوں ملبے تلے دب گئے ، متعدد دیہات ملیامیٹ افغانستان کے صوبہ کنڑ م...
01/09/2025

افغانستان میں شدید زلزلہ ،
600 سے زائد افراد جاں بحق
سیکڑوں ملبے تلے دب گئے ،
متعدد دیہات ملیامیٹ
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 600 افراد جاں بحق ، ہزار سے زائد افراد زخمی اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ متعدد دیہات ملیامیٹ ہو چکے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی سیکڑوں لوگ ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارتِ دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ننگرہار ریجنل ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔




نایاب اور طویل بلڈ مون کا  نظارہ پاکستان میں کب متوقع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلڈ مون ستمبر ...
30/08/2025

نایاب اور طویل بلڈ مون کا نظارہ پاکستان میں کب متوقع

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلڈ مون ستمبر میں نظر آئے گا۔ دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے 88 فیصد لوگ نایاب چاند گرہن کا دلفریب نظارہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی رات کو لگے گا۔ اس دوران چاند کا رنگ سرخ ہوجائے گا جسے ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرخ چاند (بلڈ مون) کا خوبصورت نظارہ پہلی بار ملک بھر میں بھی دکھائی دے گا۔

یہ گرہن 7 ستمبر کی شب 8 بجکر 28 منٹ پر شروع ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ تک برقرار رہے گا۔ اس طرح یہ چاند گرہن پانچ گھنٹے ستائیس منٹ تک جاری رہے گا، جو دہائی کے طویل ترین گرہن میں سے ایک ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، وسطی ایشیا، روس کے مختلف علاقوں، جاپان اور مشرقی افریقا میں گرہن کا مکمل نظارہ کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ یورپ، ایشیا، مشرقی آسٹریلیا، افریقا اور نیوزی لینڈ میں جزوی گرہن کو دیکھا جا سکے گے جبکہ امریکا میں نظر نہیں آئے گا۔





پنجاب میں سیلاب سے کتنا نقصان ہوا ، رپورٹ جاریپندرہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، تقریباً پانچ لاکھ افراد اور چار لاکھ...
30/08/2025

پنجاب میں سیلاب سے کتنا نقصان ہوا ، رپورٹ جاری

پندرہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، تقریباً پانچ لاکھ افراد اور چار لاکھ جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، تیس ہلاکتیں ہوئیں

اسلام آباد: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوئے۔ اور لاہور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 اموات رپورٹ ہوئی۔ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث 2 ہزار 308 موضع جات متاثر ہوئے۔

دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث 15 لاکھ 16 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ اور سیلابی ریلے میں پھنسے 4 لاکھ 81 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں 511 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 351 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے۔ جبکہ مویشیوں کے علاج معالجے کے لیے 321 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے۔ متاثرہ اضلاع سے 4 لاکھ 5 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔






Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sandesa News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sandesa News:

Share