Facts And Figures

Facts And Figures This page is aimed at sharing trusted and updated information and entertainment.

27/01/2025

When you have got nothing to do... 😏

07/05/2024
21/03/2024

Follow for health awareness

02/03/2024

ایک امریکی ڈاکٹر کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ، طالبعلموں کی فیس ہمیشہ کیلئے معاف

جب 96 سالہ روتھ گوٹیسمین کے شوہر کا 2022 میں انتقال ہوا تو وہ اپنے ورثے میں کچھ ایسا چھوڑ گئے تھے جس نے ان کی اہلیہ کو بھی حیران کر دیا

یہ ایک امریکی کمپنی کے ایک ارب ڈالرز (2 کھرب 79 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے حصص تھے۔

روتھ گوٹیسمین ایک ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 'میرے شوہر نے ان حصص کے ذریعے مجھے دنگ کر دیا تھا، ان کی واحد ہدایت بس یہ تھی کہ میں اس رقم کے ساتھ کچھ بھی کرنے کے لیے آزاد ہوں'۔

آغاز میں انہیں یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہوئی کہ اس رقم کو کہاں خرچ کیا جائے، مگر اپنے بچوں کے مشورے کے بعد انہوں نے جو اقدام کیا وہ دنیا کو حیران کر دینے والا ہے۔

انہوں نے یہ ساری رقم نیویارک کے غریب ترین علاقے برونکس میں موجود البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں کالج کے طالبعلموں کو سرمایہ فراہم کرنا چاہتی تھی تاکہ انہیں تعلیم کے لیے کوئی خرچہ نہ کرنا پڑے'۔

ان کا تحفہ اتنا بڑا ہے کہ کالج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب مستقبل میں کبھی بھی طالبعلموں کو ٹیوشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس وقت کالج میں زیر تعلیم فورتھ ائیر کے تمام طالبعلموں کو رواں سہ ماہی کے دوران لی جانے والی فیس واپسی کی جائے گی، جبکہ اگست 2024 سے تمام موجودہ اور مستقبل کے طالبعلم مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

روتھ گوٹیسمین نے ایک ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان 26 فروری کو کالج کے طالبعلموں کے سامنے کیا۔

جیسے ہی انہوں نے کہا کہ اب تمام طالبعلموں کو فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں، تو وہاں موجود نوجوانوں نے خوشی سے تالیاں بجائیں جبکہ کچھ اپنی نشستوں پر رقص کرنے لگے۔

روتھ گوٹیسمین نے اسی کالج میں پروفیسر کے طور پر 1968 میں کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

2007 سے 2014 کے دوران وہ کالج کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا حصہ رہی تھیں۔

ان کی جانب سے عطیہ دیے جانے کے بعد توقع ہے کہ اس کالج میں داخلہ لینے والے طالبعلموں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور یہی روتھ گوٹیسمین کا مقصد بھی ہے۔

اس کالج کی سالانہ فیس 59 ہزار ڈالرز سے زائد ہے اور بیشتر طالبعلموں کے لیے اسے ادا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

27/02/2024

پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

27/02/2024

نصیر آباد، بلوچستان : حلقہ پی بی 14 میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کے لیے امیدوار محمد خان لہڑی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسٹے آرڈر کے لیے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ان کی درخواست کو خارج کردی ۔

نصیر آباد: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی نگرانی میں دوبارہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کا سلسلہ شروع۔

نصیر آباد: دو امیدواران ڈسٹرکٹ کونسل ہال ڈیرہ مراد جمالی میں موجود ۔

نصیر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر سردار غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا اور علاقے میں انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے، انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔

نصیر آباد : ڈیرہ مراد جمالی میں دفعہ 144 نافذ، دوبارہ گنتی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

نصیر آباد : دونوں امیدواران کے کارکنان باہر موجود، نتائج کے منتظر۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Facts And Figures posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share