30/06/2025
*محترم جناب فیلڈ مارشل پاکستان و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر صاحب ہلالِ امتیاز (ملٹری)، نشانِ امتیاز (ملٹری)*
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
اللہ تعالیٰ آپ کو محفوظ رکھے اور آپ کی قیادت کو استحکام عطا فرمائے۔
*جناب والا!*
حالیہ بجٹ نے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو انتہائی مایوس کیا ہے۔ اس میں ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے لیے مرتب کی گئی پالیسیاں انتہائی مایوس کن اور ناانصافی پر مبنی ہیں۔
ہم آپ کی خدمت میں اپنا درد لے کر حاضر ہیں۔ کیونکہ ہمارے درد کو آپ سے بہتر کوئی محسوس نہیں کر سکتا۔
اس بجٹ میں شامل فیصلے نہ صرف غیر منصفانہ ہیں بلکہ ان فوجی اصولوں کے بھی منافی ہیں جن کا ایک سپاہی حلف اٹھاتا ہے اور اپنے ملک کے لیے جان قربان کرتا ہے۔
*تفصیل درج ذیل ہے۔*
1. پنشن میں معمولی اضافہ صرف 7 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے.
2. ہمارے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ جب کہ نئی پالیسی کے مطابق پنشن ہر تین سال بعد ہی بڑھائی جائے گی۔ لہذا یہ اضافہ کم از کم 25 فیصد ہونا چاہیے۔
2. بیواؤں کی پنشن کو 10 سال تک محدود کرنا نہ صرف اسلامی اصولوں بلکہ عسکری روایات کے بھی منافی ہے۔ لہذا بیوہ کی ضرورت کو وقت کے دائرے میں قید نہیں کیا جا سکتا۔
3. ریٹائرڈ افراد کو پنشن اور ملازمت میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کرنا بھی ناانصافی ہے۔ جس کا مقصد ہمیں یا تو بیروزگار چھوڑ دینا ہے یا پنشن سے محروم کر دینا ہے۔
4. 2011 سے پہلے ریٹائر ہونے والے ہزاروں افراد کی محدود پنشن آج بھی صرف 20,000 سے 25,000 روپے ہے۔ جو ایک مزدور کی کم از کم تنخواہ سے بھی کم ہے۔
*مطالبات:*
1. جیسا کے نئی پالیسی کے مطابق پنشن میں آئندہ اضافہ ہر 3 سال بعد ہوگا۔ لہذا پنشن میں اضافہ کم از کم 25 فیصد کیا جائے تاکہ ریٹائرڈ افراد موجودہ کمر توڑ مہنگائی کا آسانی سے مقابلہ کر سکیں۔
2. بیواؤں کی تاحیات پنشن کو 10 سال تک محدود کی گئی حد کو ختم کیا جائے۔
3. بیک وقت پنشن اور ملازمت کی تنخواہ ایک ساتھ لینے پر پابندی کو ختم کیا جائے۔
4. 2011 سے پہلے ریٹائر ہونے افراد کی پنشن کو کم از کم مزدور کی تنخواہ کے برابر کیا جائے۔
5. ایک ایسا قومی پنشن اصلاحاتی بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں ریٹائرڈ افسران کی نمائندگی ہو۔ تاکہ پنشن سے متعلق مسائل کو منصفانہ اور بہتر طور پر حل کیا جا سکے۔
*ہم اپنے مایا ناز لیڈر سے امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے ان مطالبات کو ریاستی قیادت تک پہنچائیں گے۔ اور ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں گے۔*
*مخلص*
* ریٹائرڈ فوجی افسران، جے سی اوز اور سولجر پاکستان آرمی*
*نوٹ:* اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ ہماری درخواست ہمارے لیڈر تک پہنچ جائے۔copy