
31/12/2024
یہ اُجاڑ بیڈ روم کبھی آباد رہا ہوگا.. کتنی ہی خوشیاں اور جانے کتنے غم اس بیڈروم کی زینت بنے ہونگے، یہاں رہنے والوں نے کس مان سے اسکو سجایا ہوگا.. دیوار سے آدھ اترا وال پیپر کبھی اس چار دیواری کی زینت بڑھاتا ہوگا
چھوٹی سائیکل یہاں موجود رہے بچوں کا پتہ دے رہی ہے جنکی شرارتوں اٹھکیلیوں کا یہ بیڈ روم گواہ ہوگا- یہاں اب بربادی کا سماں ہے، بربادی اچانک بھی آسکتی ہے اور بربادی اپنے آنے کا پتہ دے کر آہستہ آہستہ بھی پہنچ سکتی ہے..
انسان کتنی چاہت سے مان سے اپنے جینے کا مال اسباب اکٹھا کرتا ہے...
اور پھر ایک دن وہ سب تو باقی رہتا ہے مگر انسان گزر جاتا ہے-🖤
آن لائن نقشہ نویس آفس