05/04/2024
شاہی ریاستیں
ترمیم
گجرات کے پٹھان متعدد شاہی ریاستوں کے حکمران تھے ، جن میں اصل میں بالسنور ، راڈن پور ، پالن پور (بہاری ، لوہانی ، پٹھان) اور جونا گڑھ تھے۔
بالسنور
ترمیم
بالاسینور ( جسے وڈاسنور بھی کہا جاتا ہے) ایک قصبہ ہے جو بھارت کے گجرات میں کھیڈا ضلع میں واقع ہے۔ بالاسنور ریاست بابی پشتون خاندان کی ایک شاہی ریاست تھی جو 28 ستمبر 1758 کو جوناگڑھ ریاست کے بابی خاندان نے قائم کی تھی، [5] مشہور بالی وڈ اداکارہ پروین بابی کا تعلق بھی بابی پشتون خاندان سے ہے۔ اس کے موجودہ نواب بابی شری محمد صلابت خانجی II ہے۔
جوناگڑھ
ترمیم
برطانوی راج کے دوران ، جوناگڑھ کا جھنڈا
جوناگڑھ نوابوں اور ریاستی عہدیداروں ، 19 ویں صدی
محمد شیر خان بابی ، جنھوں نے صوبہ گجرات کے مغل گورنر سے اتحاد کیا ، ریاست جوناگڑھ کی بنیاد رکھی اور مراٹھا گائکواڈ کے حملے کے بعد 1730 میں آزادی کا اعلان کیا۔ محمد شیر خان بابی ، ریاست جوناگڑھ ریاست کے بابی خاندان کے بانی تھے۔ اس کی اولاد، جوناگڑھ کے بابی نوابوں نے ، جنوب میںسوراشٹر کے بڑے علاقوں کو فتح کیا اور اگلی دو صدیوں تک ریاست پر حکومت کی پہلے مراٹھوں کے باجگزار کے طور پے اور بعد میںانگریزوں کے ماتحت بابی خاندان کے نواب کے طور پر:
1730 - 1758 : محمد بہادر خانجی اول یا محمد شیرخان بابی
1758 - 1774 : محمد مہابت خانجی اول
1774 - 1811 : محمد حامد خانجی اول
1811 - 1840 : محمد بہادر خانجی اول
1840 - 1851 : محمد حامد خانجی دوم
1851 - 1882 : محمد مہابت خانجی دوم
1882 - 1892 : محمد بہادر خان جی دوم
1892 - 1911 : محمد رسول خان جی
1911 - 1948 : محمد مہابت خانجی سوم