07/10/2025
باراں تو رحمت ہے ،زحمت تو ہم خود بناتے ہیں
بارش کے بعد سمندر میں میٹھے پانی کے شامل ہونے سے ماہی گیروں کی خوشیوں کا موسم لوٹ آیا —
ابراہیم حیدری سمیت سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار سے ماہی گیر خوشحال ہونے لگے۔
حالیہ برساتوں کے بعد جب دریاؤں اور ندی نالوں کا میٹھا پانی سمندر میں گرا تو سمندری حیات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں مچھلی اور جھینگے کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ابراہیم حیدری، مبارک ولیج، کیٹی بندر اور بدین کے جیٹوں پر لانچیں ایک بار پھر سمندری روزگار کے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔
ماہی گیروں کے چہروں پر اطمینان اور خوشی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “میٹھا پانی ہی سمندر کی زندگی ہے، جب یہ آتا ہے تو ہماری روزی بھی لوٹ آتی ہے۔”
یہ خوشخبری ساحلی سندھ کے اُن ماہی گیر خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے جو کئی مہینوں سے سمندر کی خاموشی کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔
Salamti News