Karwan Media House

Karwan Media House Karwan Media House is an Islamic Media Service which is providing brilliant platform to the student

السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ
28/02/2023

السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ

جشن آزادی مبارک!. 👏Let's keep the memories of all the people who sacrificed their lives for our country alive. Wishing y...
13/08/2022

جشن آزادی مبارک!. 👏
Let's keep the memories of all the people who sacrificed their lives for our country alive.
Wishing you a Happy Independence Day!

گزشتہ دنوں 26 مئی 2022 کو انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان،  نوپور شرما نے رسول الله صلی الله عليه وسلم کی...
07/06/2022

گزشتہ دنوں 26 مئی 2022 کو انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان، نوپور شرما نے رسول الله صلی الله عليه وسلم کی شان میں گستاخی کی۔
یہ بہت تکلیف دہ اور دردناک معاملہ ہے ۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ اس وقت مسلمان اس پر سراپا احتجاج ہیں خاص طور عرب دنیا اور پاکستان کے مسلمان۔
ہم " فیسبک کے پلیٹ فارم کے ذریعے کچھ سالوں سے اپنی محدود طاقت کے باوجود سیمنارز ، اور کمپین کے ذریعے ، امتِ مسلمہ کے دانشوروں اور اہلِ علم و ارباب اقتدار کی توجہ اس جانب دلانے کی مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں کہ آئے دن کہیں نہ کہیں سے معاذ الله گستاخی کا سلسلہ اٹھتا رہتا ہے ۔۔۔ مگر ہم مسلمان اس کے مستقل حل کی طرف کیوں نہیں آتے !!!
ہم اس کے خاتمے کے لیے مستقل طور پر ، جدو جہد کیوں نہیں کرتے !!!
ہم کب تک مذمتی بیانات تک ہی محدود رہیں گے !!!

خدارا !!! ہماری مسلمانوں سے ایک بار پھر التجا ہے کہ گستاخانہ بیانات کے مستقل حل کی جانب توجہ کریں۔

یاد رکھیں !!! تاریخ اس بات پر شاہد ہے ، جو شخص بھی ناموسِ رسالت صلی الله عليه وسلم کے لیے دامے ، درمے ، قدمے ، سخنے جس طرح بھی کام کرے گا الله جل شانہ اسے دنیا و آخرت دونوں میں سرخروئی عطا فرماتا ہے۔

جذبۂ عشقِ رسالت کا میں رکھتا ہوں جگر
مجھ کو ناموس رسالت پہ ہے کٹنے کا ہنر

ہر ابتداء سے پہلے, ہر انتہاء کے بعد
ذاتِ نبی ﷺ بلند ہے, ذاتِ خدا کے بعد
دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتا ہوں , مگر مصطفیٰ ﷺ کے بعد
‏وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا“❤


28 مئی یوم تکبیر پاکستان 🇵🇰وہ تاریخی دن جب چاغى کے مقام پر  پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے خود کو طاقتور ترین ممالک م...
28/05/2022

28 مئی یوم تکبیر پاکستان 🇵🇰

وہ تاریخی دن جب چاغى کے مقام پر پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے خود کو طاقتور ترین ممالک میں شامل کروایا✨

اس کے ساتھ ہی ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا الحمدللہ"
اپنے خوبصورت الفاظ کى بدولت اس عظیم مملکتِ خدادا کو دعا دیجئے..

یا اللہ سر زمینِ پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھنا
اللہ رب العزت ہمارے ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین,,

پاکستان زندہ آباد
پاک فوج پاٸندہ آباد

تمام عالم اسلام کو عیدمبارک.....🌙🥰’تقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال‘‘
02/05/2022

تمام عالم اسلام کو عیدمبارک.....🌙🥰
’تقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال‘‘


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہخلیج میں رہنے والے جمیع احباب کوکاروانِ حمد و ثناء پاکستانکی جانب سے دل کی گہرائیوں سے ع...
02/05/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

خلیج میں رہنے والے جمیع احباب کو
کاروانِ حمد و ثناء پاکستان
کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ✋🥰

یکم مئی ،( مزدور ڈے )کے حوالے سے ایک تازہ نظم                                مزدورمزدور سہی غیـور ہوں میںمنصف کی نظر سے ...
01/05/2022

یکم مئی ،( مزدور ڈے )کے حوالے سے ایک تازہ نظم

مزدور

مزدور سہی غیـور ہوں میں
منصف کی نظر سے دُور ہوں میں

ہوں غم کے فسوں میں اٹا ہوا
دل زخمی دامن پھٹا ہوا
جو پیاس بجھا دے سولی کی
ہر دور کا وہ منصور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

فٹ پاتھ ہی میرا بستر ہے
قسمت میں کرائے کا گھر ہے
جس پر نہ کسی نے غور کیا
وہ بھولا ہوا منشور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

مزدور کے گھر میں پیدا ہوا
غم ساتھ مرے پروان چڑھا
یہ دیس مرا جمہوری ہے
اس دیس کا اک جمہور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

عادی ہوں میں بھوکا رہنے کا
موسم کے تھپیڑے سہنے کا
سُکھ بانٹنے والے دیکھ ذرا
دکھ سہنے پر مجبور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

مہنگائی نے مجھ پر ظلم کیا
ہاتھوں کا بھی لُقمہ چھین لیا
رکھ لیں مری سانسیں بھی گروی
تنگدستی میں رنجور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

ڈھاتے ہیں ستم مجھ پر اکثر
میں خون چھڑکتا ہوں جن پر
محسن ہوں میں ان زرداروں کا
دُنیا میں بہت مشہور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

کھیتوں میں اگاتا ہوں فصلیں
یُوں پال رہا ہوں میں نسلیں
چہرہ ہوں میں اپنی ملـت کا
اِس عظمت پر مغرور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

ہاری ہے نہ ہمت ہاروں گا
چُن چُن کے غموں کو ماروں گا
ہے عزم کا جھنڈا ہاتھوں میں
اے دیس ترا تیمور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں

دن رات مشینیں چلتی ہیں
ہر سمت جو شمعیں جلتی ہیں
اِن میں بھی رواں ہے خون مرا
ظُلمت میں سحر کا نور ہوں میں
مزدور سہی غیـور ہوں میں
منصف کی نظر سے دور ہوں میں

OUT NOW ‼️‼️‼️Karwan Arkan Nasheed 2022👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻کلام وآواز:حافظ محمود خاطراسپیشل تھینکس:استاذ طاہرامیریزیرن...
13/04/2022

OUT NOW ‼️‼️‼️Karwan Arkan Nasheed 2022
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
کلام وآواز:حافظ محمود خاطر
اسپیشل تھینکس:استاذ طاہرامیری
زیرنگرانی:مولاناتقی عثمان رشید
پروجیکٹ:کاروان حمدوثناء پاکستان
آڈیو:R.W.D.S
ویڈیو:ہوم پلس
میڈیاایڈوائزر:حافظ طیب رحیمی
https://youtu.be/aLn_s4Owm5U

کاروان ارکان کاشاندار پروجیکٹ ریلیز ہوچکاہے..
*انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔!!!!*
*مکمل کلام سننے کے لیے اوپر دئیے گئے لنک پر کلک کریں خود بھی سنیں اور اپنے دوست احباب کو بھی شئیر کریں۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا

Presenting A new heart touching kalam "Ekkan Khouta Khoito Sair " in Rohangya lenguage with beautiful video written by "Hafiz Mahmood Khatir" recited by "Haf...

کاروان حمدوثناء پاکستان کے عظیم روحانی پلیٹ فارم سے ارکانی قوم کی ترجمانی کروانے والا ہمارایوٹیوب چینل  بنام *”کاروان ار...
05/04/2022

کاروان حمدوثناء پاکستان کے عظیم روحانی پلیٹ فارم سے ارکانی قوم کی ترجمانی کروانے والا ہمارایوٹیوب چینل بنام *”کاروان ارکان“* کوضرور سسبکرائب کردیں...
تاکہ ہرنئے آنے والاکلام آپ تک بروقت پہنچ سکے..
https://youtube.com/channel/UCx4wvze3FvRznZe1avyPCRw

اہل ایمان و اسلام کو ماہِ قرآن ماہِ رمضان کی بہت بہت مبارک ہو،رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہےکل بروزِ اتوار ان شاءاللہ...
02/04/2022

اہل ایمان و اسلام کو ماہِ قرآن ماہِ رمضان کی بہت بہت مبارک ہو،
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے
کل بروزِ اتوار ان شاءاللہ پہلا روزہ ہوگا

تمام خلیجی ریاستوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو کاروانِ حمد و ثناء پاکستان کی جانب سے رمضان المبارکمرحبا مرحبا...
01/04/2022

تمام خلیجی ریاستوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو کاروانِ حمد و ثناء پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک
مرحبا مرحبا رمضان المبارک

Address

36G Landhi
Karachi
75180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan Media House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karwan Media House:

Share