07/06/2022
گزشتہ دنوں 26 مئی 2022 کو انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان، نوپور شرما نے رسول الله صلی الله عليه وسلم کی شان میں گستاخی کی۔
یہ بہت تکلیف دہ اور دردناک معاملہ ہے ۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ اس وقت مسلمان اس پر سراپا احتجاج ہیں خاص طور عرب دنیا اور پاکستان کے مسلمان۔
ہم " فیسبک کے پلیٹ فارم کے ذریعے کچھ سالوں سے اپنی محدود طاقت کے باوجود سیمنارز ، اور کمپین کے ذریعے ، امتِ مسلمہ کے دانشوروں اور اہلِ علم و ارباب اقتدار کی توجہ اس جانب دلانے کی مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں کہ آئے دن کہیں نہ کہیں سے معاذ الله گستاخی کا سلسلہ اٹھتا رہتا ہے ۔۔۔ مگر ہم مسلمان اس کے مستقل حل کی طرف کیوں نہیں آتے !!!
ہم اس کے خاتمے کے لیے مستقل طور پر ، جدو جہد کیوں نہیں کرتے !!!
ہم کب تک مذمتی بیانات تک ہی محدود رہیں گے !!!
خدارا !!! ہماری مسلمانوں سے ایک بار پھر التجا ہے کہ گستاخانہ بیانات کے مستقل حل کی جانب توجہ کریں۔
یاد رکھیں !!! تاریخ اس بات پر شاہد ہے ، جو شخص بھی ناموسِ رسالت صلی الله عليه وسلم کے لیے دامے ، درمے ، قدمے ، سخنے جس طرح بھی کام کرے گا الله جل شانہ اسے دنیا و آخرت دونوں میں سرخروئی عطا فرماتا ہے۔
جذبۂ عشقِ رسالت کا میں رکھتا ہوں جگر
مجھ کو ناموس رسالت پہ ہے کٹنے کا ہنر
ہر ابتداء سے پہلے, ہر انتہاء کے بعد
ذاتِ نبی ﷺ بلند ہے, ذاتِ خدا کے بعد
دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتا ہوں , مگر مصطفیٰ ﷺ کے بعد
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا“❤