
04/09/2024
میں بہاری ہوں اور یہ سندھ میری دھرتی ہے۔ کسی جاگیر دار وڈیرے یا وڈیری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمیں یہ بتائے کہ ہم یہاں آکر قابض ہوئے ہیں یا انہوں نے ہمیں ہندؤں اور یہودیوں کی قید سے آزادی دلوائی ہے۔ میں فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ میں بہاری ہوں اور اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ میں اس تہذیبی تجربے، قدیم ثقافت اور عظیم تاریخ کا وارث ہوں جو بہار کی مٹی میں دفن ہے۔ ہر کھیت کھلیان اور گاؤں میں ہماری محنت اور محبت کی کہانی موجود ہے۔ سندھ کی فضاؤں، اس کی مہک اور زمین کی ہریالی فراوانی میں میری اور میرے آباؤ اجداد کی بنیادی حصہ داری ہے۔ یہ سرزمین ہمارے خون اور پسینے سے آباد ہے۔
الحمداللہ ♥️
Shah-Times
Shah Talks