18/08/2025
سانگھڑ میں غیر طبعی موت کا شکار ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر خاور حسین کے والدین اور بھائی امریکا سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ، ان کی والدہ اور بھائی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے، وہ میت لے کر سانگھڑ جائیں گے، خاور حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر عید گاہ گراؤنڈ سانگھڑ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ نے اپنے بیٹے کی خود کشی کا تاثر یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔