24/10/2025
وہ الگ بات ہے کہ پاکستان میں 4جي بھی نہیں چلتا لیکن
پاکستان میں5G سمز کی تقسیم کا آغاز جلد
دسمبر سے نئی رفتار، نیا دور 5G پاکستان میں!
اسلام آباد (ایکسو اردو نیوز) پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5G کے آغاز کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 5G سمز جلد ہی تمام موبائل کمپنیوں کی فرنچائزز سے دستیاب ہونا شروع ہو جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے دسمبر تک 5G سروس شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد پاکستان جدید ترین موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق 5G کے ذریعے صارفین کو تیز ترین اسپیڈ، کم لیٹنسی اور بہتر کنیکٹیویٹی میسر ہوگی، جو آن لائن تعلیم، کاروبار، اور ڈیجیٹل خدمات کے شعبے میں انقلاب برپا کرے گی۔