Aqib Informative Videos

Aqib Informative Videos Aqib Informative Videos

19/07/2025

کراچی عزیز آباد میں شہری ور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ

کراچی شہری اور ڈکوکے درمیان مقابلہ
19/07/2025

کراچی شہری اور ڈکوکے درمیان مقابلہ

17/07/2025
11/03/2025

صحافیوں کو خاموش کرانے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، اورنگزیب شہزاد

عام آدمی انصاف کیلئے کل بھی دربدر تھا اور آج بھی ہے، حکمران کرپشن کو محفوظ بنانے کیلئے قوانین کو مذاق بنا رہے ہیں

قلمکار ہراساں کرنے کیلئے اپنائے گئے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوئے بغیر عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ جاری رکھیں گے، علی زمان اعوان

غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کے بجائے اخبارات کو لیگل نوٹسز DG SBCA کی بدنیتی کی واضح دلیل ہے، محمد عثمان

گڈ گورننس حکمرانوں کی سنجیدگی سے مشروط ہے، نااہل سرکاری افسران پر قوم کا پیسہ ضائع کرنا بند کیا جائے، فیضان علوی

سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی ضلع وسطی کا اجلاس، عہدیداران و اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کی شرکت، اخبارات کو لیگل نوٹسز کی بھرپور مذمت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صحافیوں کو خاموش کرانے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، یہ بات سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی کے مرکزی صدر اورنگزیب شہزاد ضلع وسطی کے دفتر میں ہنگامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی انصاف کیلئے کل بھی دربدر تھا اور آج بھی ہے، حکمران کرپشن کو محفوظ بنانے کیلئے قوانین کو مذاق بنا رہے ہیں، CUJK ضلع وسطی کے صدر علی زمان اعوان کا کہنا تھا کہ قلمکار ہراساں کرنے کیلئے اپنائے گئے کسی بھی قسم کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوئے بغیر عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ جاری رکھیں گے، جنرل سیکریٹری محمد عثمان نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کے بجائے اخبارات کو لیگل نوٹسز ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی بدنیتی کی واضح دلیل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کو تحفظ دینے کی منصوبہ کرنے والوں کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے عدالتوں سے رجوع کرینگے، اس موقع پر سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری محمد فیضان علوی نے کہا کہ گڈ گورننس کا قیام حکمرانوں کی سنجیدگی سے مشروط ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں افسران وعملے کی تنخواہوں ومراعات پر عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل کیئے گئے خراج سے ماہانہ کروڑوں روپے خرچ کیئے جاتے ہیں لیکن شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وجود کا شہریوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہورہا اور جب کام کیئے بغیر مفت کی تنخواہ حاصل کرنے والے افراد ملک کو معاشی بحران میں دھکیل کر بیروزگاری ومہنگائی کو بڑھاوا دینے کا سبب بن رہے ہوں تو ایسے نااہل سرکاری افسران پر قوم کا پیسہ ضائع کرنا بند کردینا چاہیئے، سٹی یونین آف جرنلسٹس کراچی ضلع وسطی کے اجلاس میں نائب صدر محترم جناب علی زمان اعوان ، سینئر نائب صدر عاقب قریشی ، سیکریٹری فیضان علوی انفارمیشن محمد عثمان ، فائننس سیکرٹری وقار شاہ آفس سیکریٹری محمد علی خان ، یوسف بھٹی اقبال کھتری سمیت دیگر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے اخبارات کو لیگل نوٹسز جاری کرنے کے عمل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی

11/03/2025
28/10/2024

Assalam O Alikum
Wellcome To Aqib Informative Videos

28/10/2024

Assalam o Alikum

Welcome To Aqib Informative Videos

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aqib Informative Videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share