Jeet News HD

Jeet News HD News Exclusive Interviews Vlogs Entertainment old story

پنجاب میں انگریز دور میں سر بلند ھونے والے خاندانبہاول پور میں آباد عربی نژاد قبیلے عباسی کے نواب ' نواب آف بہاول پور نے...
11/02/2025

پنجاب میں انگریز دور میں سر بلند ھونے والے خاندان

بہاول پور میں آباد عربی نژاد قبیلے عباسی کے نواب ' نواب آف بہاول پور نے انگریز کے ساتھ "وفاداری" نبھائی۔ لہٰذا انگریز سرکار نے پاکستان کے قیام تک بہاول پور کی ریاست کا والی عربی نژاد قبیلے عباسی کو بنائے رکھا۔

ملتان میں آباد عربی نژاد قبیلے قریشی کے سربراہ اور گدی نشین مخدوم شاہ محمود نے رائے احمد کھرل کی انگریزوں کے خلاف پنجاب کی آزادی کی تحریک میں انگریز کمشنر کو مقامی آبادی کی بے چینی کے متعلق معلومات اور اطلاعات پہنچائیں اور سرکاری فوج کی مدد کے لیے پچیس سو سواروں کی ایک ملتانی پلٹن تیار کر کے دی۔ لہٰذا انگریزوں نے اس “خدمت“ کے عوض اسے قیمتی جاگیر' نقد انعام اور آٹھ کنویں زمین عطاء کی۔

ملتان میں آباد عربی نژاد قبیلے گیلانی کے سربراہ اور گدی نشین مخدوم سید نور شاہ نے انگریز سرکار کا ساتھ دیا۔ لہٰذا انگریز سرکار نے اس “خدمت“ کے عوض خلعت اور سند سے نوازا اور بعد میں کاسہ لیسی کے صلے گیلانی خاندان کو جاگیریں بھی ملیں۔

ملتان میں آباد پٹھان قبیلے کے گردیزی خاندان نے انگریز سرکار کا بھرپور ساتھ دیا۔ لہٰذا انگریز سرکار نے انگریز کی "مدد" کر نے کے صلے میں جاگیریں عطاء کیں۔

خان گڑھ میں آباد پٹھان قبیلے کے نوابزادگان کے جد امجد اللہ داد خان نے انگریزوں کے خلاف تحریک چلانے والوں کو کچلنے میں انگریزوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ لہٰذا انگریز سرکار نے اس “خدمت“ کے عوض اسے دو بار خصوصی خلعت دی اور انعام میں جاگیریں عطاء کیں۔

قصور میں آباد پٹھان قبیلے ممدوٹ نے انگریز کا بھرپور ساتھ دیا۔ چنانچہ اس خاندان کو قیمتی جاگیر ' عہدے اور منصب دیے گئے۔

عیسیٰ خیل میں آباد پٹھان قبیلے کے نیازیوں نے انگریز کا بھرپور ساتھ دیا۔ چنانچہ اس خاندان کو قیمتی جاگیر ' عہدے اور منصب دیے گئے۔

راجن پور میں آباد بلوچ قبیلے مزاری کے سردار امام بخش مزاری نے کھل کر انگریزوں کا ساتھ دیا۔ لہٰذا انگریز سرکار نے انگریز کی "مدد" کر نے کے صلے میں اسے سر کا خطاب دیا اور جاگیریں عطا کیں۔

راجن پور میں آباد بلوچ قبیلے دریشک کے سردار بجاران خان دریشک نے انگریزوں کے خلاف تحریک چلانے والوں کے خلاف لڑنے کے لیے دریشکوں کا ایک خصوصی دستہ انگریزوں کے پاس بھیجا۔ لہٰذا انگریز سرکار نے انگریز کی "مدد" کر نے کے صلے میں دریشکوں کو جاگیریں عطا کیں۔

مکھڈ شریف کے عربی نژاد پیروں نے انگریز کا بھرپور ساتھ دیا۔ چنانچہ اس خاندان کو قیمتی جاگیر ' عہدے اور منصب دیے گئے۔

لاھور میں آباد ایرانی نسل قزلباش سردار علی رضا نے ایک گھوڑ سوار دستہ تیار کر کے جنگ آزادی میں لڑنے والے مسلمان اور ھندو سپاھیوں کے خلاف انگریز کو بھیجا۔ اسی دستے کے ساتھ علی رضا کا بھائی محمد تقی خان تھا جو مجاھدوں کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا۔ قزلباشوں کو جنگ کے بعد خطاب ' سند ' وظیفے اور 147 دیہات کی تعلقہ داری سونپ دی گئی۔

لاھور کے کلاًں شیخ خاندان کے سربراہ شیخ امام دین نے جنگ آزادی میں دو دستے خصوصی طور پر دھلی بھجوائے جنھوں نے حریت پسندوں کا خون بہایا۔ انہی خدمات کی بدلے انگریز نے ان کو بہت بڑی جاگیر بخشی۔

گجرانوالہ کے چٹھہ خاندان کے جان محمد نے1857 میں انگریز کا بھرپور ساتھ دیا۔ چنانچہ اس خاندان کو قیمتی جاگیر ' عہدے اور منصب دیے گئے۔

سرگودھا کے ٹوانوں کے گھڑ سواروں نے دھلی کی تسخیر میں بہادری کے خوب جوھر دکھائے۔ چنانچہ انہیں خطاب ' پنشن اور لمبی چوڑی جاگیریں ملیں۔

خانیوال کے ڈاھوں نے انگریز کا بھرپور ساتھ دیا۔ چنانچہ اس خاندان کو قیمتی جاگیر ' عہدے اور منصب دیے گئے۔

کالاباغ کے نوابوں نے انگریز کا بھرپور ساتھ دیا۔ چنانچہ اس خاندان کو قیمتی جاگیر ' عہدے اور منصب دیے گئے۔

پنجابیوں کی بدقسمتی یہ ھے کہ شہیدوں کے ساتھ غداری کی وجہ سے انگریز دور میں سر بلند ھونے والوں کی اولاد آج بھی “ممتاز“ اور“معزز“ ھے۔

05/02/2025

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسوداور ایم پی اے فرحان انصاری ایم پی اے ارسلان پرویز ایم پی اے رانا شوکت علی کا منشیات کے خلاف احتجاج رنگ لانے لگا

سپر ہائی وے پنجاب بس آڈے کے قریب منشیات سے بھری گاڑی پکڑی گئی

منشیات سے بھری گاڑی بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوئی تھی ،

سو کلو سے زائد پکڑی جانے والی منشیات لاکھوں روپے مالیت کی ہے ، اقبال محسود

منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، اقبال محسود

کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ، اقبال محسود

سچل پولیس اور ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کی کوشش قابل تحیسن ہے ، اقبال محسود فرحان انصاری،ارسلان پرویز،رانا شوکت علی

کراچی کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ، اقبال محسود،فرحان انصاری،ارسلان پرویز،رانا شوکت علی

یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ منشیات کے خلاف اقبال محسود فرحان انصاری،ارسلان پرویز،رانا شوکت علی اور عوام کی جانب سے کیے گئے احتجاج کا اثر نظر آ رہا ہے، اور پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکام بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

کراچی میں منشیات کی روک تھام ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ یہ کاروبار منظم گروہوں کے زیر اثر ہوتا ہے، اور اس کے پیچھے مضبوط نیٹ ورک کام کر رہا ہوتا ہے۔ بلوچستان سے کراچی میں منشیات کی اسمگلنگ ایک پرانی روایت ہے، لیکن اگر اس کے خلاف مسلسل مؤثر کارروائیاں کی جاتی رہیں، تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

عوامی شعور اور مزاحمت اس جنگ میں سب سے اہم ہتھیار ہیں۔ اگر عوام متحد رہیں اور اس مسئلے پر آواز بلند کرتے رہیں، تو منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ اس جدوجہد کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ کراچی کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

واٹر کارپوریشن میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں الہی بخش بھٹو کو انچارج ہاڈرنٹ سیل کی سیٹ سے ہٹادیا گیاواٹر کارپوریشن میں ...
02/02/2025

واٹر کارپوریشن میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

الہی بخش بھٹو کو انچارج ہاڈرنٹ سیل کی سیٹ سے ہٹادیا گیا

واٹر کارپوریشن میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر پرسنل امین تغلق نے جاری کردیا

انچارج ہاڈرنٹ سیل کی سیٹ پر سید سردار علی شاہ کو تعینات کردیا گیا

ایگزیکٹو انجینیئر واحد شیخ کو ایچ ٹی ایم کی سیٹ سے ہٹا دیا گیا

عمران عبداللہ کو اینٹی تھیفٹ سیل سے ہٹا دیا گیا

امداد حسین کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کی سیٹ سے ہٹا دیا گیا

اصغر یعقوب کو ایچ ٹی ایم ڈویژن سے ہٹا دیا گیا

واٹر کارپوریشن میں قائم سسٹم کو بڑا دھچکا ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے عمران زیدی کو ڈائریکٹر فنانس کی سیٹ سے ہٹا دیاعمران ز...
01/02/2025

واٹر کارپوریشن میں قائم سسٹم کو بڑا دھچکا

ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے عمران زیدی کو ڈائریکٹر فنانس کی سیٹ سے ہٹا دیا

عمران زیدی کو تحقیقاتی اداروں نے اپنی تحویل میں لیا ہوا تھا

گریڈ 20 کے سید افتخار علی شاہ کو ڈائریکٹر فنانس واٹر کارپوریشن تعینات کردیا ہے

پیپلز پارٹی کا ایک اور رہنما کورنگی چکرا گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے پر گرفتار  کورنگی میں واٹر کارپوریشن اور رین...
26/01/2025

پیپلز پارٹی کا ایک اور رہنما کورنگی چکرا گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے پر گرفتار

کورنگی میں واٹر کارپوریشن اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی کے دوران قیصر بلوچ گرفتار

چکرا گوٹھ میں واٹر کارپوریشن اور رینجرز کی جانب سے 3 مرتبہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کیا گیا تھا

اس دفع واٹر کارپوریشن اور رینجرز کی کارروائی کے دوران قیصر بلوچ ہتھے چڑھ گیا

زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں قیصر بلوچ پر واٹر کارپوریشن ایکٹ 14Aور 23A/1 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ھے که سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طرح صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بیٹ...
23/01/2025

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ھے که سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طرح صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بیٹی کی جگہ بہن کو سندھ کا وزیر اعلی بنانے پر غور شروع کردیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال ٹالپر کو وزیر اعلی بنانے کے لیے پی پی کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ اس دوڑ میں دیگر دو ناموں کو یکسر مسترد کرنے پر بھی غور جاری ہے

باوسوق ذرائع کا کہنا ہے ناصر شاہ اور شرجیل میمن بھی اس دوڑ میں شامل تھے تاہم پیپلز پارٹی ایسا میکنیزم تیار کرنے پر غور کررہی ہے کہ سندھ کی ماہ رانی کہلائی جانے والی فریال ٹالپر کو سندھ کی باگ دوڑ سونپ دی جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے موجودہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امریکہ روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاہم جلد سندھ کا وزیر اعلی تبدیل کردیا جائے گا اورنیا وزیر اعلی ایک خاتون ہوں گی

13/01/2025

66.6K likes, 916 comments. “Qasida ❤️”

13/01/2025

کراچی:سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد نور محمد گوٹھ عائشہ مسجد قریب ہاتھ پاوں بندھی مدفون لاش برآمد

لاش کا گلا تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔:
سائٹ سپر ہائی وے مدفون لاش ملنے کا معاملہ
مقتول کو اس کے باپ نے قتل کیا ہے واردات کے بعد سے مقتول کا باپ توقیر فرار ہے مقتول اسد کو اس کے باپ نے پلاٹ کے تنازعے پر قتل کیا،
پڑوسیوں کی نشاندہی پر پلاٹ میں مدفون لاش کو برآمد کیا گیا سوتیلے باپ نے اسد کو قتل کیا ہے ملزم اپنی تین بیٹیوں سمیت فرار ہے۔ پولیس
۔ مقتول حجام کا کام کرتا ہے اور تین ماہ قبل اسلام آباد سے کراچی آیا تھا
مقتول کا اپنے سوتیلے باپ سے جھگڑا رہتا تھا ۔ پولیس
مقتول اسد کی والدہ کی عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو
:اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا ہے، ملزم توقیر اسد کا سوتیلا باپ ہے،ملزم توقیر سے میں نے 15سال قبل شادی کی تھی،
اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا کہ اس گھر میں میرا پیسہ لگا ہے،اسد نے سوتیلے باپ سے کہا کہ گھر میری ماں کے نام کرو،:میں گھر میں آئی تو گھر میں کوئی نہیں تھا،گھر خالی دیکھ کر مجھے شک ہوا،مقتول کی والدہ

کراچی:گھر میں رہتی پڑی ہوئی تھی ریتی میں کمبل دبا ہوا دکھا،میں نے کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی،مقتول اسد 6روز پہلے ہی رحیم یار خان سے میرے پاس آیا تھا،مقتول کی والدہ

13/01/2025

سرکاری فنڈز میں مبینہ بے ضابطگی، محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی تحقیقات شروع

سکھر بیگاری بند ڈویژن میں ہونے والی بے ضابطگی کے خلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری

بیگاری بند ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر اور بیگاری بند ڈویژن کے ٹینڈر کلرک اینٹی کرپشن میں طلب

محکمہ آبپاشی کے افسران اور اہلکاروں کو بھی تحقیقات کے لیے بھی اینٹی کرپشن میں طلب

اینٹی کرپشن کا چیف انجینئر اریگیشن گڈو بیراج سکھر کو خط لکھا

مذکورہ افسران کو 22 جنوری کو ذاتی طور پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت

بیگاری بند ڈویژن کے لیے اے ڈی پی اور ایم اینڈ آر اسکیوں کے تحت جاری کردہ 2021 سے 2023 تک کے کل بجٹ کا ریکارڈ طلب

بند میں کاموں کی کل کوٹیشن، ٹھیکیداروں کے نام بھی پیش کرنے کی ہدایت

کام کے ٹھیکوں کے اشتہارات کی کاپیاں اینٹی کرپشن کو دی جائیں

ٹھیکیداروں کو ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے چیک کی کاپیوں سمیت کام کی پراگریس رپورٹ بھی پیش کی جائے، اینٹی کرپشن

اس سے قبل بھی دو بار خط لکھے گئے لیکن مزکورہ افسران پیش نہیں ہوئے، اینٹی کرپشن

Address

D9 First Floor Jasmeen Plaza Block G North Nazimbad Khi
Karachi
74600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jeet News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share