News Up-To-Date

News Up-To-Date Journalism is all about headlines and deadlines.

ہری پور  تھانہ سرائے صالح کی حدودمیں زہریلہ دودھ پینےسے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق ہری پور میں ہونے والے اس اف...
17/09/2024

ہری پور تھانہ سرائے صالح کی حدودمیں زہریلہ دودھ پینےسے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ہری پور میں ہونے والے اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع پرتھانہ سرائے صالح پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ہری پور فوری موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے لعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارم کے لیےٹراما سنٹر منتقل کردیں ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دودھ کا سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہیں۔

سوات  کانجو کے علاقے میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کانجو کے مقام...
17/09/2024

سوات کانجو کے علاقے میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق کانجو کے مقام پر واقعہ پیش آیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سید وشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہے حادثے کی وجہ کیا ہے۔

پاکستان میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ آج منائی جارہی ہے، ملک بھر کو برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سجادیا گ...
17/09/2024

پاکستان میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ آج منائی جارہی ہے، ملک بھر کو برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سجادیا گیا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نےعید میلاد النبیٰﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے،عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائدکے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک گی...
16/09/2024

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائدکے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک گیا مختلف واقعات میں 2 ملزمان زخمی ہو گئےجبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ میں ہوا جہاں پولیس اور ملزمان کی فائرنگ ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت سونو اور زخمی کی عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرا مقابلہ زمان ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں ہی پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں عاصم عرف عرشی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرٹینمنٹ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے  ہدایت...
16/09/2024

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرٹینمنٹ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرصے سےعلیل تھے ، ان کی عمر 70 سال تھی۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے 80 سے زائد فلمیں بنائیں، انہیں شہرت فلم ’صاحب جی ‘ سے ملی۔الطاف حسین کی دیگر مشہور فلموں میں میں ڈھی رانی،اک پاگل سی لڑکی اور مرد جینے نہیں دیتے شامل تھیں۔ہدایتکارالطاف حسین کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز کی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعے میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر لالچی شوہر ن...
16/09/2024

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعے میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر لالچی شوہر نے بیوی کو جان سے مار ڈالا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ریاست اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک لالچی شوہر کی جانب سے شادی پر اپنے سسرال والوں سے جہیز میں ایک لگژری بائیک اور 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امروہہ کے بے خدا گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے سندر نے مینا نامی لڑکی سے دو سال قبل شادی کی تھی اور وہ جہیز لانے کے لئے اپنی بیوی پر مسلسل دباو¿ ڈال رہا تھا جس پر اس کی اہلیہ کچھ عرصہ قبل اپنے میکے چلی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مینا نے اس بارے میں اپنے والد کو بھی بتایا تھا اور سندر روزانہ اپنے سسرال اس سے ملنے آتا اور وہاں کھانا پینا بھی کرتا تھا، سندر اتوار کے روز بھی اپنے سسرال آیا اور اہلیہ مینا کو اپنے ساتھ گھر لے گیا۔
رپورٹس کے مطابق گھر لاکر سندر نے اپنی اہلیہ مینا کو پھر جہیز نہ لانے کے طعنے دیے اور تکرار کرنے پر اسے لاٹھی سے پیٹنا شروع کر دیا اور پھر اسے گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
مقامی افراد نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی اور پھر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف درخواست دائر کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹربینک میں ڈ...
16/09/2024

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 16پیسے سستاہو گیا،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں کو دھمکی دی ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غز...
15/09/2024

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں کو دھمکی دی ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔ ہمیں نقصان پہنچانے والے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک اسرائیل اپنی کامیابی کا دعویٰ نہیں کرسکا، تاہم اسکے باوجود حوثیوں کو دھمکی دینے نکل پڑا۔

آج حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا اور اسرائیلی دفاع کو توڑنے میں کامیاب رہے۔ حوثی فوج کے ترجمان کے مطابق انکا میزائل پہلی مرتبہ اسرائیل میں داخل ہونے میں کامیاب رہا۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔ یمن کے حویدہ پورٹ پر اسرائیل پہلے ہی حملہ کرچکا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ اسرائیل لبنان سرحد کو بھی جلد محفوظ بنائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ لبنان سرحد کے ساتھ بسنے والے ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ کر اندرون اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل لبنان پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے متعدد علاقوں پر وارننگ پمفلٹ گرائے ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ لبنان کے شہری اسرائیلی سرحد کے قریبی علاقوں سے دور چلے جائیں۔

لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا محکمہ موسمیات نے بتایاکہ  لاہور...
15/09/2024

لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، باغوں کے شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 191 تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا کہ لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تھا جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد رہا جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروجپر.                ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر ...
15/09/2024

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج
پر.

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر ہیں، سبز پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور رنگ برنگے قمقموں سے گلیاں اور بازار سج گئے۔
عید میلاد النبی ﷺمیں صرف دو دن باقی ہیں، پورا ملک جوش و خروش سے تیاریوں میں مصروف ہے جو اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں، مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بھی بلند ہو رہی ہیں۔
جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔
عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺکے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔
علما ئے کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کےلیے ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی بانی پی ...
14/09/2024

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کےلیے ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے تفتیش شروع کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفیش کےلیے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچی ہے،ایف آئی اے ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان، سب انسپکٹر منیب احمد اور انیس شامل ہیں۔

ایف آئی اے ٹیم کل رات بھی عمران خان سے تفتیش کےلیے جیل پہنچی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا۔

حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آّج کوئی اہم قانو...
14/09/2024

حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آّج کوئی اہم قانون سازی ہوسکتی ہے!

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Up-To-Date posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share