
30/07/2025
ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب میں تیسرے بیچ کی طالبات کے اعزاز میں حلف برداری کی پروقار تقریب
کراچی (نامہ نگار) – الحمدللہ، ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب نے اپنے پہلے دو کامیاب بیچز کے بعد تیسرے بیچ کی کامیاب طالبات کے اعزاز میں بروز منگل، 29 جولائی 2025 کو حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد کی۔
تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ طالبات کے ساتھ ان کی والدہ اور دادیوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جو طالبات کی کامیابی میں خاندانی تعاون اور اعتماد کی عکاس ہے۔
تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر علامہ سر سعد نے کی، جنہوں نے طالبات کی محنت، لگن اور خود اعتمادی کو سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہی اعتماد اور حوصلہ مندی ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب کو معاشرتی خدمت اور خواتین کی بااختیاری کے مشن پر گامزن رکھتی ہے۔
حلف برداری کی تقریب کی منظم تیاری اور کامیابی کا سہرا مس جویریہ، مس عائنہ، اور مس یسریٰ کے سر رہا، جنہوں نے تنظیمی امور کو بخوبی انجام دیا۔ تقریب کی میزبانی ابھرتی ہوئی قائد، مس خضریٰ نے نہایت خوبصورتی سے کی۔
اس موقع پر جن رضاکاروں نے انتظامی خدمات سرانجام دیں اُن میں دعاء، فاطمہ، حیظہ، حفصہ، مارہ، مدیحہ، وانیہ، کنیز، سونیا، اور صفیہ شامل تھیں، جن کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب مستقبل میں بھی خواتین کو تعلیم اور ہنر کے ذریعے بااختیار بنانے کا سفر اسی عزم و جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔
فہیم مسٹر گرین
بانی و چیف ایگزیکٹو
ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب