BOL Pakistan News

BOL Pakistan News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BOL Pakistan News, Media/News Company, Karachi.

23/09/2025

ٹریک پر دھماکہ سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی پشاور سے کوئٹہ آنےو الی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی

ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کا پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا مطالبہحیدرآباد:ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن نے ایک...
23/09/2025

ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کا پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا مطالبہ

حیدرآباد:
ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن نے ایک مرتبہ پھر سندھ کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا ہے جس میں حیدرآباد ایئرپورٹ، سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ اور کوہسار ہاؤسنگ سوسائٹی کو ملانے کے لیے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے فوری آغاز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال نے خط میں کہا ہے کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا معاشی و تعلیمی مرکز ہے۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے آٹو بان روڈ (فیز ون اور ٹو) کی تکمیل، رنگ روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ان قابل ستائش اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کو معیاری اور باوقار پبلک ٹرانسپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت پیپلز بس سروس حیدر چوک سے ہٹری بائی پاس تک کامیابی سے چل رہی ہے ۔ حیدرآباد ایئرپورٹ ملک کے سب سے بڑے سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ کا میزبان ہے جہاں ملک بھر اور بیرون ملک سے طلبہ اور تربیتی کیڈٹس آتے ہیں۔ اب حیدراباد سول ایویشن اتھارٹی ایوییشن یونیورسٹی اور پاکستان کے بڑے فلائنگ کلب کی طرف قدم بڑھا رہا ہے حیدراباد کے ایئرپورٹ کے ایک طرف سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ اور دوسری طرف کوہسار ہاؤسنگ سوسائٹی جیسی گنجان آبادی موجود ہے۔ ایسے میں ایک نیا عوامی بس روٹ ناگزیر ہوچکا ہے۔

خط میں درج مجوزہ روٹ اس طرح ہے:
حیدر چوک → گل سینٹر → شہباز بلڈنگ → سرکٹ ہاؤس → رانی باغ → گڈو چوک → میکڈونلڈز، کے ایف سی، آٹو بان روڈ → داؤد شاپنگ مال، پبلک اسکول → پولیس فسیلیٹیشن سینٹر → آر ٹی ہوٹل محمود گراؤنڈ → بورڈ آفس → صدیق پلازہ → باغِ مصطفیٰ (اے سیکشن) → خداحافظ بورڈ → ایئرپورٹ → کوہسار۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آٹو بان روڈ اور کوہسار روڈ کی تعمیر و بحالی کے بعد اس نئے روٹ کی افادیت اور اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس روٹ کے آغاز سے نہ صرف عوام کو سستا، باوقار اور محفوظ سفری ذریعہ دستیاب ہوگا بلکہ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔

ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حکومت سندھ، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ہمیشہ عوامی مفاد کی ہماری درخواستوں پر مثبت ردِعمل دیا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ اس مرتبہ بھی یہ عوامی منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا تاکہ ہزاروں شہری روزانہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

18/09/2025

*یوسی چیئرمینزز کو اب یا تو کام کرنا ہوگا یا گھر جانا ہوگا عمران سہروردی*

*چیئرمین آئی اون حیدرآباد عمران سہروردی نے اپنے بیان میں کیا کہ وہ یوسی چیئرمینز جنہیں حکومت کی جانب سے 12 لاکھ روپے فنڈز ہر مہینے ملتا ہے اس کے باوجود عوامی مسائل کے حل فلاحی کاموں میں سرگرم کردار ادا نہیں کر رہے*
،
*ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا*۔

*انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت یوسی چیئرمینز کی اولین ذمہ داری ہے فنڈز کا شفاف استعمال شہریوں کے مسائل کے حل میں ہونا چاہیے۔ جو لوگ عوامی اعتماد کے باوجود اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، ان کا احتساب ناگزیر ہے*۔

*چیئرمین عمران سہروردی نے مزید کہا کہ آئی اون حیدرآباد عوام کے ساتھ مکمل کھٹری ہے شفافیت، خدمت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا*۔
*عوامی وسائل کا ایک ایک روپیہ شہریوں کی سہولت اور بہتری پر خرچ ہونا چاہیے*۔

16/09/2025

کوئٹہ کراچی روڈ بند ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، ٹریفک معطل
حب ندی رینجرز چیک پوسٹ کے قریب واقع موچکو کسٹم چیک پوسٹ کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی۔
احتجاج کے دوران کسٹم اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران لاٹھی چارج اور مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر مظاہرین نے مین شاہراہ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

14/09/2025

کل ڈکیتی کی ہونے والی واردات۔۔۔کیا اپ نے اس طرح کی" ڈکیتی "کی واردات کبھی دیکھی یا سنی؟اس وطن میں جنم لینے والوں کے اندر ،ابھی احساس کا رشتہ مرا نہیں ہے۔ بس حالات اور چور حکمرانوں🖐🏿 نے عوام کو پیٹ بھرنے کے لیے غلط راستے پر لگنے پر مجبور کیا ہوا...⚖️

12/09/2025

کراچی کا سب سے بڑا دہشتگرد پکڑا گیا۔۔۔ عمر کے لحاظ سے اس پر دفعات کون کون سی لگی سنیے گا اور کمال کی بات یہ ہے کہ یہ مقدمہ 22 اے کے تحت درج ہوا یعنی پہلے عدالت نے کیس سنا ملزم دیکھا اور پھر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

اب بتایئے اس نظام پر بندہ کیا کرے

11/09/2025

نہ یہ سمندر ہے اور نہ ہی ہم سیروسیاحت کیلئے نکلے ہیں یہ جلال پور پیر والا ہے ۔۔۔۔

فیصل ندیم
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ

09/09/2025

گورنر انیشیٹوز کے تحت سائبر رینج سولوشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، جدید ٹیکنالوجی کی جانب اہم پیش رفت

معاہدے کے تحت کمپنی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، امریکہ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستانیوں کے لیے بھی 40 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی،

طلباء کو 90 ہزار سے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سالانہ تنخواہ ملے گی، ابتدائی اخراجات کمپنی برداشت کرے گی،

آج سے ایک سال قبل لگایا گیا پودہ اب پھل دینے کو تیار ہے، گورنر سندھ کا وژن حقیقت کا روپ دھارنے لگا
* *

05/09/2025

ٹنڈو جام
12 ربیع النور شریف 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی پاکستان سنی تحریک ٹنڈو جام کے زیر اہتمام ٹاؤن چیئرمین بدر میمن کی صدارت میں اور جماعت اہل سنت ٹنڈو جام کے صدر پیر عبدالسعید سیفی سائیں الحاج مولانا یوسف نقشبندی حیدراباد دیہی کے ضلعی صدر خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی زیر نگرانی ٹنڈو جام پورے شہر کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ مین ورک شاپ اسٹاپ شہر کے انٹری گیٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی اور ربن کاٹ کے اقتدا کیا گیا اس موقع پر علاؤ الدین صدیقی ٹرسٹ کہ مرکزی جنرل سیکرٹری راؤ نعمان بزنس فورم ٹنڈو جام کے صدر پپو راجپوت خلیفہ حسنین سیفی خلیفہ نظر علی سیفی مظھر علی چانڈیو نواب ندیم عطاری حافظ یاسین گوپانگ عمران قائم خانی میونسپل کمیٹی ٹنڈو جام کے آفسر فیصل راجپوت شریف مٹھو اعوان فراز شیخ محبوب حسین بوزدار سمیت علمائے اہل سنت عوام اہل سنت اور پاکستان سنی تحریک ٹنڈو جام کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

01/09/2025

حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راول شرجیل میمن کی ٹنڈو جام میں میڈیا سے گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، شرجیل انعام میمن کا حلقہ ماڈل حلقہ رہا ہے لاکھوں کی تعداد میں ہم نے پیور بلاک کی اسکیمز دیں ہیں، آج ہم نے فیز ٹو میں دس لاکھ پیور بلاکس حیدرآباد کیلئے دیے ہیں فیز ون میں ہم نے 9 لاکھ پیور بلاک دیے، تیسرے مرحلے میں دس لاکھ بلاک دیں گے جن گاؤں میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے وہاں پیور بلاک کے ذریعے روڈ بنائے جا رہے ہیں اس حلقے میں کوئی ایسا گاؤں نہیں جس میں پیپلز پارٹی نے کام نہیں کیا پی ایس 61 میں 850 گاؤں ہیں سب میں ترقیاتی کام کیے گئے ہیں ان کاموں میں لائبریری، پیپلز ہاؤسنگ پراجیکٹ، بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام اور ماڈل ٹاؤن بہاول زئور گوٹھ میں ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں، جب بھی قدرتی آفت آئی ہے پیپلز پارٹی کے نمائندے عوام کے ساتھ ہوتے ہیں،

,کراچی, 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر وغیرہ چلانے پر پابندی عائد ڈی آئی جی ٹریفک  نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتمام ...
30/08/2025

,کراچی, 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر وغیرہ چلانے پر پابندی عائد

ڈی آئی جی ٹریفک نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا

20/08/2025

شاہ فیصل کالونی نمبر 1 فاروقیہ مسجد والی گلی کراچی میں 2 بھائی کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOL Pakistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share