16/09/2025
*⚡کراچی ناظم آباد پاپوش نگر کے قریب نجی اسکول میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے ماں باپ اور اہلِ علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ جن اساتذہ کو بچوں کا روحانی والدین کہا جاتا ہے، وہی معصوم طالبعلم پر شدید تشدد کرتے پائے گئے۔*
💥عینی شاہدین کے مطابق اسکول کی خواتین ٹیچرز اور اسکول سر نے کمسن بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ پر متاثرہ بچے کی والدہ شکایت کرنے اسکول پہنچی تو انصاف دینے کے بجائے خواتین ٹیچرز نے والدہ اور دیگر والدین کو بھی زد و کوب کر ڈالا
🌼اس پر اہلِ علاقہ نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ استاد ایک مقدس رشتہ ہے لیکن اس مقدس رشتے کو داغدار کرنے والے ایسے کردار ناقابلِ معافی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو علم دینے اور ان کا مستقبل سنوارنے والے ہی اگر ظلم کرنے لگیں تو پھر والدین کس پر بھروسہ کریں؟
⚡علاقہ مکینوں اور والدین نے وزیرِ تعلیم اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کسی ماں کا لختِ جگر اس طرح کے ظلم کا شکار نہ ہو