Global Press Urdu

Global Press Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Global Press Urdu, Media/News Company, Karachi.

12/09/2026

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بڑی تعداد میں عوام نے فتح کا جشن منایا۔

حوثیوں نے اعلان کیا کہ ان کی فورسز نے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور تین تزویراتی اہمیت کے حامل جزائر پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

حوثی بیانات کے مطابق، یہ اعلان سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف ایک ہفتے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی کے بعد سامنے آیا۔

11/09/2026

🇾🇪 | باب المندب میں انص_ار اللہ کی فتح:

عربی ذرائع ابلاغ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں آبنائے باب المندب میں انص_ار اللہ فورسز موجود نظر آئیں۔

ان_صار اللہ، مراد شہر اور اسٹریٹیجک آئیلیند میون پر تسلط قائم کرنے میں کامیاب رہی۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی باب المندب مکمل طور پر انص_ار اللہ کے کنٹرول میں آ گیا، جبکہ بحیرۂ احمر کا پورا ساحلی علاقہ بھی آزاد کرا لیا گیا۔

09/09/2026

جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں امریکہ کے خلاف احتجاج۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ جنوبی کوریا پر آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، جس کے خلاف 9 ستمبر کو سیئول میں جنگ مخالف مظاہرین نے احتجاج کیا۔

سیئول کی جانب سے 8 ستمبر کو حقائق جانچنے کے لیے ایک ٹیم روانہ کیے جانے کے بعد کارکنان نے صدارتی دفتر کے قریب اور امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بحری جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ میں معاونت کے طریقۂ کار کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم فوجی دستے تعینات کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

08/09/2026

یمن کی ا/نصار اللہ تحریک کی جانب سے جاری کردہ فضائی فوٹیج میں سعودی عرب سے یمن کے صوبہ حضرموت میں واقع الودیعہ فوجی کیمپ جانے والے فوجی سازوسامان سے لیس ٹرکوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

جنوب مغربی یمن میں جاری جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز ان/صار اللہ کی پیش قدمی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

07/09/2026

گزشتہ شب جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں المَنار ٹی وی کے نمائندے علی شبیب اور ان کے کیمرہ مین کے رپورٹنگ ایریا کے قریب اسرائیلی حملہ ہوا۔ معجزانہ طور پر اس حملے میں دونوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ تین روز کے دوران جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 27 افراد شھید ہوچکے ہیں، جن میں بچے، خواتین اور طبی امدادی کارکن بھی شامل ہیں، جبکہ 69 دیگر زخمی ہیں۔

04/09/2026

دہلی پولیس نے وزیرِ اعلی ریکھا گپتا سے سوال کرنے والے مسلمان صحافیوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکاروں نے صحافیوں سے پوچھا کہ آیا وہ مسلمان ہیں، اور ان کے نام معلوم ہونے پر مزید تشدد کیا۔ انہیں گھسیٹ کر ساکیت پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، دھمکیاں دی گئیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی بغیر سہارے کے چلنے سے بھی قاصر ہوگئے۔

03/09/2026

یکم ستمبر کو سیریک میں جاری شادی کی تقریب میں ہونے والے امریکی حملے میں شھید ہونے والے چار سالہ امیر کریمی کا محض ایک میٹر لمبا اور نصف میٹر چوڑا ننھا تابوت سیریک قبرستان جانے والے تابوتوں میں شامل رہا اور بالآخر سپردِ خاک کیا گیا۔
جنوبی ایران کے شہر سیریک میں یکم ستمبر کے امریکی حملے کے نتیجے میں 70 شہری شھید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

02/09/2026

امریکی حملے نے ایران کے شہر سیریک میں شادی کی تقریب کو سوگ میں بدل دیا

ایک عینی شاہد نے منگل کی شب جنوبی ایران کے شہر سیریک میں شادی کی تقریب پر ہونے والے امریکی حملے کی روداد بیان کی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 68 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

30/08/2026

سڈنی میراتھون 2026 میں اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کی حاضر سروس اور سابق فوجیوں پر مشتمل تقریباً 40 رکنی وفد کی شرکت پر مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Press Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share