MPA Muhammad Hussain PS 92

MPA Muhammad Hussain PS 92 EX PROVINCIAL MINISTER FOR LOCAL BODIES AND MPA PS 92 Shah Faisal Town

24/12/2024

سابق وزیر بلدیات و سیاسی رہنماء محمد حسین خان کا قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پیغام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دو قومی نظریے کی بنیاد پر بر صغیر کے مسلمانوں کو متحد کرنا اور آزاد وطن کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔۔۔
محمد حسین خان۔۔

پوری پاکستانی قوم پاکستان کی آزادی کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کونا صرف خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ ہمیشہ انکی احسان مند بھی رہیگی۔۔۔۔
محمد حسین خان

قیام پاکستان کی خاطر محمد علی جناح ہندو،سکھ اور انگریزوں کے سامنے ایسے ڈٹ کر کھڑے ہوئے کہ سب کو سر جھکانا پڑا۔۔۔۔
محمد حسین خان

محمد علی جناح ایک ایسے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اپنی ذہانت اور فہم و فراست کے ذریعے بر صغیر کے مسلمانوں کو متحد کر کے علحیدہ وطن کے حصول کی جدو جہد شروع کی۔۔۔۔۔
محمد حسین خان

قائد اعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کے قیام کو عملی جامہ پہنایا اور لاکھوں مسلمانوں نے انکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔۔۔۔
محمد حسین خان

ایک ایک پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ پانی پاکستان کے رہنماء اصولوں اتحاد،ایمان اور نظم وضبط پر عمل کرتے ہوئے اپنے آزاد وطن پاکستان کی حفاظت کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔

22/12/2024

مہاجر ہو تو ایسا جس نے ببانگ دہل مہاجر ہونے کا اعلان کیا اور اپنےمہاجر ہونے پر فخر کرتے ہوئے بتایا کہ مہاجر ہونا نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔۔

10/11/2024

سینئر سیاسی رہنماء و سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے سے کہیں زیادہ طاقتور آسٹریلوی ٹیم کو انہیں کے ہوم گراؤنڈ پر شکست فاش دی۔۔۔
محمد حسین خان ۔۔۔۔۔۔

آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 22 سالوں کے بعد سیریز میں شکست دینا بڑا کارنامہ ہے۔۔۔
محمد حسین خان۔

نوجوان اور کم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دیکر آسٹریلوی ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا۔
محمد حسین خان۔۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم نے ہر شعبے میں آسٹریلیوی ٹیم کو آئوٹ کلاس کرکے شکست فاش دی۔۔

22 سالوں بعد آسٹریلوی ٹیم کو آسٹریلیا میں شکست دینا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ہر کھلاڑی نے اپنی اپنی پوری ذمہ داری ادا کی۔
محمد حسین خان۔

آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیکر پاکستانیوں کو خوش کردیا اور سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ٹیم کے ایک ایک فرد کو شاباش۔
محمد حسین خان۔

میری دعا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اسی طرح جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کرتی رہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں "سندھ میں قدرتی گیس کی ضرورت اور اسکی فراہمی" کے عنوان پر ڈائیلاگ اور consultative session میں س...
08/11/2024

کراچی کے مقامی ہوٹل میں "سندھ میں قدرتی گیس کی ضرورت اور اسکی فراہمی" کے عنوان پر ڈائیلاگ اور consultative session میں سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان کی شرکت۔۔۔۔۔۔۔

اس consultative session کا اہتمام دی " نالج فورم" نے کیا۔۔۔۔

اس سیشن میں سینیٹرز،ایم پی ایز،سابق بیورو کریٹس،اور دیگر آئینی و قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔۔۔۔۔۔

سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گیس کی کل مقدار کا %70 گیس سندھ پیدا کرتا ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے پہلا حق اسی صوبے کا یا اس علاقے کا ہوتا ہے۔کہ پہلے وہ اپنی ضرورت پوری کرے اور بچ جانے والی گیس ملک کے دیگر علاقوں کو دے۔۔لیکن آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ کو اسکا حق نہیں دیا جارہا اسی صوبے سے نکلنے والی گیس سے اسے محروم رکھا جارہا ہے۔جسکی وجہ سے پورے صوبے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور صنعتیں بند ہورہی ہیں یا دوسرے صوبوں میں منتقل ہو رہی ہیں۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سندھ اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھائے اور وقت پڑنے پر عوامی احتجاج کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔

14/08/2024

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر محمد حسین خان اہلیان پاکستان کو جشن ازادی مبارک دیتے ہوئے

السلام و علیکم،ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنماء و سابق صوبائی وزیر بلدیات محمد حسین خان کی جانب سے تمام عالم اسلام ک...
09/04/2024

السلام و علیکم،

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنماء و سابق صوبائی وزیر بلدیات محمد حسین خان کی جانب سے تمام عالم اسلام کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو،

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک تمام امت مسلمہ کی رمضان المبارک کی عبادتوں کو قبول فرمائے۔ آمین

16/01/2024

انٹر بورڈ part 1 کے امتحانات کے بھیانک نتائج آنے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکین خالد سلطان بھائی،زاہد منصوری بھائی نے محمد حسین بھائی کی سربراہی میں کمشنر کراچی سلیم راجپوت سے ملاقات کی اور امتحانات کے نتائج کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کیا.

کمشنر کراچی سلیم راجپوت صاحب کے پاس چئیر مین انٹر بورڈ کا چارج بھی ہے۔

12/01/2024

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کی اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری اور خالد سلطان کے ہمراہ چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی شرف علی شاہ اور کنٹرولر ایگزامز خالد احسان سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ انفرادی حیثیت میں طالب علموں اور اُن کے والدین کو نتائج پر مطمئن کیا جائے، اراکینِ رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کی اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری اور خالد سلطان کے ہمراہ چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی شرف علی شاہ اور کنٹرولر ایگزامز خالد احسان سے ملاقات، ملاقات میں اراکینِ رابطہ کمیٹی نے جماعت نہم کے نتائج میں ہونے والی بےضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، اراکینِ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ نہم جماعت کے نتائج کا اثر دہم جماعت کے نتائج پر پڑتا ہے اور پھر کالجز میں داخلے میں طلباء کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے، نہم جماعت کے نتائج میں ہونے والے گھپلے کو طلبا و طالبات قبول کر رہے ہیں اور نہ ہی والدین، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ اچھے اور ہونہار طالب علموں کے نتائج خراب کر دیئے گئے ہیں بورڈ کی پالیسی کے مطابق اسکروٹنی میں ریکاؤنٹنگ کی جاتی ہے ریچیکنگ نہیں، ایم کیو ایم پاکستان اِس پالیسی کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ انفرادی حیثیت میں طالب علموں اور اُن کے والدین کو نتائج پر مطمئن کیا جائے، بورڈ کو خود مختار بنانے سمیت صحیح وقت پر نتائج کا اعلان کیا جانا چاہئے، نتائج میں میرٹ کو ملحوظ خاص رکھتے ہوئے حقدار طالب علموں کو اُن کا حق دیئے جانے کی پالیسی مرتب کی جائے، اراکینِ رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان معاملے پر صدائے احتجاج بُلند کرتے ہوئے میٹرک بورڈ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اِس تمام معاملے پر مربوط اقدامات کیئے جائیں اور طالب علموں کے مستقبل سے ہونے والے اِس کھیل کو فل الفور بند کیا جائے، اِس موقع پر ماہر تعلیم سیّد ارشد عالم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ایم اے جعفری اور ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کی اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری اور خالد سلط...

27/12/2023

ایم کیو ایم پاکستان رکن رابطہ کمیٹی و سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان 27 دسمبر کے حوالے سے حقائق پر مبنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

24/12/2023

ایم کیو ایم پاکستان رکن رابطہ کمیٹی و سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے کی مبارکباد

‏ ⁧‫ ‬⁩
‏⁧‫ ‬⁩
‏ ⁦‪ ‬⁩

Address

Karachi
75050

Telephone

+923152124409

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MPA Muhammad Hussain PS 92 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share