10/09/2026
زیر نظر کتاب " سیرت معصومین اور ماحولیات" پروفیسر ڈاکٹر سید جمیل حسن کاظمی صاحب کی بہترین تسہیل و تالیف پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر فارسی میں ہے، جسے مشہور محقق عبدالمجید ناصری داؤدی صاحب نے تحریر کیا تھا، جبکہ کتاب کا ترجمہ جناب طالب حیدر صاحب نے کیا ہے۔ ماحولیات کے موضوع پر اردو میں بہت کم کتب دستیاب ہیں اور جو ہیں بھی وہ مکمل طور پر اس مضمون کا احاطہ نہیں کرتیں۔ یہ کتاب اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ دورِ حاضر میں کرہ ارض مختلف ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے، جس کی زیادہ ذمہ داری ان ممالک پر ہے جو صنعتی لحاظ سے آگے ہیں۔ لیکن اس بے پناہ صنعتی ترقی نے جہاں انسانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے، وہیں دنیا کو نہ صرف ماحولیاتی مسائل سے دوچار کیا بلکہ کرہ ارض کا موسمیاتی ڈھانچہ بھی تبدیل کر دیا، جس سے خوراک کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
عمدہ و بہترین کاغذ۔ ہدیہ 500 روپے علاؤہ ڈاک خرچ