Aanchal Women Magazine

Aanchal Women Magazine Entertainment literature for women

20/06/2025

Alhamdulillah aanchal.com.pk is live Now

19/06/2025

📢 Tomorrow, InshaAllah!
Aanchal’s website is going LIVE after Jummah at 3 PM!
Get ready to dive into your favorite stories and novels – only on www.aanchal.com.pk 💻✨

📢 The Wait is Finally Over!Aanchal is going LIVE on 20th June 🎉Get ready to explore captivating stories, powerful voices...
17/06/2025

📢 The Wait is Finally Over!

Aanchal is going LIVE on 20th June 🎉
Get ready to explore captivating stories, powerful voices, and entertainment literature tailored for women. Stay tuned at 👉www.aanchal.com.pk

Your next favorite story is just a click away.Aanchal is going digital — stay tuned for a world of words crafted for you...
12/06/2025

Your next favorite story is just a click away.
Aanchal is going digital — stay tuned for a world of words crafted for you.

🖥️ Launching soon: www.aanchal.com.pk

02/06/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ، امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، ابھی ہماری انسٹا کی آئی ہیک کرلی گئی ہے اور اس آئی ڈی سے ہیکر فالورز کو غلط قسم کے پیغامات بھیج رہا ہے اور آپ سب سب گزارش ہے کہ برائے کرم آپ ہم سے تعاون فرماتے ہوئے انسٹا سے موصول ہونے والے پیغامات کو درگزر کردیں اور اگر کوئی اس کو ریکور کرنے مدد کر پائیں تو ہم مشکور و منمون ہوں گے۔
جزاکم اللہ خیر

https://www.instagram.com/aanchal_magazine/

28/05/2025

جب کوئی پرندہ تمہارے گھر کی چھت کو اپنا ٹھکانہ
بنائے تو سمجھ لو کہ اس جگہ کی فضا صاف ہے..

اور تمہارے گھر کی فضا میں سکون ،سکھ
چین اور خیر ہے...

پرندے وہاں نہیں رُکتے جہاں بے چینی ہو،
بلکہ وہ امن نرمی اور پاکیزگی کو پہچانتے ہیں,

اور وہی جگہ اپنا مسکن بناتے ہیں......🪺🐦🕊️

23/05/2025

آنچل کا شمارہ جون 25 کی مکمل جھلک

23/05/2025

حجاب کا شمارہ جون 25 کی مکمل جھلک

04/05/2025

ایک بار اچھی باتیں بھی پڑھ لیں.....
منقول!!!!!
اندازِ گفتگو بدلیں، زندگی بدل جائے گی.!

کبھی غور کیا ہے کہ
ہم دوسروں کو کیسے یاد رکھتے ہیں؟
اُن کے لباس سے؟ دولت سے؟ یا اُن کی ڈگریوں سے؟
نہیں... اصل پہچان کسی انسان کی اُس کے بولنے کے انداز، لہجے، اور الفاظ کے چُناؤ سے ہوتی ہے۔

چاہے وہ آپ کا قریبی دوست ہو، دفتر کا ساتھی،
یا فون پر بات کرنے والا کوئی اجنبی۔ آپ کا اندازِ گفتگو وہ آئینہ ہے جس میں لوگ آپ کی شخصیت کو پہچانتے ہیں۔

ہم سب روز بات کرتے ہیں—
فون پر، واٹس ایپ پر، ای میل میں، یا چائے کی میز پر آمنے سامنے۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہماری باتیں دل پر کیسا اثر چھوڑتی ہیں؟

یہ باتیں کسی کا دن بنا بھی سکتی ہیں...
اور بگاڑ بھی سکتی ہیں۔ ایک بااخلاق انسان، کامیاب لیڈر اور اچھا مسلمان وہی ہوتا ہے جو دوسروں سے نرمی، لحاظ اور محبت سے بات کرے۔

اب سوچیں...
اگر ہم صرف اپنی زبان کا لہجہ بدل لیں تو کیا ہو گا؟
رشتے بہتر ہوں گے، دل قریب آئیں گے، اور آپ کا دائرہ اثر بڑھ جائے گا۔

آئیے، ہم مثال کے طور پر
چند عام جملوں کی بجائے شائستہ اور نرمی بھرے جملوں کو اپنانے کی کوشش کریں:

جب کوئی آپ سے بات کرنا چاہے
اور آپ مصروف ہوں تو جواب دیں :

"معاف کیجیے گا، میں ابھی مصروف ہوں،
ان شاء اللہ جلد رابطہ کرتا ہوں۔"

جب آپ نے دیر سے جواب دیا ہو:
"آپ کا شکریہ کہ آپ نے صبر سے انتظار کیا۔"

جب کوئی مشورہ مانگے تو کہیں :
"ضرور، آپ کچھ کہنا چاہیں تو میں سننا چاہوں گا۔"

جب کوئی ناراض ہو تو کہیں :
"میں آپ کی بات سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، آئیں مل کر حل نکالتے ہیں۔"

جب کوئی بات اچھی نہ لگے:
"یہ آپ کی رائے ہے، اس پر سوچنے کی ضرورت ہے۔"

جب کوئی کام آپ سے رہ جائے:
"معذرت، یہ کام مجھ سے رہ گیا تھا،
جلد مکمل کرتا ہوں۔"

جب کوئی فائل یا پیغام بھیجے:
"فائل موصول ہو گئی،
آپ کی محنت قابلِ قدر ہے، شکریہ!"

جب آپ کو یاد دہانی کروائی جائے تو جواب دیں :
"آپ کا شکریہ، واقعی یاد دہانی کی ضرورت تھی،
ان شاء اللہ اب جلد مکمل ہو جائے گا۔"

جب کسی سے کوئی کام کہنا ہو:
"کیا آپ یہ کام [تاریخ] تک مکمل کر سکتے ہیں؟
اگر کوئی رکاوٹ ہو تو ضرور بتائیے گا۔"

جب کسی کو آپ کی بات سے دکھ پہنچا ہو:
"اگر میری کسی بات سے دل دکھا ہو تو دل سے معذرت، ایسا ارادہ ہرگز نہیں تھا۔"

جب پوچھا جائے کام کب مکمل ہو گا:
"ان شاء اللہ [تاریخ] تک مکمل ہو جائے گا، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں۔"

جب کسی کا شکریہ ادا کرنا ہو:
"آپ کا تعاون میرے لیے باعثِ حوصلہ ہے،
دل سے شکر گزار ہوں۔"

جب کسی نے مدد کی ہو:
"آپ کے بغیر یہ ممکن نہ تھا،
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔"

جب آپ پر تنقید کی جائے:
"شکریہ، آپ کی بات نے مجھے غور کرنے پر
مجبور کیا ہے۔"

جب کسی کی بات سمجھ نہ آئے تو :
"آپ کی بات اہم ہے،
اگر ممکن ہو تو مزید وضاحت فرما دیں۔"

یہ صرف جملے نہیں... یہ رویے ہیں۔
یہ وہ نرمی ہے جو دل میں گھر کر جاتی ہیں۔
یہ وہ لہجے ہیں جو رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں، تعلق کو جوڑتے ہیں، اور انسان کو ایک بہتر شخصیت میں ڈھالتے ہیں۔

جب آپ اپنی گفتگو میں
نرمی، ادب اور شائستگی شامل کرتے ہیں،
تو آپ کی بات صرف سنی نہیں جاتی... محسوس کی اندازِ گفتگو بدلیں
جب آپ اپنی گفتگو میں
نرمی، ادب اور شائستگی شامل کرتے ہیں،
تو آپ کی بات صرف سنی نہیں جاتی... محسوس کی جاتی ہے۔ اور یہی وہ خوبی ہے جو ایک عام انسان کو خاص بناتی ہے۔

یہی وہ راز ہے جو قیادت کے جوہر کو نکھارتا ہے۔
دنیا کے سب کامیاب لیڈرز صرف ذہین نہیں ہوتے، وہ بات کرنے کے ہنر جانتے ہیں ۔ وہ الفاظ کا چناؤ ایسے کرتے ہیں جیسے کوئی مالی پودوں کو پانی دیتا ہے—محبت سے، توجہ سے۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
اور ایسا لب و لہجہ عطا فرمائے جو دلوں میں خوشبو کی طرح بس جائے، ہماری زبان دوسروں کے لیے باعثِ راحت ہو، نہ کہ زحمت۔ آمین۔

24/04/2025

حجاب شمارہ مئی 25 کی جھلک

Address

Karachi
747200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923008264242

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aanchal Women Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aanchal Women Magazine:

Share

Category

EDITOR AANCHAL

www.aanchalpk.com