25/03/2025
قیامت ہم نے دیکھی ہے قیامت سے بہت پہلے
شہر قائد میں 23رمضان المبارک کو ملیر ہالٹ کے مقام پر پیش آنے والے اندوھناک واقعہ نے سارے شہر کی فضا کو سوگوار کر دیا کہ جس میں ایک خوبرو نوجوان اور اس کی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی کو پانی والے ٹینکر نے کچل دیا حاملہ خاتون نے شدید زخمی حالت میں سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا مگر اپنے والدین کے ساتھ یہ شیرخوار بھی اس ظالم سماج سے منہ موڑ گیا اس نوجوان جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش عید کے پہلے ہفتے میں متوقع تھی کیا ارمان ہونگے آہ
شہر کراچی میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں گزشتہ دو ماہ سے ایسے واقعات کا تسلسل جاری ہے آئے روز ٹینکر مافیا کراچی کے شہریوں کی زندگیوں کو ختم کر رہا ہے
مگر زمہ داران صاحب اقتدار لوگ صوبہ سندھ پر دہائیوں سے مسلط پارٹی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی آئے روز بیگناہ لوگ قتل ہو رہے ہیں مگر اس ٹینکر مافیا کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں
ظالموں کل رب کے حضور پیش ہو گے سوال ہوگا کیا جواب دوگے
ذرا صرف یہ سوچ کر دیکھو کہ کل کو آپ کے بچوں کے ساتھ ایسا ہو تو کیا ہو گا کل کو کوئی ٹینکر والا اسکے ساتھ ایسا کر دے زراسوچ کر دیکھو سانس بند ہونے کو آئے گی تمہاری
یہ کل جن ماں باپ کی پوری کائنات برباد کر دی ظالموں زرا ایک لمحے کے لیے اپنے آپ کو ان کی جگہ رکھ کر دیکھو تو سہی
بہت ہو چکا قائد کے اس شہر کے ساتھ بس کردو
خدا را بس کردو
تھوڑا سا اپنی زمہ داری کا احساس کرو اس ٹینکر مافیا کو لگام دو
اس سے پہلے کہ پھر کوئی ماں بہن بیٹی سڑک پر بچہ پیدا کرے اور رب کے حضور پیش ہو جائے
عبد الغفار جتالہ
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گڈاپ ٹاؤن کراچی