Eastfront Urdu

Eastfront Urdu Let the world know.

15/03/2026

روز تاسیس
ایسٹ فرنٹ

انجام دے رہا ہے جو خدمات ایسٹ فرنٹ
خدمات ہیں وہ داخلِ حسنات، ایسٹ فرنٹ!

تاسیس کے دن سے جو گذرتے رہے اب تک
سارے ہیں یادگار وہ لمحات، ایسٹ فرنٹ

سرگرمِ عمل یوں تو ہیں کچھ اور بھی لیکن
ہیں سب سے الگ تیرے دن و رات، ایسٹ فرنٹ

کوئی نہ خوشامد ہے نہ مکھن کوئی اس میں
سب سے ہے جداگانہ تری بات، ایسٹ فرنٹ!

مصروف خود کو رکھا ہے میدانِ عمل میں
جھیلے ہیں تونے جیسے بھی حالات،ایسٹ فرنٹ!

ثاقبؔ کے ساتھ تیرے پرستاروں کے لب پر
حق میں ہیں ترے نیک خواہشات ،ایسٹ فرنٹ!

شاعر - ثاقب رضا ثاقبؔ

یومِ تاسیس ایسٹ فرنٹ – 15 مارچ 2011-2026: ولایتِ فقیہ، اتحاد بین المسلمین، شعور کی بیداری اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیا...
15/03/2026

یومِ تاسیس ایسٹ فرنٹ – 15 مارچ 2011-2026:

ولایتِ فقیہ، اتحاد بین المسلمین، شعور کی بیداری اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری و کامیابی کے 15 کامیاب سال

جب کوئی تحریک ایک نظریے پر قائم ہو، ایک مضبوط قیادت کی رہنمائی میں چلے اور اس کا مقصد صرف ایک علاقے یا قوم تک محدود نہ ہو بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی بیداری اور نجات ہو، تو وہ تحریک وقت کی دھند میں گم نہیں ہوتی بلکہ تاریخ کا رخ موڑ دیتی ہے۔ ایسٹ فرنٹ مقاومتی محاذ اسی انقلابی روح کا تسلسل ہے، جو 15 مارچ 2011 شام میں فتنے کے سر اٹھنے پر ظالم قوتوں کے خلاف ایک مضبوط آواز بن کر ابھرا اور آج بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

تعارف: ایک نظریاتی اور مزاحمتی محاذ

ایسٹ فرنٹ مقاومتی محاذ تبلیغاتی تنظیم نہیں، بلکہ یہ ایک نظریاتی اور مزاحمتی محاذ ہے جو 2011 سے جاری مقاومتِ اسلامی کے تمام محاذوں پر سرگرم ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ دنیا بھر میں جاری مزاحمتی تحریکوں، سیاسی، عسکری اور سفارتی پیش رفت پر مبنی حقائق کو 24/7 عوام تک پہنچایا جائے۔ ہم اپنے 24 ہزار واٹس اپ ، ڈیڑھ ہزار ٹیلی گرام اور 4 ہزار فیسبک پر موجود فیملی ممبران اور ملت کے شعور کو بیدار رکھنے کے لیے:

حقائق پر مبنی خبریں، پولنگ، تحقیقاتی و تجزیاتی تحریریں، ہائی کوالٹی ویڈیو فوٹیجز، تصاویر، اور حکمتِ عملی پر مبنی نقشے، آڈیو/ویڈیو نشید اور ترانے، روزانہ تازہ اخبارات اور کتابوں کو نشر کرتے ہیں، تاکہ ملت دشمن کی چالوں کو سمجھے اور بیداری کی راہ پر گامزن رہے۔

ہمارا مقصد؟ : ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری

ہماری جدوجہد کا اصل مقصد ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری ہے۔ ہم اپنی تمام سرگرمیوں کو اسی مقدس ہدف کے تحت آگے بڑھا رہے ہیں، کیونکہ یہی وہ مشن ہے جس کے بغیر مقاومت کا کوئی معنی نہیں۔ استکباری نظام کا خاتمہ اور ایک عادلانہ عالمی حکومت کا قیام اسی تیاری کا حصہ ہے۔ اس محاذ نے ہمیشہ ظلم، جبر، استبداد اور سامراجی سازشوں کے خلاف اپنی ذمہ داری نبھائی ہے اور آئندہ بھی اسی راہ پر گامزن رہے گا۔

مشن: حکمت، قوت، دیانت

ایسٹ فرنٹ مقاومتی محاذ کی کامیابی کی بنیاد تین اصولوں پر ہے:

حکمت: ہم ہر قدم سوچ سمجھ کر اور حکمتِ عملی کے ساتھ اٹھاتے ہیں تاکہ دشمن کی چالوں کو مات دی جا سکے۔
قوت: ہم ہر طرح کے وسائل، چاہے عسکری ہوں یا فکری، کو بروئے کار لا کر اپنی مزاحمت کو ناقابلِ تسخیر بناتے ہیں۔
دیانت: ہماری جدوجہد کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ خالصتاً اسلامی اقدار اور ملت کی آزادی کے لیے ہے۔

ولایتِ فقیہ: قیادت سے وفاداری ہی کامیابی کی ضمانت

ایسٹ فرنٹ مقاومتی محاذ کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی ولایتِ فقیہ سے غیرمتزلزل وابستگی ہے۔ تاریخ نے ثابت کیا کہ جب تحریکیں قیادت کے بغیر چلیں، تو وہ کمزور ہو گئیں، لیکن جو قیادت سے جڑی رہیں، وہ ناقابلِ شکست ثابت ہوئیں۔ یہی وہ اصول ہے جس نے ہمیں استعماری قوتوں کے خلاف ہر میدان میں سرخرو کیا ہے۔

اتحاد بین المسلمین: مزاحمت کی اصل طاقت

ہماری تحریک نے ہمیشہ فرقہ واریت کی سازشوں کو ناکام بنایا اور امت کو ایک مشترکہ دشمن کے خلاف متحد کیا۔ ہمارا نظریہ ہے کہ امت کا ہر فرد، چاہے کسی بھی مکتبِ فکر سے ہو، ظالم کے خلاف کھڑا ہو تو وہ ہمارا بھائی ہے۔ یہی اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہے، جس نے دشمن کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

عوامی شعور کی بیداری: سب سے بڑی جیت

ہم نے نہ صرف دشمن سے لڑائی کی بلکہ ملت کے شعور کو بھی بیدار کیا۔ دشمن کی سب سے بڑی کوشش یہی رہی ہے کہ مسلمان غفلت میں رہیں، اپنی اصل دشمن کو پہچان نہ سکیں اور آپس میں دست و گریباں رہیں، لیکن ہم نے اپنے میڈیا، تحقیقاتی تحریروں، اور انقلابی پیغامات کے ذریعے ملت کو بیدار کیا۔ آج لوگ جان چکے ہیں کہ اصل جنگ سامراجی نظام کے خلاف ہے، اور یہی ہماری سب سے بڑی جیت ہے!

یوم تاسیس کا پیغام : انقلاب کبھی رُکتا نہیں!

آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ انقلاب ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتا رہتا ہے۔ جب تک ولایت کا پرچم بلند ہے، مزاحمت جاری رہے گی۔ جب تک امتِ مسلمہ متحد ہے، استکبار کا زوال یقینی ہے۔ جب تک عوام بیدار ہیں، ظالموں کا خاتمہ مقدر ہے۔

یومِ تاسیس ایسٹ فرنٹ مقاومتی محاذ مبارک ہو!
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک مقدس مشن کا حصہ ہیں، اور اس مشن کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں اپنی استقامت کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، کیونکہ یہی ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری کا پہلا قدم ہے!

گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ نے درج ذیل طیاروں کو مشرق وسطیٰ تعینات کیا ہے ۔ دنیا ایک عظیم جنگ کے دہانے پر ہے ۔ اللہ انشاء...
18/02/2026

گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ نے درج ذیل طیاروں کو مشرق وسطیٰ تعینات کیا ہے ۔ دنیا ایک عظیم جنگ کے دہانے پر ہے ۔ اللہ انشاء اللہ مسلمانوں کو فتح سے ہم کنار کرے گا

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اگلے ماہ تاریخ رقم ہو؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ پاکستان اپنی پوری قوت کے ساتھ ایک آواز بن کر ی...
14/02/2026

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اگلے ماہ تاریخ رقم ہو؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ پاکستان اپنی پوری قوت کے ساتھ ایک آواز بن کر یومِ القدس کی ریلی میں شریک ہو؟ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی تعداد، اپنی شعوری طاقت اور اپنے اجتماعی وقار کو پہچانیں۔ اگر 5 کروڑ افراد ایک پرچم تلے، ایک مقصد کیلئے، ایک صف میں کھڑے ہو جائیں تو یہ صرف ریلی نہیں رہتی یہ تاریخ بن جاتی ہے۔ ہم تمام علما، قائدین، تنظیموں اور ملت کے درد رکھنے والے افراد سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ ذاتی، تنظیمی یا گروہی شناختوں سے بالاتر ہو کر صرف ملت جعفریہ پاکستان کے نام پر مشترکہ اور متحد یوم القدس ریلی کا انعقاد کریں۔ نہ الگ الگ بینرز، نہ جداگانہ پلیٹ فارم صرف ایک ملت، ایک پیغام، ایک آواز۔ کیونکہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔ جب ہم بکھرتے ہیں تو کمزور دکھائی دیتے ہیں، اور جب ہم جڑتے ہیں تو دنیا ہماری طرف متوجہ ہوتی ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر وحدت کا عملی نمونہ پیش کریں۔ یہ مہم کسی شخص یا تنظیم کے خلاف نہیں، بلکہ ملت کے حق میں ہے۔یہ پیغام کسی کو نیچا دکھانے کیلئے نہیں، بلکہ سب کو ایک صف میں کھڑا کرنے کیلئے ہے۔

ایک ملت، ایک ریلی، ایک آواز

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کو وفاقی وزارت ملنے پر مبارک باد پیش اور سعودی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں...
14/02/2026

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کو وفاقی وزارت ملنے پر مبارک باد پیش اور سعودی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ جناب فہد آل سیف کو وفاقی وزیر مالیات و سرمایہ کاری مقرر کیا گیا ہے، جو ملک کے مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ماہر ہیں ۔ واضح رہے ایران میں اہلسنت آبادی 5 فیصد ہے لیکن نیول چیف اہلسنت مسلمان سمیت رہبر معظم کو چننے و برطرف کرنے والی اعلی شوری کونسل میں دو اہلسنت نمائندے موجود ہیں ۔ جبکہ سعودی عرب میں 12 فیصد شیعہ مسلمان ہیں جنہیں اکثر سزائے موت سمیت مذہبی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سعودی حکومت اب تیزی سے شدت پسند وہابی سلفی نظریات سے تائب ہوکر اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے حال ہی میں ایران کے حق میں متعدد بیانات سمیت انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارک باد سے ظاہر ہوتا ہے ۔ سعودی عرب و ایران عالم اسلام کے دو عظیم بازو میں تاریخی اختلافات تقریباً ختم ہوچکے ہیں جن سے اہلسنت و شیعہ مسلمانوں کو دنیا بھر میں فائدہ حاصل ہورہا ہے

14/02/2026

ایسٹ فرنٹ میں شمولیت کیلئے واٹس اپ میسج کریں
+923007298999

کراچی : ایسٹ فرنٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات سحر و افطار عالمی مزاحمتی ہیروز کے ہمراہ منائیے۔بائیں سے دائیں جانب ...
14/02/2026

کراچی : ایسٹ فرنٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات سحر و افطار عالمی مزاحمتی ہیروز کے ہمراہ منائیے۔

بائیں سے دائیں جانب :
1: شہید نمر باقر نمر- مقبوضہ حجاز
2: شہید اسماعیل ہانیہ-فلسطین غزہ
3: شہید عماد مغنیہ-لبنان
4: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری - پاکستان
5: شہید یحیی سنوار - فلسطین غزہ
6: علامہ ابراہیم زکزکی - نائیجیریا
7:شہید موسی الصدر - لبنان
8: شہید ابرہیم رئیسی - ایران
9: شہید سید حسن نصر اللہ - لبنان
10: رہبر معظم سید علی خامنہ ائ - ایران
11: امام سید علی موسوی خمینی رح - ایران
12: آیت اللہ سید علی سیستانی - عراق
13: شہید جنرل قاسم سلیمانی - ایران
14: شہید قائد عارف الحسینی - پاکستان
15: شہید مہدی المہندس - عراق
16: شہید سید ہاشم صفی الدین - لبنان
17: آیت اللہ عیسی قاسم - بحرین
18: سردار عبد المالک بدرالدین الحوثی - یمن
19: قائد سید ساجد علی نقوی - پاکستان
20: آیت اللہ نعیم قاسم - لبنان
21: شہید جنرل مصطفیٰ چمران - ایران

اس تمام تر تفصیلات میں اتحاد بین المسلمین ، اتحاد بین المومنین کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔
ایسٹ فرنٹ میں شمولیت کیلئے واٹس اپ انباکس کریں : +923007298999

غیر آئینی خطہ گلگت بلتستان و پاکستان کیلئے لازوال قربانیوں کی داستان وطن کی حفاظت صرف ہتھیاروں سے نہیں ہوتی، بلکہ اُن دل...
13/02/2026

غیر آئینی خطہ گلگت بلتستان و پاکستان کیلئے لازوال قربانیوں کی داستان

وطن کی حفاظت صرف ہتھیاروں سے نہیں ہوتی، بلکہ اُن دلوں سے ہوتی ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سرحدوں پر کھڑے ہوتے ہیں۔ 2021 سے 10 فروری 2026 تک پاک فوج کے 3141 جوان اور افسران نے جامِ شہادت نوش کیا۔ جب ان اعداد و شمار کو پاکستان کی مجموعی آبادی اور صوبہ وار تناسب کے ساتھ دیکھا جائے تو ایک نہایت معنی خیز حقیقت سامنے آتی ہے۔
پنجاب اپنی آبادی کے مطابق متوازن حصہ ادا کر رہا ہے۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی قربانیاں بھی قابلِ احترام ہیں، اگرچہ تناسب مختلف ہے۔ مگر اصل توجہ اُن سرحدی خطوں پر جاتی ہے جو آبادی میں چھوٹے، مگر کردار میں بڑے ہیں: آزاد جموں و کشمیر اور بالخصوص گلگت بلتستان۔ آزاد کشمیر کی آبادی قومی تناسب کا تقریباً ڈیڑھ سے دو فیصد ہے، مگر شہداء میں اس کا حصہ سات فیصد سے زائد بنتا ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ یہ خطہ اپنی آبادی سے کئی گنا بڑھ کر دفاعِ وطن میں شریک ہے۔
لیکن گلگت بلتستان کی داستان اس سے بھی زیادہ گہری ہے۔ اس کی آبادی قومی مجموعے کا ایک فیصد سے بھی کم ہے، مگر شہداء کا حصہ پانچ فیصد سے زائد ہے۔ فی کس تناسب سے دیکھا جائے تو گلگت بلتستان سب سے آگے ہے۔ یہ محض عسکری خدمت کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک تاریخی جدوجہد کی تسلسل ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے 1947 میں ڈوگرہ راج کے خلاف اپنی مدد آپ کے تحت بغاوت کر کے آزادی حاصل کی۔ یہ آزادی کسی بیرونی فوج نے تحفے میں نہیں دی، بلکہ مقامی جوانوں اور عوامی قیادت نے قربانی دے کر حاصل کی۔ اس خطے نے اپنی سرزمین کو خود آزاد کرایا اور پھر پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا۔ اس پس منظر میں ان کی قربانیاں دوہری نوعیت رکھتی ہیں: پہلے آزادی کیلئے جدوجہد، پھر دفاعِ وطن کیلئے مسلسل خدمت۔ پہاڑوں میں بسنے والے ان لوگوں کیلئے فوج صرف روزگار نہیں، روایت ہے؛ صرف پیشہ نہیں، عزت ہے؛ صرف ذمہ داری نہیں، عہد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان سے فوج میں شمولیت کی شرح تاریخی طور پر بلند رہی ہے اور سرحدی محاذوں پر ان کا کردار نمایاں ہے۔ ایسے میں سوال صرف ترقیاتی پیکیج کا نہیں، بلکہ آئینی شناخت اور مکمل قومی شمولیت کا بھی ہے۔ اگر کوئی خطہ اپنی آبادی سے کئی گنا زیادہ قربانیاں دے، اپنی سرزمین خود آزاد کرے، اور دہائیوں تک دفاعی محاذ پر کھڑا رہے تو اس کا حق بنتا ہے کہ اسے مکمل آئینی حقوق حاصل ہوں۔
لہٰذا ضروری ہے کہ:
اوّل: گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں باقاعدہ نمائندگی دی جائے، تاکہ وہاں کے عوام کی آواز قومی قانون سازی میں شامل ہو۔
دوّم: اسے آزاد کشمیر کی طرز پر مکمل بااختیار سیٹ اپ دیا جائے، جس میں داخلی خودمختاری، منتخب حکومت کے وسیع اختیارات اور واضح آئینی حیثیت شامل ہو۔
سوّم: شہداء کے خطوں کیلئے خصوصی ترقیاتی و تعلیمی پیکیج کے ساتھ ساتھ آئینی اصلاحات کا روڈمیپ ترتیب دیا جائے۔
چہارم: 1947 کی آزادی کی جدوجہد کو قومی نصاب اور سرکاری سطح پر تسلیم شدہ تاریخی باب کے طور پر اجاگر کیا جائے، تاکہ نئی نسل کو معلوم ہو کہ یہ خطہ قربانیوں کی بنیاد پر قومی دھارے میں شامل ہوا۔
پنجم : گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل لا و میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کی جائیں۔
قربانی کا احترام صرف تمغوں سے نہیں ہوتا؛ انصاف سے ہوتا ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے آبادی سے بڑھ کر حصہ ڈالا ہے، مگر گلگت بلتستان نے اپنی آزادی خود حاصل کر کے اور پھر مسلسل قربانیاں دے کر ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ اب ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اعتماد کا جواب آئینی شمولیت، پارلیمانی نمائندگی اور بااختیار نظام کے ذریعے دے۔یہ اعداد و شمار سرد نہیں ہیں؛ یہ ایک تاریخی امانت ہیں۔ اور امانت کا تقاضا یہی ہے کہ جو خطہ سرحد پر سب سے آگے کھڑا ہو، وہ آئینی حقوق میں بھی پیچھے نہ رہے۔

شیعہ سنی اتحاد ہی اس سرزمین کی اصل طاقت ہے، اور یہی وہ قوت ہے جو عالمی استعمار، خصوصاً امریکہ اسرائیل اور جی ایچ کیو، کے...
07/02/2026

شیعہ سنی اتحاد ہی اس سرزمین کی اصل طاقت ہے، اور یہی وہ قوت ہے جو عالمی استعمار، خصوصاً امریکہ اسرائیل اور جی ایچ کیو، کے ناپاک عزائم کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

06/02/2026

بیروت: پاکستان میں مسجد پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے حزب اللہ کا جاری کردہ بیان:

حزب اللہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسجدِ خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران تکفیری دہشت گردی کے ہاتھوں انجام پانے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔یہ بزدلانہ حملہ ایک بار پھر اس گمراہ تکفیری فکر کی حقیقت کو آشکار کرتا ہے جو خون کے پیاسے قاتلوں کے گروہوں کو جمع کرتی ہے اور ہر اس شخص کو کافر قرار دیتی ہے جو ان کے نظریات و افکار سے اختلاف رکھتا ہو۔ یہ فکر آج بھی ایک خطرناک آلہ ہے جسے جب چاہا عالمی استکبار اور اس دنیا کے طاقت کے پجاری استعمال کرتے ہیں تاکہ فتنہ و فساد پھیلایا جائے، ریاستوں اور معاشروں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے اور ان کے امن و استحکام کو تباہ کیا جائے۔حزب اللہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ دہشت گرد فکر کسی ایک طبقے کو نشانہ نہیں بناتی بلکہ ہر اس شخص کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے جو باطل کے مقابلے میں حق کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، چاہے اس کا دین، جنس یا نسل کچھ بھی ہو۔ اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ تمام عرب اور اسلامی ممالک سیکورٹی، فکری، آگاہی، ثقافتی اور دینی تمام محاذوں پر مکمل تعاون کریں تاکہ اس مجرمانہ فکر کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور ان قاتلوں اور مجرموں کو ہماری سوسائٹیوں اور ممالک سے نکالا جا سکے۔حزب اللہ شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لیے رحمت، زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی اور پاکستانی عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتا ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eastfront Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share