
13/09/2025
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو خالی کرنے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سے پہلے کے احکامات پر فلسطینیوں نے یہ کہہ کر عمل نہیں کیا کہ ان کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ کئی ملکوں نے اس فیصلے کی مذمت کی تھی۔ اسرائیل انٹرنیشنل صحافیوں کو غزہ سے آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں دیتا۔ لیکن ہماری نامہ نگار لوُسی وِلیمسن اسرائیلی فوج کے ہمراہ جنوب میں واقع رفح میں زیر تعمیر امدادی سامان کی تقسیم کا نیا مرکز دیکھنے کے لیے گئیں۔ اس دوران ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔ انھوں نے یہ رپورٹ بھیجی ہے۔
سورس بی بی سی نیوز