Karachi Digital Network

Karachi Digital Network Karachi Digital Network

*شام کے صوبے حمص میں ایک علوی اکثریتی علاقے کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں ...
26/12/2025

*شام کے صوبے حمص میں ایک علوی اکثریتی علاقے کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔*

مقامی حکام کے مطابق دھماکا نماز کے دوران پیش آیا جس سے مسجد اور اطراف کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوراً بعد مسجد اور اس کے گردونواح کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش حملہ آور کی کارروائی یا مسجد میں پہلے سے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے باعث ہو سکتا ہے، تاہم حتمی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کی جائے گی۔

تاحال کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جبکہ سکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K/1544

*واشنگٹن نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور انہیں...
26/12/2025

*واشنگٹن نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور انہیں اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔*

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور عرب ممالک کو ممکنہ امن عمل سے دور کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اعلیٰ سطحی ذرائع نے اسرائیلی حکومت، خصوصاً وزیر دفاع یسرائیل کاتز کے حالیہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور علاقائی تعاون کو متاثر کر رہے ہیں۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K/1540

25/12/2025

Sindh Governor Kamran Tessori & CM Murad Ali Shah Speak to Media - Karachi Digital Network

25/12/2025

🔴LIVE - Quaid-e-Azam Birth Anniversary - Guard Changing Ceremony at Mazar-e-Quaid |Karachi Digital Networkk

*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔*جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اع...
24/12/2025

*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔*

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہوگی۔ آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعرات 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K/1539

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 9 ہزار 500 ہے جنہیں ایک سال تک ملازمت کا تحفظ دینا ہوگا اور پ...
23/12/2025

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 9 ہزار 500 ہے جنہیں ایک سال تک ملازمت کا تحفظ دینا ہوگا اور پی آئی اے کی یومیہ آمدن 600 سے 800 ملین روپے کے درمیان ہے، جنوری سے جون 2025 کے دوران پی آئی اے کی آمدن 112 ارب روپے رہی ہے۔

حکومت نے پی آئی اے کے 75 فیصدحصص فروخت کر دیے ہیں جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصدحصص خریدنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔

حکومت نے پی آئی اے کے کامیاب خریدار کو متعدد اہم سہولیات دی ہیں، جس کے مطابق نئے جہازوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا، پی آئی اے کے ایف بی آر اور ایوی ایشن واجبات خریدار ادا نہیں کرے گا، جبکہ پی آئی اے کو ایف بی آر کے 26 ارب اور ایوی ایشن کے 7 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

عارف حبیب کنسورشیم کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں قومی ایئرلائن کے دفاتر سمیت کل 5 جائیدادیں فروخت کی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے خریدار عارف حبیب کنسورشیم فوری طور پر حکومت پاکستان کو 10 ارب 12 کروڑ روپے ادا کرے گا جبکہ بقایا رقم پی آئی اے کی بہتری پر ہی خرچ کی جائے گی۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

22/12/2025

کراچی میں انسانیت کی ایک شاندار مثال — ‘One Man Ambulance’
ایک فرد، ایک ایمبولینس، اور بے زبان جانوروں کے لیے امید کی کرن۔

watch full video on youtube

https://youtu.be/tr4Ikzx3vyA

*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافقین دھرنے دیکر عوام کو پریشان کرتے ہیں، یہ سڑکیں انکے والد کی نہیں، ہم ن...
20/12/2025

*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافقین دھرنے دیکر عوام کو پریشان کرتے ہیں، یہ سڑکیں انکے والد کی نہیں، ہم نے کارروائی کی تو یہ روئیں گے۔
*
ضلع وسطی خمیسو گوٹھ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز ہونے والے جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑکیں تمہارے والد صاحب کی نہیں کہ تم انہیں بلاک کرکے عوام کو پریشان کرتے ہو، نمائش چورنگی، شاہراہ فیصل اور دیگر اہم سڑکوں کو بند کیا گیا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ سڑکیں بلاک کرکے عوام کو تکلیف دیتے رہو، ہم نے کارروائی کی تو یہ روئیں گے، ایک بندہ تو لاہور بھاگ گیا ہے باقی بھی بھاگ جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پورے شہر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں مگر منافقین صرف جل سکتے ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے۔ کراچی کسی کے والد کا شہر نہیں جو استعفیٰ دے دوں، پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں۔ اختیارات ہونے کے بعد روڈ کٹنگ لینے کے بعد لوگ مسائل حل نہیں کرتے، رکشوں کے پیچھے بینرز لگوانے کے بجائے عملی طور پر کام کرکے دکھایا جارہا ہے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

*عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔*بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے...
20/12/2025

*عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔*

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 338ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 56ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے بڑھ کر 3لاکھ 91ہزار 085روپے کی سطح پر آگئی۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaiPO7O2phHPY3VUAM3K

راولپنڈی کے علاقے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات اہلکار صبح سویرے گاڑیوں کو روک کر مبینہ کرپشن میں ملوث ...
19/12/2025

راولپنڈی کے علاقے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات اہلکار صبح سویرے گاڑیوں کو روک کر مبینہ کرپشن میں ملوث نکلا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے سوشل میڈیا پر پولیس کانسٹیبل کی بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے پر نوٹس لیتے پوئے اعظم نامی اہلکار کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ویڈیو میں باوردی اہلکار کو گاڑی کو روکے کھڑا اور ڈرائیور سے مخاطب ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہلکار کہتا ہے کہ ’’روز بے وقوف بنا جاتے ہو آج کیا کرو گے، چلو صبح صبح چائے پانی دو گے آج تو، پہلے بھی کتنی بار چھوڑا ہے فری میں۔‘‘
اہلکار ڈرائیور سے کہتا ہے کہ ’’روز ہم نے مہربانی کرنی ہے، 10 دن بعد ملے او فر فی یاوں یاوں کرتے ہو۔‘‘

ویڈیو منظر عام پر آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محکمانہ وقار کو مجروح کرنے والا ہم میں سے نہیں، کڑا احتساب کریں گے، بدعنوانی یا اختیارات سے تجاوز قطعاً برداشت نہیں، افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔

https://youtube.com/shorts/XUOLOBdnhG0?feature=share

18/12/2025

کراچی اورنگی ٹاؤن بنارس پل پر پوليس کی کاروائی دو ڈکیت گرفتار اسلحہ برآمد ،پولیس


16/12/2025

Afaq Ahmed Press Conference | 16 December Black Day | Saqoot-e-Dhaka

Address

Tauheed Commercial, 25th Street, 34C, Clifton
Karachi
74400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Digital Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share