Girls empowerments Hubs

  • Home
  • Girls empowerments Hubs

Girls empowerments Hubs "Welcome to the Girls Empowerment Hub! We provide support, resources, and a community to inspire confidence and help every girl reach her full potential.

Together, we rise, lead, and empower each other. "

ہائے نصیبوں کے ہاتھوں ٹوٹی ہوئی بیٹیوں پر کوئ ترس نہیں کھاتا انہی آپنے حصے کی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے
24/07/2025

ہائے نصیبوں کے ہاتھوں ٹوٹی ہوئی بیٹیوں پر کوئ ترس نہیں کھاتا
انہی آپنے حصے کی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے

میں نے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کا پوڈکاسٹ سنا جس میں وہ کہہ رہے تھے:"اللہ نے عورت کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ استقبال ک...
16/05/2025

میں نے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کا پوڈکاسٹ سنا جس میں وہ کہہ رہے تھے:
"اللہ نے عورت کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ استقبال کرے، اور جو کچھ بھی آپ عورت کو دیتے ہیں، وہ اسے قبول کرتی ہے، اسے دوگنا کرتی ہے، اور آپ کو دوبارہ واپس کرتی ہے۔ اگر آپ اسے نطفہ دیں گے، تو وہ اسے نطفہ کی صورت میں واپس نہیں کرے گی، بلکہ اسے دوگنا کرکے آپ کو بچہ دے گی۔ اگر آپ اسے ایک گھر دیں گے، تو وہ اسے دوگنا کرکے آپ کو مسکن دے گی۔ اگر آپ اسے سبزیاں اور پھل دیں گے، تو وہ آپ کو کھانا دے گی۔ اور اگر آپ اسے مایوسی دیں گے، تو وہ اسے دوگنا کرکے آپ کو کئی گنا زیادہ واپس دے گی۔"

اور آخر میں انہوں نے ایک بہت معبر جملہ کہا:
"اگر آپ کو وہ پسند نہیں آ رہا جو آپ کو مل رہا ہے، تو آپ کو وہ بدلنا ہوگا جو آپ دے رہے ہیں۔"
عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔

💞میں نے بڑھتی عمر کے ساتھ یہ بھی سیکھا کہ ،،،جب میرے پاس دونوں راستے ناپسندیدہ رہ جائیں تو میں تیسرا راستہ کھود کر بنا س...
26/04/2025

💞میں نے بڑھتی عمر کے ساتھ یہ بھی سیکھا کہ ،،،

جب میرے پاس دونوں راستے ناپسندیدہ رہ جائیں تو میں تیسرا راستہ کھود کر بنا سکتی ہوں۔


"Believe in yourself, turning your dreams into reality is your right. Every girl has the power within her to change the ...
01/04/2025

"Believe in yourself, turning your dreams into reality is your right. Every girl has the power within her to change the world."


This Eid بہترین اور خوبصورت سوٹ پہنیں، مہندی لگائیں،  چوڑیاں پہنیں  ، میٹھا کھائیں،  اپنے بڑے بزرگوں سے دعائیں لیں ، رشت...
31/03/2025

This Eid
بہترین اور خوبصورت سوٹ پہنیں، مہندی لگائیں، چوڑیاں پہنیں ، میٹھا کھائیں، اپنے بڑے بزرگوں سے دعائیں لیں ، رشتہ داروں کے گھر جائیں اور کزنز کے ساتھ انجوائے کریں ۔♥️
Eid is a saccharine offering from Allah to us. So spend it wisely ۔

30/03/2025

Welcome to Girls Empowerment Hub! This is a space where we help girls grow, learn, and believe in themselves. Through support, fun activities, and advice, we make sure every girl feels confident and ready to take on the world. Join us to be part of a positive, empowering community!

‏• _*♡⁩- : زندگی کسی کی بھی شہزادیوں والی نہی ہوتی ، اپنا محل خود بنانا پڑتا ہے ، خود کو شہزادی خود بنانا پڑتا ہے ، کبھی...
29/03/2025

‏• _*♡⁩- : زندگی کسی کی بھی شہزادیوں والی نہی ہوتی ، اپنا محل خود بنانا پڑتا ہے ، خود کو شہزادی خود بنانا پڑتا ہے ، کبھی اچھا بن کر ، کبھی ڈھیٹ بن کر ، کبھی خود غرض بن کر

Teenager Zunaira Qayyum has been appointed as the United Nations International Children's Emergency Fund's (Unicef) Yout...
21/03/2025

Teenager Zunaira Qayyum has been appointed as the United Nations International Children's Emergency Fund's (Unicef) Youth Advocate for Climate Action and Girls' Empowerment.

Zunaira's appointment was announced "Breathe Pakistan Climate Conference" highlighting her remarkable work as a champion for climate action and child rights.

The 14-year-old hails from Balochistan and has represented Pakistan's youth at national and international forums, including COP 29.

Her research on the impacts of climate change-induced floods on girls’ secondary education in Hub, Balochistan, was recognised as one of the winners of the Unicef Policy Research Challenge in 2023.

Zunaira's passion for advocacy has led her to train adolescents in Hub, Balochistan, using Unicef's Youth Advocacy Guide where she was involved in policy engagement, research and network building for campaigns.

Her dedication to creating positive change has inspired many, and her appointment as Unicef Youth Advocate is a testament to her hard work.

"The climate crisis poses one of the biggest challenges we have ever faced, but when I listen to Zunaira and the children of Pakistan, I find hope and inspiration for the future,” said Abdullah Fadil, Unicef Representative in Pakistan.

"We must do more to empower children and young people with opportunities to lead, act, and help this country prosper," he added.

The appointment comes at a critical time, as children in Pakistan face increasing threats from climate change and destructive weather events.

Children in the country face increasing threats from climate change and destructive weather events including floods, droughts and heatwaves. Climate change is also deepening the learning crisis and threatening children’s ability to learn.


My Dear younger self ❤️کبھی کبھی، میں سوچتی ہوں کہ اگر وقت کا سفر ممکن ہوتا تو میں پلٹ کر تم سے ملتی۔ تمہیں دیکھتی، تمہا...
20/03/2025

My Dear younger self ❤️
کبھی کبھی، میں سوچتی ہوں کہ اگر وقت کا سفر ممکن ہوتا تو میں پلٹ کر تم سے ملتی۔ تمہیں دیکھتی، تمہاری آنکھوں میں جھانکتی، جہاں ہزاروں سوال ہوتے اور بے شمار خواب۔ تمہاری الجھنوں کو پڑھتی، تمہارے خوف کو محسوس کرتی، اور تمہارے دل پر ہاتھ رکھ کر کہتی:
"ڈرو مت۔"
زندگی کا سفر سیدھا اور ہموار نہیں ہوتا۔ یہ کبھی دھوپ تو کبھی چھاؤں، کبھی کہر میں لپٹی صبح تو کبھی گلابی شام جیسا ہوتا ہے۔

تم غلطیاں کرو گی ، گر جاؤ گی ، ٹوٹو گی ،
مگر سنو، یہ سب ہونا ضروری ہے۔
کیونکہ انہی لمحوں میں تم خود کو سمجھو گی ،
انہی تجربات سے تم وہ بنو گی جو تمہیں بننا ہے۔

میں تمہیں دیکھ سکتی ہوں _ وہ چمکتی آنکھیں، جن میں خواب بستے ہیں، وہ نادانی بھری مسکراہٹ، جو ہر دکھ سے انجان ہے، اور وہ دل، جو ہر چیز کو سچ مان لیتا ہے۔
تم زندگی کو بے حد خوبصورت سمجھتی ہو، اور یہ یقین ہی تمہاری سب سے بڑی طاقت ہے۔

لیکن سنو، زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوگی۔
کچھ خواب ٹوٹیں گے، کچھ لوگ بچھڑیں گے، کچھ راستے بند ملیں گے، اور کچھ سوال ہمیشہ سوال ہی رہیں گے۔
لیکن یہ سب تمہیں توڑنے کے لیے نہیں، بلکہ تمہیں سنوارنے کے لیے ہوگا۔ ہر درد، ہر آزمائش تمہارے اندر ایک نیا رنگ بھرے گی، ایک نئی روشنی جگائے گی۔

تم آج جو بھی ہو، وقت تمہیں اس سے کہیں زیادہ مضبوط، کہیں زیادہ گہرا، اور کہیں زیادہ خوبصورت بنا دے گا۔

میں جانتی ہوں، تم ہمیشہ ہر چیز کو شدت سے محسوس کرتی ہو۔ ہر خوشی تمہیں بےحد گہری لگتی ہے، اور ہر دکھ تمہارے اندر کہیں دیر تک ٹھہر جاتا ہے۔
تم سوچتی ہو کہ زندگی کو مکمل طور پر سمجھ لینا چاہیے، ہر جواب ابھی مل جانا چاہیے، ہر خواب فوراً پورا ہونا چاہیے۔ مگر زندگی ایسے نہیں چلتی۔

کچھ حقیقتیں وقت کے ساتھ کُھلتی ہیں، کچھ سوال ہمیشہ سوال ہی رہ جاتے ہیں، اور کچھ خواب پورے نہ ہونے کے باوجود تمہیں مکمل کر دیتے ہیں۔

جو دل میں آئے، وہ کہنے سے مت ڈرنا، جو کرنا چاہو، اسے آزمانے سے مت گھبرانا۔ دنیا کو اپنی شرائط پر جینا سیکھو، دوسروں کی توقعات پر نہیں ۔

تم دوسروں کی آنکھوں میں اپنے لیے محبت تلاش کرتی ہو، مگر ایک دن تمہیں احساس ہوگا کہ سب کی نظر میں اچھا بننے کی کوشش میں تم خود کو کھو رہی ہو۔ یہ دنیا کبھی بھی تمہیں پوری طرح قبول نہیں کرے گی، اور نہ ہی تمہیں ہر کسی کے دل میں جگہ بنانے کی ضرورت ہے۔
کچھ لوگ آ کر چلے جائیں گے، کچھ تمہاری باتوں کو نہیں سمجھیں گے، اور کچھ تمہاری محبت کو محسوس کرنے سے قاصر رہیں گے—اور یہ سب ٹھیک ہے۔ کیونکہ جو لوگ تمہارے ہونے کی روشنی کو دیکھ سکیں گے، وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ رہیں گے۔

سنو ، کبھی خود کو دوسروں سے کم نہ سمجھنا۔
ہر ایک کا سفر الگ ہوتا ہے، ہر ایک کی اپنی کہانی ہوتی ہے۔ تمہیں جلدی نہیں کرنی ، تم بس اپنی رفتار سے چلتی جاؤ۔

اور ہاں، جو تمہارا دل کہتا ہے، اسے نظرانداز مت کرو۔ لوگ بدل جائیں گے، حالات بدل جائیں گے، مگر جو سچ تمہارے اندر بسا ہے، وہ ہمیشہ تمہارا اپنا رہے گا۔

تمہیں لگتا ہے کہ اگر تم نے غلطی کی، تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔
مگر یاد رکھو، غلطیاں زندگی کا حصہ ہیں، اور اکثر یہی وہ موڑ ہوتے ہیں جہاں تم خود کو نئے زاویے سے دیکھنے لگتی ہو۔ جو کچھ تمہیں آج نقصان لگ رہا ہے، کل وہی تمہاری سب سے بڑی طاقت بن سکتا ہے۔
ہر درد، ہر ناکامی، ہر چھوٹ جانے والا موقع تمہیں وہ سبق سکھائے گا جو کتابوں میں نہیں لکھے۔
تم سیکھو گی کہ زندگی ہمیشہ کامیابی کے لمحوں میں نہیں، بلکہ ان دنوں میں بھی بسی ہوتی ہے جب تمہارے پاس کچھ نہیں ہوتا، سوائے امید کے۔

اور سب سے اہم بات، خوش رہنا مت بھولنا۔
دوسروں کی خوشی کے لیے خود کو مت بھلانا۔
ہر کسی کو خوش کرنا ضروری نہیں، لیکن خود کو خوش رکھنا بہت ضروری ہے۔ اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو سنبھال کر رکھنا، وہی تمہیں سب سے تاریک دنوں میں روشنی دیں گی۔
چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرنا سیکھو۔ بارش کی بوندوں میں، کسی معصوم مسکراہٹ میں، کسی خاموش شام میں، کسی پسندیدہ کتاب کے صفحے میں۔ زندگی کا حسن انہی لمحوں میں چھپا ہے، بس تمہیں انہیں محسوس کرنا آنا چاہیے۔

کبھی کبھی خود کو وقت دینا۔
ہر چیز کو جلدی میں سمیٹنے کی ضرورت نہیں۔
بیٹھو، سانس لو، آسمان کو دیکھو، ہوا کو محسوس کرو۔ دنیا بہت بڑی ہے، اور تمہاری کہانی صرف یہاں تک محدود نہیں ہے۔
جو چیز تمہارے لیے بنی ہے، وہ تم تک آ ہی جائے گی، بس خود کو کمزور مت سمجھنا۔

اور یاد رکھو، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ جو تمہارے لیے ہے، وہ کسی نہ کسی طرح تم تک ضرور پہنچے گا۔
بس اپنے دل پر یقین رکھنا، اپنی محنت پر بھروسا رکھنا، اور زندگی کو بہنے دینا—
جیسے ہوا درختوں میں سرگوشی کرتی ہے، جیسے دریا اپنی روانی میں ہر کنارے کو چھوتا ہے، جیسے سورج ہر صبح نئے رنگ بکھیرتا ہے۔
تو،
My Dear Younger Self
میں تمہیں یقین دلاتی ہوں کہ وقت تمہیں وہ سب دے گا جس کی تمہیں ضرورت ہے، چاہے وہ محبت ہو، سکون ہو، یا خود کو مکمل طور پر جاننے کا احساس۔ بس خود پر یقین رکھو، کیونکہ تمہارے اندر جو روشنی ہے، وہ کسی بھی اندھیرے سے زیادہ طاقتور ہے۔

اور جب تم ایک دن رک کر اپنی زندگی کو دیکھو گی، تمہیں احساس ہوگا کہ ہر درد، ہر خوشی، ہر ٹھوکر اور ہر کامیابی نے تمہیں وہی بنایا ہے جو تم بننے کے لیے آئی تھی۔
زندگی کا ہر لمحہ تمہیں تراش رہا تھا، سنوار رہا تھا۔
بس خود پر بھروسا رکھنا، اپنی روشنی کو مدھم مت ہونے دینا، اور یاد رکھنا—
تمہاری کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی،
سب سے خوبصورت باب ابھی باقی ہے۔

محبت، امید اور یقین کے ساتھ،

"A strong woman is unstoppable. Let’s break barriers together! 💪
19/03/2025

"A strong woman is unstoppable. Let’s break barriers together! 💪

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Girls empowerments Hubs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share