Karachi Daily Updates

Karachi Daily Updates "سچ کی آواز کراچی کی"

17/05/2026

‏ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔یکم ذوالحج کل بروز پیر۔عید الاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔
‏تمام مسلمانوں کو حج اور عید کا چاند مبارک۔

16/05/2026

🚨 عدالت میں بڑا انکشاف!
منشیات فروش انمول عرف پنکی نے سماعت کے دوران چیخ چیخ کر دعویٰ کیا کہ اُس پر “بنی گالہ” سے متعلق جھوٹا بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
عدالت میں دیے گئے اس بیان کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بحث تیز ہوگئی۔ ⚖️🔥

15/05/2026

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی

12/05/2026

🚨🔥 کراچی فائر الرٹ 🔥🚨

کراچی کے علاقے لکھانی مارکیٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بیسمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ انکلیسریا اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ مارکیٹ میں فرنیچر کا کام ہونے کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کی، جبکہ گہرے دھوئیں اور اندھیرے نے ریسکیو آپریشن کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ حکام کے مطابق تاحال کسی کے پھنسنے کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن احتیاط کے ساتھ سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر آغا خان سوئم روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر شہر میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر فوری توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔ 🚒⚠️

11/05/2026

☀️ کراچی شہر میں کل گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان، نمی زیادہ اور ہوائیں کم ہونے سے صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک شدید حبس رہے گا۔ 🌡️ درجہ حرارت 36-38 ڈگری جبکہ محسوس شدہ گرمی 44-46°C یا زائد ہوسکتا ہے۔

08/05/2026

‏پیٹرول 15 روپے جبکہ ڈیزل 14.92 پیسے مہنگا کر دیا گیا

08/05/2026

حکومت عوام کو کوئی فائدہ نہیں دے گی۔ petrol prices

⛽ پیٹرول اور ڈیزل بم گرا دیا گیا!ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ۔عوام پہلے ہی مہنگائی، بجل...
08/05/2026

⛽ پیٹرول اور ڈیزل بم گرا دیا گیا!
ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ۔
عوام پہلے ہی مہنگائی، بجلی اور گیس کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اب سفر کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ 💔
#مہنگائی

📰 کراچی میں مہنگائی بے قابو، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہمہنگائی نے جینا مشکل کر دیا 😓سبزی ہو یا پھل، سب کچھ مہنگا 🍅...
06/05/2026

📰 کراچی میں مہنگائی بے قابو، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا 😓
سبزی ہو یا پھل، سب کچھ مہنگا 🍅🥔
عوام آخر کب تک برداشت کرے؟

کراچی میں مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اخراجات پورے کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی کی موجودہ لہر میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

Address

Karachi
74800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Daily Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share