08/08/2026
قوم نے ہماری قربانیوں کو بھلا دیا ہے۔ ہمارے لیجنڈز، سر سید احمد خان، محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کو بھلا دیا گیا۔ پاکستان بنانے سے لے کر پاکستان کی تعمیر و ترقی تک، لیاقت علی خان نے بغیر قرضے کے اور غداروں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کا بھی اہم کردار رہا۔ اور پاکستان کی عدلیہ ہمیشہ سے آئین، قانون اور انصاف کے لیے سب سے آگے رہی ہے۔
آخر عوام ہم سے کیا چاہتی ہے؟ یہ ریاست ہمیں تنخواہ بھی نہیں دیتی۔ شاید ٹی وی اور میڈیا پر ہمارے اتنے چرچے نہیں ہوتے، لیکن جب تاریخ لکھی جائے گی، جب یہ تاریخ پڑھی جائے گی، تو تاریخ ہمیشہ ہر وکیل کو اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔