Muhammad Taha Khan

  • Home
  • Muhammad Taha Khan

Muhammad Taha Khan ماہانہ بیمہ کارمیگزین انشورنس سے وابستہ لاکھوں افراد ?

سیلز اور مارکیٹنگ والوں کے لیے یہ بہترین کتابیں ہیں۔ جو انشورنس کے حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔ انشورنس کے پروفیشن کو جوائن ...
03/02/2025

سیلز اور مارکیٹنگ والوں کے لیے یہ بہترین کتابیں ہیں۔ جو انشورنس کے حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔ انشورنس کے پروفیشن کو جوائن کرنے والے نوجوانوں کے لیے بہترین گائیڈ، اگر آپ اپنی ٹیم میں تحریک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انھیں سکھانا چاہتے ہیں تو اس سے شاندار کتابیں آپ کو نہیں ملیں گی۔ کیونکہ اردو میں اوریجنل کانٹینٹ موجود نہیں دیگر کتابیں انگریزی سے ترجمہ ہیں، جو ہمارے حالات کا احاطہ نہیں کرتی۔ کتاب منگوانے کے لیے ایک واٹس اپ میسیج ہی کافی ہے۔ یہ رعایتی قیمت ہے جو محدود مدت کے لیے ہے۔ ڈاک خرچ دو سو روپے اس کے علاوہ ہے۔ جو دوست کتاب منگوانا چاہتے ہیں۔ 1000 روپے ہمارے موبی کیش اکاونٹ 03072012900 میں رقم جمع کرادیں اور ہمیں واٹس اپ 03122220939 پر اپنا ایڈریس بھیج دیں۔

بیمہ کار دیدہ زیب خوبصورت آفسٹ پیپر پر شائع ہونے والا انشورنس کا واحد جریدہ آپ بھی اپنی خبریں اور تصاویر اس میں شائع کرا...
24/10/2024

بیمہ کار دیدہ زیب خوبصورت آفسٹ پیپر پر شائع ہونے والا انشورنس کا واحد جریدہ آپ بھی اپنی خبریں اور تصاویر اس میں شائع کراسکتے ہیں، رابطہ 03122220939

ماہ ستمبر کے شمارے میں یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے، اس رسالے میں آپ کی خبریں اور تصاویر بھی نمایاں طور پر شائع ہوتی ہیں، رابطہ...
17/10/2024

ماہ ستمبر کے شمارے میں یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے، اس رسالے میں آپ کی خبریں اور تصاویر بھی نمایاں طور پر شائع ہوتی ہیں، رابطہ کیجیئے 0312220939

اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو کیسے آگے بڑھائیں، ان کی ہمت افزائی اور عزت افزائی کیسے کریں، انشورنس کے دوستوں کو بیمہ کار کے...
17/10/2024

اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو کیسے آگے بڑھائیں، ان کی ہمت افزائی اور عزت افزائی کیسے کریں، انشورنس کے دوستوں کو بیمہ کار کے اداریہ ہمیشہ ان کے جوش ہمت اور لگن کو بڑھاتے ہیں، اس رسالے کو اپنے ساتھیوں تک پہنچائیں ، ہمارے گروپ میں شامل ہوں واٹس اپ پر ہم آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔ رابطہ 03122220939

بیمہ کار  انشورنس  والوں اور انشورنس کا میگزین ہے، ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے۔ اگر آپ انڈسٹری کی خبروں اور اپ ڈیٹ س...
17/10/2024

بیمہ کار انشورنس والوں اور انشورنس کا میگزین ہے، ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے۔ اگر آپ انڈسٹری کی خبروں اور اپ ڈیٹ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو اس کے سالانہ خریدار بنیئے۔ واٹس اپ کیجئے۔ 03122220939

05/09/2024

اپنی پالیسی کے پرپوزل فارم میں درست معلومات دیں۔
عطا محمد تبسم
آپ نے اپنا انشورنس پروپوزل کیسے بھرا ہے؟کیا آپ نے خود پروپوزل فارم پر تفصیلات پڑھ کر ، انکو سمجھ کر معلومات دی ہیں۔ یا فارم پر صرف دستخط کر کے ایجنٹ کو دے دیا ہے،اور اسے دیگر باقی باتوں کا خیال رکھنے کو کہا ہے؟ اگر ہاں، تو یہ آپ نے یہ کوئی مستحسن اقدام نہیں کیا ہے، آپ نے معلومات دینے میں اور اپنی پالیسی کو جاننے میں جو سستی اور کوہتاہی کی ہے، وہ آپ کو مگیہ پڑ سکتی ہے۔ انشورنس ، میں معلومات بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ انشورنس کی پالیسی ایک معاہدہ ہے، جو بیمہ دار اور انشورنس کمپنی کے درمیان ہوتا ہے، انشورنس کمپنی بیمہ دار کی فراہم کردہ معلومات ہی کی بنیاد پر پالیسی جاری کرتی ہے، اگر بنیادی معلومات صحیح نہ ہوں ، تو یہ معاہدہ کالعدم ہوسکتا ہے، اور کلیم کی صورت میں انشورنس کمپنی پالیسی کے مطابق کلیم دینے سے بھی انکار کرسکتی ہے، اور اسے اس بات کا قانونی حق بھی حاصل ہوتا ہے۔
تجویز فارم میں اعلانات وہ بنیاد ہیں جس پر انشورنس کمپنیاں پالیسیاں تیار کرتی ہیں، یعنی خطرے کا اندازہ لگاتے ہیں اور اس خطرے کو پورا کرنے کے لیے پریمیم کا حساب لگاتے ہیں۔جب آپ انشورنس دستاویز پر دستخط کرتے ہیں، تو آپ اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ نے پالیسی کی تمام خصوصیات اور اس کے شرائط و ضوابط کو سمجھ لیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کو بعد میں یہ احساس ہوتا ہے کہ پالیسی آپ کو غلط طریقے سے فروخت کی گئی ہے، تو صارف کو عدالت یا انشورنس محتسب کے سامنے ثابت کرنا مشکل ہوگا۔ کیونکہ پالیسی دستاویزات پر اس کے دستخط ہوتے ہیں، اور وہ اس سے انکار نہیں کرسکتا کہ اس کے دستخط کے تحت جو معلومات دی گئی ہیں، وہ اس نے نہیں بلکہ ایجنٹ نے لکھی ہیں۔ اس لیے ، جب آپ دعویٰ دائر کرتے ہیں، تو بیمہ کنندہ یعنی کمپنی ان معلومات واعلانات کی صداقت کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ غلط معلومات فراہم کرنا یا حقائق کو بر خلاف معلومات دینے کی صورت میں ، کلیم مسترد کردیا جاتا ہے۔
"ایسے حالات میں جب پالیسی میں نامزد افراد کہتے ہیں کہ حقائق کو غلط بیان کیا گیا تھا یا اس کا اشتراک نہیں کیا گیا تھا۔ تو انشورنس میں ان کا بیاں کام نہیں آتا۔ اور انشورنس کمپنی یعنی بیمہ کنندہ اس مرحلے پر ان کی کوئی مدد کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ لہذا، یہ ضروری ہے کہ تجویز کنندہ، جو حقائق فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ان پہلوؤں کو ذہن میں رکھے۔ میں نے بہت سے کلیمز ایسے دیکھے ہیں، جو پالیسی فارم صحیح نہ بھرنے سے پالیسی ہولڈر مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لیے احتیاط کیجئے۔ اپناتبصرہ ضرور کریں

05/09/2024

دوستی ایسا ناتہ

یہ تعلق اور رابطے کی دولت ہے، اور ہر شخص کو ہمیشہ سچی دوستی میں موجود رابطے کی دولت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ: "سچے دوست وہ زیور ہیں جو آپ کو خوشیاں بانٹتے ہیں اور چیلنج سمجھ کر آپ کی مدد کرتے ہیں، یہ رشتے آپ کی زندگی کے اونچے نیچے، سرد و گرم، اور ادنیٰ و اعلی مقامات پر مشترکہ سفر پر مبنی ہوتے ہیں۔ اپنی زندگی کو ان طریقوں سے مالا مال کریں جنہیں پیسہ نہیں چھو سکتا، یہ ہنسی خوشی، مہم جوئی اور سکون کا ذریعہ ہیں، ایک سچا دوست وہ ہے جو آپ کے مالی حالات کے باوجود آپ کے ساتھ کھڑا ہو۔" دوستی پر آپ کا تجربہ اور مشاہدہ کیا کہتا ہے۔

05/09/2024

صحت
یہ انسان کی سب سے بڑی دولت ہے، اور کہاوت "صحت دولت ہے" ایک گہرا سچ ہے، کیونکہ کوئی بھی مالی رقم جسمانی صحت یا دماغی صحت والی زندگی کو نہیں خرید سکتی۔ ہر شخص کو یہ تصور کر لینا چاہیے کہ بھلے اس کے پاس دنیا کی تمام دولت آ جائے لیکن وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہونے سے قاصر رہے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے، "جسمانی صحت صرف بیماریوں سے پاک ہونے تک محدود ہونے کا نام نہیں ہے؛ یہ اپنے آپ کو مضبوط، توانا اور فعال محسوس کرنے کے بارے میں بھی ہے، کیونکہ یہ احساس آپ کے جسم کو صبح کی سیر کرنے یا تفریحی رقص کرنے سے بھی لطف اندوز کرا دیتا ہوتا ہے۔ اس طرح آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ آپ کی جذباتی اور نفسیاتی صحت کا ہونا بھی اشد اہم ہے۔" آپ کا اس سلسلے میں کیا تجربہ ہے۔ اپنے دوستوں کو بتائیے

اداریہ لکھنا ایک مشکل کام ہے، ہر بار جب پرچے کی ڈیٹ لائین قریب ہوتی ہے تو سب سے آخر میں اداریہ ہی لکھنا ہوتا ہے۔ اور یہ ...
05/09/2024

اداریہ لکھنا ایک مشکل کام ہے، ہر بار جب پرچے کی ڈیٹ لائین قریب ہوتی ہے تو سب سے آخر میں اداریہ ہی لکھنا ہوتا ہے۔ اور یہ مشکل مرحلہ ہر بار طے ہوجاتا ہے، اداریہ کسی پرچے کی جان ہوتا ہے۔ ہم بھی اپنے رسالے میں جان و دل سے لکھتے ہیں اور لوگوں میں حوصلہ اور ہمت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگست کے مہنیہ کا ہمارا اداریہ بھی، لوگوں کو زندگی بدلنے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لیے لکھا تھا، اگر آپ کو پسند آیا تو اپناتبصرہ ضرور لکھیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Taha Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Taha Khan:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share