Syed aziz ullah agha

Syed aziz ullah agha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed aziz ullah agha, Digital creator, Karachi.

09/05/2024
09/05/2024

۹ مئی بروز جمعرات— بانی چئیرمین عمران کے غیر قانونی اغواء اور اس کے نتیجے میں ہونے والے پرامن احتجاج میں شریک نہتے شہریوں پر سیدھی گولیاں چلا کر شہید اور زخمی کرنے کے ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کا لائحہ عمل:

09/04/2024

الودع ماہ رمضان ❤️
کچھ نہ حسن عمل کرسکا ہوں۔۔ نذر چند اشک میں کر رہا ہوں۔۔

‏ الله پاک ہم سب کے گناہ معاف فرما...

اللہ پاک ہم نے جو روزے رکھے ہمارے روزوں کو اور ھماری ٹوٹی پھوٹی عبادت کو قبول فرما.
اے دعائیں سننے اور قبول کرنے والے پیارے پروردگار جو مسلمان کسی شدید بیماری میں مبتلا ہیں مصیبت یا پریشانی کا شکار ہیں تو اسکی مصیبت اور پریشانیوں کو خوشیوں میں بدل دے۔ اور ہم سب کی عبادات کو ہم سب کی دعاؤں کو اس ماہ مبارک کے صدقے قبول فرما۔۔۔۔

اے معاف کرنے والے اللّٰه پاک تو معافی کو پسند کرتا ہے ہمیں معاف فرما۔۔ آمین یا رب العالمین ﷻ

09/04/2024

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عید الفطر کل منائی جائے گی

09/04/2024

*صرف عمران خان ہی کیوں..*
(✍️از قلم سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید)

"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے اتنی خوفزدہ کیوں ھے؟
یہ سوال سن کر مجھے اپنے پاکستانی لوگوں کی معلومات پر حیرت ہوتی ہے
کہ اس لاعلم قوم کو اتنا بھی علم نہیں کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار چھٹی جماعت سے لے کر 12ویں جماعت تک ہر بچے کے لیے ترجمہ قران کی تعلیم شروع کی گئی
ملک کے کروڑوں بچے اب سکول میں قران ترجمے کے ساتھ پڑھ رہے ہیں
جماعت 12th 11th 10th 9th میں بچوں کے بورڈ کے امتحانات میں لازمی مضمون کے طور پر یہ سبجیکٹ شامل ہے
یہ کتنا بڑا قدم ہے یہ بات پاکستان کی سادہ عوام نہیں جانتی مگر امریکہ اچھی طرح جانتا تھا کہ عمران خان اس قوم کے نوجوان نسل کو قران سے جوڑ رہا ہے کیونکہ امریکیوں کو پتا ہے کہ کالج اور سکول کے سلیبس کس طرح نئی نسلوں کی ذہن سازی کرتے ہیں تو آپکا کیا خیال ہے کہ
قران کو عام کرنے والے اس عمران خان سے امریکہ خوش ہو گا؟؟؟
یقینا نہیں
یہاں ایک اور وجہ بھی یاد کرانا ضروری ہے
عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر 193 ملکوں کی تنظیم کے سامنے یہ جملے بولے

"حضور نبی کریم ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور جب مغرب میں(انگریزوں میں) کوئی حضور کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو ہمارے دل دکھتے ہیں اور دلوں کا درد سب سے زیادہ شدید درد ہوتا ہے"
کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا یے؟؟

یاد کرو جب اس کی ماں کینسر سے فوت ہوئی تو اس نے کینسر ہسپتال بنا دیا کہ کسی اور کی ماں کینسر سے نہ مرے
پھر جب وہ وزیر اعظم بنا اور سردی کا موسم آیا تو اس نے پناہ گاہیں بنائیں کہ مزدور اور غریب سڑکوں فٹ پاتھ وغیرہ پر نہ سوئیں
صحت کارڈ دے کر ہر غریب کو 10 ، 10 لاکھ علاج کے لیے دیے
جب وہ لنگر خانے میں گیا تو مزدورں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے لگا
جب بات شروع کی تو ایاک نعبد و ایاک نستعین کہہ کر آغاز کیا
جب مدینہ منورہ پہنچا تو جوتے نہیں پہنے بلکہ ننگے پیر چلا

مشرف نے امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی
زرداری کے دور میں ڈرون اٹیک ہوتے رہے
نواز شریف کے دور میں بھی سلسلہ جاری رہا
مگر عمران خان نے Absolutely Not کہہ کر کر بتا دیا کہ وہ غلامی قبول نہیں کرے گا
عمران خان کے 3.5 سالہ دور میں امریکہ ایک ڈرون حملہ نہیں کر سکا
اب بتائیں
کیا ایسا شخص امریکہ کو برداشت ہو سکتا تھا؟؟
پھر وہی ہوا جو ہونا تھا امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے فوجی جرنیلوں کو بول دیا کہ بس اب اور نہیں اور بالآخر امریکہ اور پاکستانی فوج جیت گئی اور عمران خان اور پاکستان ہار گیا
میں 45 سال سے زیادہ عرصے سے صحافت کر رہا ہوں تاریخ کے مطالعے اور اپنے 45 سالہ مشاہدے کی بنیاد پر میں کہتا ہوں کہ 75 سال میں اتنا ظلم کسی پارٹی پر نہیں ہوا جتنا آج فوج عمران خان پر کر رہی ہے
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ 75 سالوں میں فوج کو ایسے کوئی نہیں ٹکرا جس طرح عمران خان ٹکرا ہے
کیونکہ جو جیسا ٹکرتا ہے اس کو جواب بھی اتنا ہی ملتا ہے اور یہاں جواب کی شدت بتا رہی ہے کہ اس بار اسٹیبلشمنٹ کو بندہ شدید ٹکر کا ملا ہے

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ کسی امیدوار کو الیکشن کے کاغذات ھی جمع کرانے سے روک دیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ ایک جماعت پر الیکشن کمپین کرنے پر گرفتاری ہو جب کہ دوسری جماعت کے جلسے ہر وقت TV پر دکھائے جا رہے ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ فوج ایک پارٹی سے اتنی ڈر گئی کہ سرے سے اس پوری پارٹی کو ہی الیکشن سے نکال دیا
آج تک یہ سب نہیں ہوا اور یہ بھی نہیں ہوا کہ اتنا ظلم کرنے کے بعد بھی ایک بندہ ملک میں سے 200 سے زیادہ سیٹیں جیت گیا
اور پھر وہ ہوا جو آج تک نہیں ہوا تھا کہ ایک ایک لاکھ کی لیڈ بھی بدل دی گئی
واقعی
آج تک عمران خان جیسا کوئی آیا ہی نہیں
جو امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا ہو
یہاں تو سب لیٹ جاتے تھے
ڈٹ جانے والا پہلی بار دیکھا ہے
اگر عمران خان کو تاریخ کے آئینے میں پرکھا جائے اور موجودہ حالات میں عمران خان کی ثابت قدمی دیکھی جائے تو بلامبالغہ باآسانی کہا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عمران خان کے قدموں کی دھول بن چکا ہے
عمران خان کے سامنے بھٹو بھی ایسے ہے جیسے سورج کے سامنے چراغ ہو
خلاصہ کلام یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں عمران خان سب سے بڑا لیڈر ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم عمراں خان کے زمانے میں جی رہے ہیں
آنے والی نسلیں ہم پر رشک کریں گی کہ
وہ بھی کیا خوش قسمت لوگ تھے جو عمران خان کے دور میں زندہ تھے مگر کتنے بںےغیرت اور بںے قدرے تھے کہ عمران خان کو سمجھ نہیں سکے

09/04/2024

اس عید الفطر کی چھٹیوں میں ناران ,کاغان اور مری کی بجائے ملتان سے 175 کلومیٹر دوری پر واقع جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور اور سندھ کے گھوٹکی کچے کے علاقے کی سیر کریں-
یہاں پر درجہ حرارت 25 سے 28 درجہ سنٹی گریڈ رہتا ہے, ہرے بھرے سرسبز جنگل,قدرتی آبشاریں ، برف کی طرح ٹھنڈے چشمے, چراگاہیں ,حسین نظارے اور جنت نظیر وادیاں آپ کو دیکھنے کو ملیں گے۔
یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں. 😀

26/03/2024

بات ختم۔۔۔!
مرشد، ڈیل کرنے والا نہیں
اور "مرشد، کے دیوانے مرشد، کا ساتھ چھوڑنے والے نہیں
👊🔥👊

Address

Karachi

Telephone

+923125497669

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed aziz ullah agha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share