INDUS ONE News Updater

INDUS ONE News Updater Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from INDUS ONE News Updater, Media/News Company, Karachi.

News - Views - Entertainment
عوامی مسائل و جرائم کی نشاندھی کیلئے رابطہ کریں واٹس ایپ 03312100500

اشتہارات اور اپنے کاروبار کی پبلسٹی/مارکیٹنگ کیلئے رابطہ کریں

26/04/2026

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں ’ہیٹ برسٹ‘ کی وارننگ؛ راتوں میں اچانک گرمی بڑھنے کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید ہیٹ ویو کے ساتھ ساتھ ایک نایاب موسمیاتی رجحان ’ہیٹ برسٹ‘ (Heat Burst) کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے باعث رات کے اوقات میں درجہ حرارت اچانک انتہائی بلند سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

ہیٹ برسٹ کیا ہے؟

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ’ہیٹ برسٹ‘ ایک ایسی صورتحال ہے جس میں بارش برسانے والے بادل (Thunderstorm) ختم ہوتے وقت فضا سے خشک اور ٹھنڈی ہوا کو تیزی سے زمین کی طرف دھکیلتے ہیں۔ جب یہ ہوا بلندی سے نیچے آتی ہے تو فضائی دباؤ کے باعث یہ سکڑ کر شدید گرم ہو جاتی ہے اور زمین پر پہنچتے ہی کسی دھماکے کی طرح گرم ہوا کی لہر پیدا کرتی ہے۔ اس عمل کے دوران چند ہی منٹوں میں درجہ حرارت 10 سے 20 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب صفر ہو جاتا ہے۔

موجودہ صورتحال اور الرٹ:
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق:

پاکستان میں سپر ال نینو کے اثرات کی وجہ سے رواں سال مئی اور جون میں گرمی کے پچھلے کئی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب (خصوصاً ملتان)، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ’ہیٹ برسٹ‘ کے بننے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت بھی اچانک گرمی کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی موسمی تبدیلی موسمیاتی تغیر (Climate Change) کا نتیجہ ہے، جس سے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ فصلوں اور لائیو اسٹاک کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

22/03/2026

کراچی نفیس آباد میں سلیڈر دھماکہ
پی آئی بی کے علاقے نفیس آباد میں گیس سلنڈر کا دھماکا 7 لوگ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

تھانہ پی آئی بی ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے

دھماکا گیس جمع ہونے سے ہوا جس میں دو میاں بیوی اور دو بچے اور پڑوس میں رہنے والے دو خواتین آگ لگنے سے جل گئی اور پڑوس کے تین بچے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

19/03/2026

*کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے اب تک 2 خاتون سمیت 16 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔*

*بلدیہ سجن گوٹھ میں دیوار گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن*

*لانڈھی کالا پانی کے علاقے میں چھت گرنے میاں بیوی جاں بحق ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن*

*کورنگی 5 نمبر کے قریب درخت گرنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا ایدھی فاؤنڈیشن*

*کلفٹن لائینسیس برانچ کے قریب درخت گرنے سے 1 خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن*

*جبکہ ملیر یارو گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا*

19/03/2026

Karachi me Barish k mazeed 2 Spells⛈️
کراچی والوں ، بارش برسانے والا سسٹم ابھی ختم نہیں ہوا ۔ کراچی میں اس سسٹم سے بارش کے مزید 2 اسپیل متوقع ہیں ۔ ایک اسپیل صبح سے دوپہر تک کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور دوسرا اسپیل آج رات کے وقت متوقع ہے ۔ اں دونوں اسپیل میں کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ⛈️🌧️

19/03/2026

کراچی میں تیز ہواؤں اور تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی تعداد۔ چھیپا ذرائع۔

1- لانڈھی مجید کالونی براق پمپ کے قریب دیوار گرنے سے 01 خاتون و 01 مرد جاں بحق، شناخت شیر ولی ولد نامعلوم عمر 50 سال، ریاضت زوجہ شیر ولی عمر 45 سال۔
2- ملیر ندی یارو گوٹھ کے قریب آسمانی بجلی گرنےسے 01 شخص جاں بحق، شناخت حضرت عمر ولد اطلس خان عمر 35سال۔
3- کورنگی 3.5 کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 01 خاتون جاں بحق، شناخت شیتا زوجہ سرور عمر 45سال۔
4- کلفٹن نیلم کالونی لائسینس آفس کے قریب درخت گرنے سے 02 افراد زخمی، شناخت محمد سلیم ولد اسلم عمر 35 سال، نامعلوم ولد نامعلوم عمر 30 سال۔
5- بھینس کالونی کے قریب باڑے کی چھت گرنے سے 02 افراد زخمی، شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 30، 35سال۔
6- بلدیہ مواچھ گوٹھ مدینہ کالونی کے قریب دیوار گرنے سے 07 افراد جاں بحق و 03 افراد زخمی، شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ چھیپا ذرائع۔
جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ چھیپا ذرائع۔
ٹوٹل جاں بحق تعداد: (11)
ٹوٹل زخمی تعداد: (07)۔

08/03/2026

پارکنگ مافیا
ایک طرف میئر کراچی کہتے ہیں کہ کراچی میں پارکنگ کی پرچی کوئی بھی نہ دے اور پارکنگ مافیا کو گرفتار کریں لیکن دوسری طرف پورے کراچی میں پارکنگ کھلے عام چل رہی ہے اور پارکنگ والے عوام سے زبردستی 50 اور 100 روپےلے رہے ہیں
جب ان کو پارکنگ نہیں دو تو یہ لوگ بدمعاشی کرتے ہیں
مرتضی وہاب صاحب آخر کب تک کراچی والے ظلم برداشت کرتے رہینگے
خدا کے لئے رحم کریں 🙏🏼

02/03/2026

*بھارتی چینل ہیک کر لیا گیا،پاکستان زندہ باد کے نعرے آویزاں*

بھارتی چینل پر پاکستانی فوج کامواد چلنےلگا جب کہ اے بی پی نیوز پر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے خطاب کےاقتباسات بھی نشر ہوئے۔

01/03/2026

کراچی میں ہنگامہ

کراچی : امریکی سفارت خانے کے اطراف ہنگامہ آرائی شروع
کراچی : مظاہرین امریکی سفارتخانہ کا دروزہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ، ترجمان ائی ایس او کا دعوی
کراچی : مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی سفارت خانےکےاطراف جمع ہوگئے
کراچی : پولیس کی جانب سے شیلنگ شروع ، مظاہرین کو منتشر کیاجارہا ہے ،حکام
کراچی : مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش جاری ، پولیس

01/03/2026

کراچی : امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی
کراچی : سلطان ابادسےمائی کولاچی آنےجانےوالےدونوں روڈٹریفک کےلیےبندکردیےگئے،ٹریفک پولیس
کراچی : جناح برج سے انے والی ٹریفک کو ائی ائی چندیگر روڈ کی طرف بھیج رہے ہیں ، ٹریفک پولیس
کراچی : بوٹ بیسن سے انے والی ٹریفک کو مائی کو لاچی پھاٹک سے یوٹرن دےکر واپس بھیج رہے ہیں، ٹریفک پولیس
کراچی : پی ائی ڈی سی سے انے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیج رہے ہیں ، ٹریفک پولیس
کراچی : پولیس کی نفری موقع پر موجود ہیں

01/03/2026

*🚨کراچی میں نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند*

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INDUS ONE News Updater posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share