Pakistan Weather Situation - PWS

  • Home
  • Pakistan Weather Situation - PWS

Pakistan Weather Situation - PWS پاکستا کے موسم کی پل پل اور دُرست خبریں بغیر کسی سنسنی کے اور نہ ہی کسی مالی فائدے کےلئے! Please Like

Be Alert!مزید بارشیں آرہی ہیں
10/07/2025

Be Alert!
مزید بارشیں آرہی ہیں

09/07/2025

موسم کا تازہ حال / محکمہ موسمیات کی رپورٹ :-
09 سے 15جولائی کے دوران موسم کی صورتحال: •
موسلا دھار / شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان ( بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، تربت )کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ • شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔
بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بالا ئی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع۔
جمعرات کے روز پنجاب ،خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران کشمیر، با لا ئی پنجاب اور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ، شمال مشرقی بلوچستان اور پڈعیدن میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی۔تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: راولپنڈی (شمس آباد 65، چکلالہ 42، پیرودھائی 18، کچہری 12)، اسلام آباد( سٹی 63، سید پور 62، گولڑہ 33، ایئرپورٹ 25، بوکرہ 21)، خانیوال 51، ساہیوال 44، مری 41، فیصل آباد 36، لاہور ائیرپورٹ اور اوکاڑہ 30، شیخوپورہ 28، منڈی بہاؤالدین27، منگلا 24، لاہور سٹی 23، جہلم 18، ٹوبہ ٹیک سنگھ 13، ملتان ایئرپورٹ 06، گوجرانوالہ اور بہاولپور سٹی 03، گجرات اور قصور 02، بہاولنگر 01، خیبرپختونخوا: کاکول 55، مالم جبہ 43، دیر 26، پتن 17، سیدو شریف 14،تخت بھائی 12، بالاکوٹ11، دیر (لو ئر)04، کشمیر: مظفرآباد ایئرپورٹ اور مظفرآباد سٹی 44، کوٹلی 23، راولاکوٹ 20، گڑھی دوپٹہ 18، بلوچستان: لسبیلہ 04، سندھ: پڈعیدن میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گز شتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، دالبندین 45، چلاس 42، تربت،بہاولنگر اور نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل صبح سے پنجاب کے بالائی علاقوں اور کشمیر سے شروع ہوگا بارشوں کا یہ سلسلہ طویل دورانیے کا ...
05/07/2025



مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل صبح سے پنجاب کے بالائی علاقوں اور کشمیر سے شروع ہوگا بارشوں کا یہ سلسلہ طویل دورانیے کا ہوگا اور 2 مرحلوں پر مشتمل ہوگا پہلے مرحلے میں 6 سے 9 جولائی کے دوران کشمیر بالائی پنجاب کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں جس سے شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں اس دوران پنجاب کے وسطی علاقوں اور خیبر پختون خواہ کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کے امکانات ہیں جس سے ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں 6 سے 9 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔

بارشوں کا دوسرا مرحلہ 9 جولائی کی رات سے 15 جولائی کے دوران متاثر کرے گا اس دوران جنوبی پنجاب شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں اس مرحلے کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات نظر آ رہے ہیں کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔

03/07/2025
ملک کے مختلف علاقوں میں مونسون بارشوں کا سلسلہ جاری ۔جبکہ محکمہ موسمیات نے 5 جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔ ...
02/07/2025

ملک کے مختلف علاقوں میں مونسون بارشوں کا سلسلہ جاری ۔
جبکہ محکمہ موسمیات نے 5 جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔ شہریوں کو احتیاط کے ہدایت۔

28/06/2025

ایک بار پھر کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

کراچی لانڈھی ریلوے اسٹیشن بارش کے بعد حسین مناظر
28/06/2025

کراچی لانڈھی ریلوے اسٹیشن بارش کے بعد حسین مناظر

28/06/2025

ملک کے مختلف شہروں میں مونسون بارشوں کا سلسلہ جاری۔
لاہور۔کراچی۔اٹک۔قصور۔خضدار۔سندھ اور پنجاب کے علاقے شامل۔

28/06/2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ۔

28/06/2025

کراچی میں صبح سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہیں موسم انتہائی خشگوار ہے درجہ حرارت صرف 29 سینٹی گریڈ ہے

27/06/2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ شروع!

27/06/2025

الحمدللہ کراچی میں مونسون سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز۔ بارش کا پہلا اسپیل ہی بہت شاندار رہا۔ اس سسٹم سے مزید بارشوں کا امکان

Address


Telephone

+923220600775

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Weather Situation - PWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Weather Situation - PWS:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share