03/09/2025
⚠️ سیلاب ایڈوائزری – ضلع سیالکوٹ (03-09-2025 | 16:00 بجے)
مناور توی سرگپور پل پر اخراج 11,542 کیوسک ہو کر خطرناک حد سے تجاوز کر گیا ہے اور مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب کا اخراج 4,93,583 کیوسک ریکارڈ ہوا جو انتہائی بلند سطح ہے تاہم رجحان میں کمی دیکھی گئی ہے۔ دریائے جموں توی سیدڑا پل پر اخراج 18,467 کیوسک کے ساتھ درمیانہ اور مستحکم ہے۔
نالہ ایک (اورا) 11,296 کیوسک، نالہ پلکھو (کینٹ) 1,970 کیوسک اور نالہ بھیڈ (کینٹ پُلّی) 1,950 کیوسک کے ساتھ بڑھتی ہوئی صورتحال ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ نالہ ڈیک (کنگرا) 6,840 کیوسک پر نارمل اور مستحکم ہے۔
گزشتہ رپورٹ کے مقابلے میں مناور توی، نالہ ایک، پلکھو اور بھیڈ میں اضافہ جبکہ دریائے چناب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں