Voice Of Cattle Colony

Voice Of Cattle Colony بھینس کالونی کی آواز

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ​نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبداللہ ولد راویت ماما بھانجا آبادی ...
06/09/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
​نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبداللہ ولد راویت ماما بھانجا آبادی والے ماما شیر افضل کے بھتیجے اور زوہیب و اویس کے چچا زاد بھائی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں
​نمازِ جنازہ آج بروز پیر مورخہ 7 ستمبر 2026ء بعد نمازِ ظہر کے ایم سی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی
​تمام متعلقین سے شرکت کی درخواست ہے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں

06/09/2026

اننا للہ واننا الیہ راجعون
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حاجی اسلم کی بیٹی اور ارشد بٹ کی بہن کا انتقال ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

06/09/2026

اننا للہ واننا الیہ راجعون
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ طارق ناگوری کے والد محترم اور حاجی سلطان ناگوری کے چاچا حاجی محمد انور رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں
​اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
​نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ ظہر بھینس کالونی گول مسجد کمرشل ایریا میں ادا کی جائے گی

06/09/2026

ذمہ داران کا بہت بہت شکریہ انہوں نے سڑک پر نالے کا گندا پانی جمع کر کے ہمیں اپنے علاقے میں ہی کشتی رانی کا مفت تحفہ دے دیا ہے اب ہمیں تفریح کے لیے کہیں دور جانے کی بالکل ضرورت نہیں

05/09/2026

بھینس کالونی برکات مدینہ زم زم مسجد نیشنل اسکول والی گلی ​اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گلی کی کیا ابتر صورتحال ہے حالت اتنی خراب ہے کہ یہاں سے پیدل گزرنا بھی مشکل ہے مسجد ​اسکول جانے والے بچوں بزرگوں اور اس راستے سے روزانہ گزرنے والے رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا اور صورتحال جوں کی توں ہے

05/09/2026

برکات الیون بمقابلہ بلوچ الیون فائنل
​گزشتہ شام بھینس کالونی نمبر 12 کے ریلوے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے انتہائی شاندار اور سنسنی خیز فائنل میچ میں برکات الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ الیون کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی
​اس پروقار تقریب میں ضیا خان نیازی رانا آصف اور محمد عامر بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی خصوصی شرکت کی مہمانِ خصوصی نے فائنل جیتنے والی ٹیم برکات الیون کو مبارکباد پیش کی اور ونر ٹرافی حوالے کی
​تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے علاقے میں نوجوانوں کے کھیل کے شوق اور صلاحیتوں کے مطابق کوئی بھی معیاری سہولت موجود نہیں کالونی میں جتنے بھی گراؤنڈز ہیں وہ سب اپنی مدتِ پوری کر کے خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں ہمارے نوجوانوں کو ان کے شوق کے مطابق کھیل کے بہتر میدان اور سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ وہ مثبت سرگرمیوں میں آگے بڑھ سکیں

04/09/2026

بھینس کالونی کی خوبصورتی کا کیا ہی کہنا ہے کیا زبردست ماحول اور دلکش آب و ہوا ہے ایسا لگتا ہے جیسے ہوا میں گلاب کی مہک گھلی ہوئی ہو یہاں سانس لینے میں جو سکون ملتا ہے وہ لاجواب ہے اور ارد گرد کی فضا اتنی پرسکون ہے کہ بس دل یہیں ٹھہر جائے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ روڈوں پر دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں بس فرق صرف اتنا ہے کہ یہ دودھ کی نہیں بلکہ گٹر کے ابلتے ہوئے نالوں کا پانی ہے

04/09/2026

یہ وہی روڈ ہے جو کچھ مہینوں پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا​روڈ تو بن گیا مگر اس کے بعد کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا گیا نتیجہ آپ کے سامنے ہے کہ آئے دن نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے روڈ کے قریب موجود اسکول اور مسجد شدید متاثر ہو رہی ہے اور وہاں آنے جانے والے بچوں اور نمازیوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے
​متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس غفلت کا نوٹس لیں فوری طور پر نالوں کی صفائی اور مستقل حل کا بندوبست کریں تاکہ اسکول کے بچوں اور نمازیوں کی یہ پریشانی ختم ہو سکے

03/09/2026

آج روڈ نمبر 4 امجد ناگوری کے باڑے میں ایک نامعلوم شخص داخل ہوا اور چارجنگ پر لگے ہوئے دو موبائل اٹھا کر فرار ہو گیا تمام باڑے مالکان اور گودام والے بھائیوں سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں

03/09/2026

اب تک کی سب سے بڑی خبر اور خوشخبری
​الحمدللہ الحمدللہ بھینس کالونی پل کے نیچے والا جو سروس روڈ بند ہے وہ اب بہت جلد کھلنے والا ہے پھر پانی کے ٹینکرز اور بڑی لوڈر گاڑیاں نیچے والے راستے سے گزر سکیں گی جس کی وجہ سے اوپر والا پل مزید خراب ہونے سے بچ جائے گا اور ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی
​یہ زبردست اور خوشی کی خبر ہمیں وائس آف کیٹل کالونی کے معزز ممبر محمد اکرم بھائی نے دی ہے

Address

Malir Cattle Colony
Karachi
75050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Cattle Colony posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share