Kids Garden Pri & Sec School

Kids Garden Pri & Sec School Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kids Garden Pri & Sec School, Media, Shah Jalal Street Muhammadi Colony Kemari, Karachi.

اللہ کا نظامایک شخص درخت کے نیچے سویا ہوا تھا،اچانک اس نے دیکھا کے بچھو اس کی طرف آ رہا ہے، تو وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گیا۔ ب...
16/08/2022

اللہ کا نظام
ایک شخص درخت کے نیچے سویا ہوا تھا،اچانک اس نے دیکھا کے بچھو اس کی طرف آ رہا ہے، تو وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گیا۔
بچھواس کے پاس سے ایسے گزرا جیسے وہ کسی کام جارہاہواس نے سوچا،عجیب بات ہے کہ مجھے کچھ کہے بغیر یہ آگے کیسے چلا گیا۔
اس نے بچھو کا پیچھا کرنا شروع کر دیا آگے گیاتو دریا آگیا بچھو کنارے کے آگے اسے کھڑا تھا جیسے کسی کشتی کا انتظار کر رہاہو۔
تھوڑی دیر بعد ایک پانی میں تیرتا ہوا پتا آیا اور اس کے پاس آ کر رک گیابچھو اس پر سوار ہوا اور پتا آگے چل پڑااُس شخص نے چھلانگ لگائی اور اس بچھو کے پیچھے پیچھے تیرنے لگا بچھو دریا کے دوسرے کنارے پر پہنچ گیا۔
جب بچھو دریا کے دوسرے کنارے پر پہنچا تو پتا رُوکا،بچھو اتر گیاوہ شخص بھی کنارے پر آ گیا ۔بچھو چلتاہوا دور ایک آدمی کے پاس پہنچا جو سویا ہوا تھااسکے قریب جا کر رک گیادوسری طرف سانپ آ رہا تھا
جیسے ہی سانپ سوئے ہوئے شخص کو ڈسنے لگا تو بچھو نے سانپ کو ڈس لیا یوں سانپ مر گیااور بچھو آگے چلا گیا۔ وہ شخص جو بچھو کے پیچھے یہاں تک پہنچا تھا،اُس نے سوئے ہوئے آدمی کے پاؤں پڑلئے وہ جاگ گیا تو اسے کہنے لگا کہ آپ تو بہت بڑے بزرگ ہیں۔
اس نے پوچھا کیوں کیا ہوا؟پھر اس نے اسے سارا واقعہ سنایا واقعہ سننے کے بعد اس نے کہا،بھائی میں تو یہودی ہوں۔
اس شخص نے یہودی کو چھوڑا اور سر سجدے میں رکھ دیا اور کہنے لگا اے میرے مالک تو ایک بندے کو بچانے کیلئے اتنا بڑا کارخانہ چلاتا ہے
میں دن رات خوامخواہ پریشان ہوتا ہوں تو میرے بارے میں اس سے بھی بہتر کر رہا ہوگا۔
اگر ہماری آنکھیں کھول دی جائیں اللہ ہمارے ساتھ کیا معاملات کر رہا ہےاور کہاں کہاں سے ہماری مدد کر رہا ہے تو ہم کبھی سر سجدے سے بھی نا اٹھائیں
اے بندے تو کیوں پریشان ہے تیری تقدیر میں جو لکھ دیا گیاہے۔ اُس پر راضی رہے تیرا رب بہتر فیصلہ کرنے والاہے۔
بتادو میری مصیبتوں کو میرا اللہ کتنا بڑا ہے ،جو مصیبت پہنچی ہے مجھ پراُس میں بھی میرا ہی بھلاہے۔

سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود ...
16/08/2022

سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ہلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ہیں ۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ہو، وہی پھینک دیں گے۔ جہاز کا زیادہ تر لوڈ ایک ہی تاجر کا تھا۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں؟ سب کے مال میں سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ہیں ۔
انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ اسے اپنی ہلاکت کا یقین ہوگیا،جب ہوش آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ہے۔ یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا۔ اپنی سانسیں بحال کیں. وہاں پڑی لکڑیوں کو جمع کرکے سر چھپانے کیلئے ایک جھونپڑی سی بنائی. اگلے روز اسے کچھ خرگوش بھی نظر آئے۔ ان کا شکار کرکے گزر بسر کرتا رہا۔ ایک دن ایسا ہوا کہ وہ کھانا پکا رہا تھا کہ اس کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی۔ اس نے بہت کوشش کی، مگر آگ پر قابو نہ پا سکا۔اس نے زور سے پکارنا شروع کیا، تو نے مجھے سمندر میں پھینک دیا۔ میرا سارا سامان غرق ہوگیا۔ اب یہی جھونپڑی تھی میری کل کائنات، اسے بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ اب میں کیا کروں؟ یہ شکوا کرکے وہ خالی پیٹ سو گیا۔ صبح جاگا تو عجیب منظر تھا۔ دیکھا کہ ایک کشتی ساحل پر لگی ہے اور ملاح اسے لینے آئے ہیں۔ اس نے ملاحوں سے پوچھا کہ تمہیں میرے بارے میں کیسے پتہ چلا؟ انہوں نے جو جواب دیا، اس سے تاجر حیران رہ گیا۔ ملاحوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ جزیرہ غیر آباد ہے، لیکن دور سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا تو سمجھے شاید کوئی یہاں پھنسا ہوا ہے، جسے بچانا چاہئے۔ اس لئے ہم تمہارے پاس آئے۔ پھر تاجر نے اپنے پورا قصہ سنایا تو ملاحوں نے یہ کہہ کر اسے مزید حیران کر دیا کہ جس جہاز سے تمہیں سمندر میں پھینکا گیا، وہ آگے جا کر غرق ہوگیا۔ یہ سن کر تاجر سجدے میں گر گیا، رب کا شکر ادا کرنے لگا اور کہا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے مجھے بچانے کیلئے تاجروں کے ہاتھوں سمندر میں پھنکوایا۔ اپنے بندوں کے بارے میں وہی زیادہ جاننے والا ہے۔
#مورال: حالات جتنے بھی سخت ہو جائیں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ ہر حال میں اپنے رب پر بھروسہ رکھیئے۔

Address

Shah Jalal Street Muhammadi Colony Kemari
Karachi

Telephone

+923172951741

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kids Garden Pri & Sec School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kids Garden Pri & Sec School:

Share

Category