SUCH BOL

SUCH BOL Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SUCH BOL, Media/News Company, pakistan Karachi, .

27/03/2024
ایک دن مُلا نصیر الدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے جب نیچے اتارنے لگے تو گدھا نیچے اتر ہی نہیں رہا تھا۔بہت کوشش کئ...
10/01/2024

ایک دن مُلا نصیر الدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے جب نیچے اتارنے لگے تو گدھا نیچے اتر ہی نہیں رہا تھا۔

بہت کوشش کئیے مگر گدھا نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا آخر کار ملا تھک کر خود نیچے آ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ گدھا خود کسی طرح سے نیچے آجاۓ.

کچھ دیر گزرنے کے بعد ملا نے محسوس کیا کہ گدھا چھت کو لاتوں سے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے
ملا پریشان ہو گئے کہ چھت تو بہت نازک ہے اتنی مضبوط نہیں کہ اس کی لاتوں کو سہہ سکے دوبارہ اوپر بھاگ کر گئے اور گدھے کو نیچے لانے کی کوشش کی
لیکن گدھا اپنی ضد پر اٹکا ہوا تھا اور چھت کو توڑنے میں لگا ہوا تھا ملا آخری کوشش کرتے ہوۓ اسے دوبارہ دھکا دے کر سیڑھیوں کی طرف لانے لگے کہ گدھے نے ملا کو لات ماری اور ملا نیچے گر گئے اور پھر چھت کو توڑنے لگا بالآخر چھت ٹوٹ گئی اور گدھا چھت سمیت زمین پر آ گرا
ملا کافی دیر تک اس واقعہ پر غور کرتے رہے اور پھر خود سے کہا کہ کبھی بھی گدھے کو مقام بالا پر نہیں لے جانا چاہئیے ایک تو وہ خود کا نقصان کرتا ہے دوسرا خود اس مقام کو بھی خراب کرتا ہے اور تیسرا اوپر لے جانے والے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے.

ہم لوگ نااہل گدھوں کو مقام بلند پر بٹھاتے ہیں اور انہیں بڑے بڑے القابات دیتے ہیں پھر یہ گدھے ہم کو ہی نیچے پھینک دیتے ہیں اور اس منصب کو بھی خراب کرتے ہیں..!
سمجھ تو آپ گئے ہونگے۔۔😉😉😉
چے کوم دائی

26/09/2022
25/09/2022

اج سوشل میڈیا پر سروے کرتے ہیں آللہ کو حاضر ناظر جان کر سچ بولے سب سے زیادہ پاکستان کو کس نے برباد کیا۔سیاسی لیول پر
زرداری۔
نواشریف
عمران

07/09/2022

آپ کچھ بھی کہہ لے ہر کسی کا اپنا اپنا ایک سوچ ہوتا ہے لیکن قومی ٹیم کو ایک ماڈرن ٹیم بنانے میں اس آدمی کا بہت بڑا کردار ہے، جب سے رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کمان سنبھالہ ہے شروع سے ہی ٹیم کے ساتھ اپنے پہلے ہی ملاقات میں تمام کھلاڑیوں کو کلئیر وژن دیا ،نڈر اور بے خوف ہوکر کھیلنے پر زور دیا اور ٹیم سے گروپ بندیاں ختم کرنے پر زور دیا اور رمیز کی اس عظیم وژن کو کپتان بابراعظم اور ٹیم منیجمنٹ نے آگے بڑھایا،اب ماشاءالله ٹیم میں اتفاق واتحاد پیدا ہوگیا ہے اور سب سے بڑھ کر قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہا ہے اور تمام کھلاڑی ہر میچ میں 100% دینے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں جو ماضی میں کسی اور چیئرمین کے دور میں نہیں دیکھا گیا۔
رمیز راجہ نے بورڈ کا کمان سنبھالتے ہی جو سب سے بڑا کام کیا وہ یہ کہ ماضی میں قومی کپتانوں کے ساتھ ذیادتیاں کی گئ اور اچھے اچھے پلئیرز کا کیریئر اسی وجہ سے خراب ہوگیا ،رمیز نے بابراعظم کو ایک بااختیار کپتان بنایا ہے وہ ذیادہ تر فیصلے خود ہی کرتے ہیں اور بابر کو ان کی سوچ کی منیجمنٹ مہیا کی گئ ہے ،یہی وجہ ہے قومی ٹیم دن بہ دن بہتری کی طرف گامزن ہے۔۔۔۔۔

👏👏

Cricket News World 🎩

07/09/2022

خبروں کہ مطابق اس لڑکے نے 2 بالز پر 2 ٹیموں کو ایشیا کپ سے باہر نکال دیا -

28/07/2022

اپنی بیٹیوں کو درج ذیل باتیں سکھائیے ۔💯👈👀👌
1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جاٶ اور اس کے بعد چڑھیے۔😳
_____
2۔لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں مت چڑھو ہو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھیے ۔💢
_____
3۔اپنے چچا،ماموں ،خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کیجیے۔🤝
_____
4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کےساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھیے۔✋
_____
5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیے۔😇
_____

6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیے۔🤫
_____
7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں کھڑے ہو جاٶ اور تھکے ماندے اور بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دیجیے💺
___________
8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلاضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔🤯
________
9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں مت جھکو.. کوشش کرو بیٹھ کر چیز دیکھو .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔⛄
________
10-اپنی پوری زندگی بس یا ٹیکسی میں بلند آواز سے باتیں مت کیجیے۔۔۔!!🤬
سبھی بیٹوں, لڑکوں, مردوں کے لیے بھی یہی سب باتیں اور آداب 'ضرور' کرنے والے ہیں مجھ سمیت💢💢💢

غازی عجب خان آفریدی کا دوست گل اکبر افریدی سکنہ جواکی آج بهی کوہاٹ پورانا جیل میں سزائے موت کے بعد دفن هے.. 14اپریل 1923...
02/07/2022

غازی عجب خان آفریدی کا دوست گل اکبر افریدی سکنہ جواکی آج بهی کوہاٹ پورانا جیل میں سزائے موت کے بعد دفن هے.. 14اپریل 1923 انگریز آفیسر کی بیٹی مس ایلس کو کوہاٹ میں اپنے سرکاری بنگلے سے اغواء کرتے وقت اپ نے بھی عجب خان آفریدی کا ساتھ دیا- جو بعد میں میس ایلس کو افغانستان منتقل کیا تها. اپ کی وجہ سے فرنگیوں کو کافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔عجب خان آفریدی کیساتھ ملکر کئی دفعہ اپ نے کوھاٹ چھاؤنی پر کامیاب حملے کئے۔ کئی فوجی اور کرنل اپکے ھاتھوں واصل جہنم ھوئے اس وجہ سے فرنگیوں نے اپکے سر کی قیمت 50 ھزار مقرر کی تھی . اور عجب خان آفریدی کے سر کا قیمت 1 لاکھ مقرر کیا گیا تها. گل اکبر افریدی نے بھی عجب خان آفریدی کیساتھ افغانستان میں پناہ لی تھی ۔افغان حکومت نے عجب خان اور انکے دوستوں کو رھنے کیلئے سینکڑو جیرب زمین بھی دیا تھا لیکن گل اکبر اور انکے والد سلطان میر افریدی کو وہ جگہ راس نہ ائی اور وہ واپس اپنے علاقہ اگئے۔ حریف خان نامی اک شخص کی گل اکبر افریدی کیساتھ دوستی تھی،کسی نا کسی بہانے وہ انھیں پشاور لے گیا اور دوران نیند پچاس ھزار کے انعام کیلئے پکڑوا دیا-بعد میں انھیں پشاور سے کوھاٹ جیل بھیج دیا گیا۔دوران مقدمہ گل اکبر افریدی نے جج کو اپنا نام غنم شاہ ولد نوران شاہ ملک دین خیل بتایا اور اپنے نام سے مکر گیا ،یہاں بھی پیسوں کے لالچ میں اکر تین بندوں نے فرنگیوں کے سامنے اسکی اصلیت ظاھر کردی اور یوں انکو گرم چونا میں جلا دیا. انکے والد سلطان میر کو جب بیٹے کے موت کا پتہ چلا تو سب سے پہلے ان تینوں کو مار دیا جنھوں نے گل اکبر افریدی کی اصلیت ظاھر کی تھی، پھانسی کے اگلے دن بی بی گلہ نامی اک بوڑھی خاتون نے جیل اکر گل اکبر افریدی کے کپڑے مانگے . مگر انگریز ظالم حکومت نے اسکو کپڑوں سمیت گرم چونا میں جلایا تها. اور اس وقت گل اکبر کی لاش بهی جیل کے اندر دفن کیا تها. اور یہ اسکا قبر مبارک هے. جو یہاں سے 1990 میں جیل منتقل هونے کے بعد آزاد هوا. یہ کہانی حاجی ملک صوبیدار شاہ زار خان افریدی سے سنی سنائی آتی آرہی ہے ۔جو کہ درہ ادم خیل بوستی خیل سرہ میلہ کے رھنے والے ہیں ۔یہ قبر کوھاٹ سبزی منڈی پرانے جیل میں واقع ہے جیل کو مسمار کردیا گیا ہے اب وہاں مارکیٹ بن گیا ہے اب یہاں ریڑھی والے سبزی بیچتے ہیں کل میرا وہاں سے گزر ہوا تو دیکھا کہ قبر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دوکاندار اس قبر کی نشانی ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں آفریدی قبائل اپنے بزرگ ہیرو کے قبر کی رکھوالی نہیں کرتے محکمہ آثار قدیمہ نے چھپ ساد رکھی ہے جو قومیں اپنے بزرگوں کے قربانیوں کی قدر نہیں کرتی وہ اپنی شناخت کھو بیٹھتی ہیں . اللہ همارے بزرگ شہیدوں کی درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین

Address

Pakistan Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUCH BOL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share